شیخوپورہ(بیورورپورٹ )لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی میں اوباش درزی نے ساتھیوں کی مدد سے ایک بیوہ کی معذور بیٹی کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا مزاحمت پر تشدد کرکے زخمی اور شوروغوغا پر اسے برہنہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ، بیوہ تین روز سے معذور بیٹی کو اٹھائے حصول انصاف کیلئے تھانہ فیکٹری ایریا کے چکر لگا رہی ہے مگر پولیس غریب بیوہ کی کوئی داد رسی کا نہ کرسکی اور میڈیکو لیگل ہونے کے باوجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جارہا، با اثر ملزمان کی طرف سے بیوہ کو بھاری رقم کا لالچ اور کاروائی کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں بیوہ نے روزنامہ خبریں کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کردی، تفصیلات کے مطابق بیوہ خاتون نسرین بی بی کی بیٹی (م) گھر سے باہر نکلی کہ اس دوران درزی عرفان نے اسے بہانے سے اپنی دکان پر بلالیا اور اس کے ساتھیوں نے فوراً دکان کا شٹر گرا کر (م) کو دبوچ لیا اور پھر تینوں نے باری باری اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا، شور کرنے پر ملزمان نے اسکے منہ میں کپڑا ٹھوس دیا اور تشددکرتے رہے اور دکان میں برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے بیوہ اپنی بیٹی کو لیکر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے پاس کاروائی کیلئے گئی مگرشنوائی نہیں ہوسکی بیوہ نے بتایا کہ ملزم عرفان کے والد نے اسے ایک لاکھ روپے کی آفر کی ہے کہ وہ کاروائی سے باز آجائے مگر میں کسی صورت اپنی بیٹی کی قیمت نہیں لگائے گی۔
