تازہ تر ین

دہشتگرد لا پتہ ۔۔۔

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش کی طرف سے 17دسمبر کو افغانستان سے چمن کے راستے ایک خودکش بمبار پاکستان بھیجا گیا ہے۔ احترام خان المعروف عمر پاکستانی ہے جس نے سفید ٹوپی اور سفید ہی جاگر‘ براﺅن شلوار قمیص اور سبز رنگ کی چادر اوڑھی ہوئی ہے جس کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا نمبر 21604-8380453-7 ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار کی طرف سے کرسمس کے موقع پر مذموم کارروائی کا خدشہ تھا جو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بمبار ممکنہ طور پر لاہور میں کارروائی کر سکتا ہے۔ اس خودکش بمبار کے 18دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں دیکھے جانے کی بھی اطلاعات ملی تھیں۔ مراسلہ میں حکومت نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علاوہ ازیں حکومت کی طرف سے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں لاہور میں کام کرنے والے چینی قونصلیٹ‘ چینی باشندوں‘ انجینئروں کے علاوہ ایسی بستیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی سکیورٹی پر فوری طور پر نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے جہاں پر چینی باشندے کام کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain