تازہ تر ین

حکومت نے جن 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان کیا وہ فہرست بھی سامنے آ گئی، ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے عبدالغنی انصاری اور عبدالغنی مجید، سندھ بینک کے چیئرمین بلال شیخ اور سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی کے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، حسین لوائی، امتیاز شیخ ،مکیش چاولہ، علی نواز مہر، سہیل انور سیال اور احسان الٰہی کے نام بھی شامل ہیں۔فہرست میں یونس قدوائی، سہیل راجپوت، نمر مجید، نزلی مجید، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا، سید علی رضا، سیکرٹری انڈسٹریز ضمیر حیدر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی عابد حسین اور ڈنشا ایچ انکل سریا، دا?د خان ، حاجی مراد اکبر، ریاض لال جی ، احسان طارق اور احسان رضا درانی کے نام بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کااعلان کیا تھا اور جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آصف علی زرداری 31 دسمبر کو گرفتار ہوں گے ؟ تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’انشائ اللہ۔۔۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain