اسلام آباد (صباح نیوز‘ آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نہ 18 ویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا بس بدلے میں سندھ حکومت یہ کرے کہ آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ مرکزی ملزم ہیں استعفیٰ سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر (آج)پیر کو کراچی پہنچیں گے جہاں پر وہ اہم سیاسی شخصیات کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ فواد چودھری جعلی اکا ﺅ نٹس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی نکتہ نظر بیان کریں گے اور تحریک انصاف کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کراچی میں قیام کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل، غوث بخش مہر، امیر بخش بھٹو، ایاز لطیف پلیجو اور دیگر رہنما ﺅ ں سے بھی ملیں گے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری بدھ کے روز کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا، پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلی بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جعلی اکا ﺅ نٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔دریں اثنا مشیروزیراعظم زلفی بخاری نے وزیراعلی سندھ سے فوری استعفی دینے کامطالبہ کر دیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے نظربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری وزیراعلیٰ سندھ پر برہم ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور چور، آصف علی زرداری کے بچاﺅ کیلئے میدان میں آگئے ہیں، مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے۔انھوں نے کہا کہ بے نظربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیاتھا، وزیراعلی سندھ فوری مستعفی ہوں،اس سے کم کچھ قبول نہیں۔
