تازہ تر ین

سندھ میں نیا سیاسی بھونچال ، فارورڈ بلاک میں کون کون شامل ؟ ” خبریں “ کی چونکا دینے والی سٹوری

لاہور (اپنے نمائندے سے) پیپلزپارٹی کی طرف سے سندھ کارڈ کھیلنے کے بعد تحریک انصاف صوبہ سندھ میں اپنی حکومت بنانے کی حکمت عملی پر کام کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان کے بیان سے بھی اس امکان کو تقویت ملتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے بہت سے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد قیادت سے متنفر ہو چکی ہے اور وہ پارٹی سے علیحدہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 20 سے 25 ارکان کا ایک فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کے برسر اقتدار پارٹی تحریک انصاف سے رابطے بڑھ رہے ہیں۔ اور یہ لوگ فوری طور پر سامنے آنے کے لئے تیار نہیں اور وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی 99، پی ٹی آئی کی 30، ایم کیو ایم کی 20، جی ڈی اے 14، تحریک لبیک پاکستان 3 اور ایم ایم اے کی ایک نشست۔ اگر پیپلزپارٹی کے سوا باقی جماعتیں پی ٹی اے کے ساتھ مل جائیں اور پیپلزپارٹی کا 25,20 ارکان کا فارورڈ بلاک بھی ساتھ دے تو تحریک انصاف سندھ میں اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain