تازہ تر ین

اخبارات کو اشتہارات جاری نہ کرنے اور بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے مالی مسائل کا سامنا ہے: ضیا شاہد ، آزادی صحافت پر یقین ، اخباری صنعت کے مفادات کا تحفظ کرینگے : فواد چودھری

اسلام آباد ( ملک منظور احمد) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پرنٹ میڈیا کیلئے ایڈورٹائزنگ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیوز پرنٹ پر عائد پانچ فیصد ڈیوٹی کوختم کر دیا گیا ہے اخباری انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا موجودہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کیساتھ وزارت اطلاعات اور نشریات میں ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر روزنامہ 92نیوز کے گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف بھی موجود تھے۔ چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی توجہ اخباری صنعت کودرپیش مشکلات کی طرف دلائی اورانہیں بتایا کہ حکومت کی طرف سے اخبارات کواشتہارات جاری نہ کرنے اور بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت اخباری انڈسٹری کو بے پناہ مالی مسائل کا سامنا ہے۔ وزیراطلاعات نے چیف ایڈیٹر خبریں کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت بلاشبہ کفایت شعاری اورغیر ضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم حکومت نے ایڈورٹائزنگ بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی ہے بلکہ اس مد میں سالانہ بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اخباری انڈسٹری کے مفادات کا تحفظ کرے گی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن نہیں لگائی جائیگی ہم مکمل طور پر اخباری انڈسٹری کیساتھ ہیں جس پر ضیا شاہد اورارشاد احمد عارف نے وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے جو بھی اقدامات کریں گے اس کی ہم حمایت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain