لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اہم شخصیات کا نا م ای سی ایل میں ڈالے جانے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کیجانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔شیخ رشید جیسی زبان استعمال کرتے ہیں وہ مناسب نہیں۔پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگارمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔فیصلے کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ہیلمٹ اچھی چیز ہے پہننا چاہئے لیکن حادثات کی وجوہات کو بھی ختم کرنا چاہئے سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وارڈن ٹریفک کی روانی کنٹرول کرنے کے بجائے چالان میں لگے ہیں۔انہوں نے کہا گزشتہ تین ماہ میں بجلی کے ریٹ بڑھائے گئے۔2018میں سینکڑوں بچوں سے زیادتی کے واقعات ہوئے۔کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔ کالم میاںافضل نے کہا کہ دوسرے ممالک سے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہونا چاہئے ہمارے دشمن بہت زیادہ ہیں ہمیں بہت سے دوستوں کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نیب کو مطلوب ہیں ۔شیخ رشید کو عدالت جانا چاہئے۔سیاست میں حرارت بڑھتی جا رہی ہے۔ملک میں سرمایہ کاری ہونی چاہئے جن کو پکڑا جائے برآمدگی بھی کی جائے تاکہ معیشت مستحکم ہو۔جیل بھرو تحریک نہیں چلنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر موٹرسائیکل سواروں کو پکڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی سے کچھ نہیں ہو گا۔کالم نگار حنیف انجم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت ٹکراﺅ کی سی صورتحال ہے سیاستدانوں کے ہی مسائل نظر آتے ہیں لگتا ہے عوام کے کوئی ممسائل ہی نہیں۔تحریک انصاف ٹارگٹڈ کارروائیاںکر رہی ہے۔احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے لوگوں کو شعور دینے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا اس وقت کسان رو رہا ہے معیشت بدحال ہے گندم کی بوائی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا معاشرہ نفسیاتی بیمار ہو رہا ہے بچوں سے زیادتی اس کا ثبوت ہے۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ شیخ رشید نے شہبا ز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کا منشور ہی کرپشن کے خلاف کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے درندے قانون کی پکڑ میں آنے چاہئیں۔
