تازہ تر ین

مردہ شخص ڈرگ اتھارٹی کا سربراہ کیوں بنا ؟ اندرونی کہانی آ گئی

اسلام آباد (اے این این) وفاقی حکومت نے نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دینے والے شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کا سربراہ تعینات کر دیا۔ شیخ اختر حسین گزشتہ دورِ حکومت میں ڈریپ میں بدعنوانی ریفرنسز کے سلسلے میں ہونے والی نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلے تھے۔ تاہم اب حکومت نے شیخ اختر حسین کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)تعینات کر دیا، جس کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔دوسری جانب وزارت قومی ہیلتھ سروسز نے شیخ اختر حسین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ نیب نے 2001 ءمیں ڈریپ افسر شیخ اختر حسین کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں وہ 51 ملین روپے کی خرد برد میں مطلوب تھے۔تاہم شیخ اختر حسین نیب انکوائری میں خود کو مردہ قرار دے کر سزا سے بچ نکلے تھے۔نیب کی جانب سے 8 نومبر 2017 ءکو جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شیخ اختر حسین کو مردہ قرار دینے والے نیب کے ملوث افسران اور ڈریپ افسر شیخ اختر حسین کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔نیب اعلامیے کے مطابق متعلقہ ریفرنسز میں شیخ اختر کے علاوہ دیگر چار ملزمان اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain