”میچ فکس تھا “نااہل خواجہ آصف بارے مریم نواز کا ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ”جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی انشائ اللہ “۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو یو اے ای کا اقامہ رکھنے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت غیر صادق اور غیر امین قرار دیتے ہوئے تاحیات نا اہل قرار دیا ہے۔

مال روڈ میدان جنگ بن گیا ،محکمہ صحت اور پولیس ملازمین میں جھڑپ

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مال روڈ میدان جنگ بن گیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں ،مظاہرین نے مال روڈ پر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے روکنے کیلئے شیلنگ شروع کردی جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور پولیس پر پتھرا? شروع کردیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن منگوا لی ہے جس سے مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے ،پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا،جبکہ مظاہرین کا کہناہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر نہیں جائیں گے ،ان کا مطالبہ ہے کہ ہمارے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

خواجہ سراﺅں کو خوشخبری مل گئی ،پہلا اولڈ ہاﺅس تیار

لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں لاہور میں خواجہ سرا کمیونٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک اسکول کا قیام عمل میں آیا اور اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان میں خواجہ سراو¿ں کے لیے پہلا اولڈ ہوم بھی بن گیا۔لاہور کے قریب رچنا ٹاو¿ن میں بنایا گیا یہ اولڈ ہوم کسی اور نے نہیں بلکہ خواجہ سراو¿ں کی اپنی ہی ایک تنظیم ‘بے گھر فاو¿نڈیشن’ نے بنایا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔اس اولڈ ہوم میں بےسہارا، بیمار اور ایڈز جیسے امراض میں مبتلا خواجہ سراو¿ں کو رہائش،کھانا اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت مہیا کی جائیں گی۔بے گھر فاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن عاشی بٹ کہتی ہیں کہ ‘جب وہ بیمار اور لاچار خواجہ سراو¿ں کو سڑکوں پر خوار ہوتے اور سسکتے دیکھتی تھیں تو انہیں بہت دکھ ہوتاتھا’۔عاشی بٹ کے مطابق ‘اللہ نے ان کی مدد کی اور آج ایڈز، ہیپاٹائیٹس سی اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا بےسہارا خواجہ سراو¿ں کو ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے’۔اولڈ ہوم میں بےسہارا، بیمار اور ایڈز جیسے امراض میں مبتلا خواجہ سراو¿ں کو رہائش،کھانا اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت مہیا کی جائیں گی—۔جیو نیوز اسکرین گریب فی الوقت سنگل اسٹوری پر مشتمل اس اولڈ ہوم میں 50 خواجہ سراو¿ں کی رہائش کی گنجائش ہے، جبکہ اس اولڈ ہوم کی تعمیر کے لیے تمام اخراجات خواجہ سرا تنظیم نے خود برداشت کیے ہیں۔اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار خواجہ سرا کہتے ہیں کہ ‘یہ اولڈ ہوم ان کے لیے کسی جنت سے کم نہیں’۔ان کا کہنا ہے کہ ‘انہیں ان کے اپنے پوچھیں یا نہ پوچھیں، انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب ان کے لیے ایک اولڈ ہوم موجود ہے’۔دوسری جانب بیمار،بے گھر اور بے سہارا خواجہ سراو¿ں کی حکومت سے اپیل ہے کہ دیگر شہروں میں بھی ایسے اولڈ ہوم بنائےجائیں۔

کون کون ہے سخت لونڈا یہاں؟“،پاکستانی ماڈل نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) رابعہ بٹ معروف ماڈل ہیں اور اب اتنی پہچان بنا چکی ہیں کہ ان کا شمار معروف ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔رابعہ بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے! انہوں نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا تھا ”سخت لونڈا۔“”سخت لونڈا“ کا لفظ معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے استعمال کیا تھا جو بعد ازاں اتنا مشہور ہوا کہ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے کئی میمز اور لطیفے بنائے گئے اور لگتا ہے کہ رابعہ بٹ بھی اس کے زیر اثر آ گئیں جنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہاں بھئی، کون کون ہے سخت لونڈا یہاں؟“

بجٹ کے دو را ن عمران خا ن کی کھلا ڑیو ں کو ایسی ہدا یت کہ ن لیگ وا لے دنگ رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ایوان میں بجٹ کے دوران بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی، کپتان نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ٹاسک سونپ دیا۔تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دو بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا گیا۔ عمران خان کا کہنا ہے حکومت کو پورے سال کابجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا چار ماہ سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا تو بھرپور احتجاج ہوگا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے مالی سال 2018-19 کا بجٹ کل پیش کرنے کےلئے تیاری مکمل کرلی۔ بجٹ کا حجم 5500 ارب روپے سے زائد ہوگا جبکہ 1870 ارب روپے خسارے کی نذر ہوجائیں گے۔ مشیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل، قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکریں گے۔

پاکستان بھر کے بلدیاتی اداروں کو 3ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ بارے چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے۔نجی ٹی سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے بعدالیکشن کمیشن نے ایک اور بڑا اقدام اٹھالیا، قبل از انتخابات میں دھاندلی کے امکانات ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، معطلی کا نوٹیفکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے اور تمام ترقیاتی منصوبے و کام بھی روک دیے جائیں گے۔

 

”می ٹو“رابی پیر زادہ مردوں سے نہیں ہم جنسوں سے خوفزدہ

گلوکارہ(ویب ڈیسک)  اداکارہ رابی پیرزادہ نے جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی مہم ‘می ٹو’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شوبز میں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا۔حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع پر اظہار خیال کیا اور اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

نقیب قتل کیس کی جے آئی ٹی نے راﺅانوارکیلئے پھانسی کا پھندا تجویز کر دیا ،سنسنی خیز حقائق سامنے آگئے

کراچی( ویب ڈیسک )نقیب اللہ قتل کیس میں جے آئی ٹی نے راو¿ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائےعدالت قتل کا ذمہ دار قراردے دیا۔ سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی جس میں ڈی پی او بہاولپورکی رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابراور اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق راو¿انوار نے نقیب اللہ محسود و دیگر کو ماورائےعدالت قتل کیا جب کہ راو¿ انوار اور دیگر پولیس افسران کاعمل دہشت گردی ہے، نقیب اللہ اور دیگرکا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راو¿ انوار اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔

 

مہنگائی بڑھے گی یا کم ہو گی تنخواہوں ،پنشن میں اضافہ یا حساب برابر وفاقی بجٹ کل آئیگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلئے بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2018-19 کیلیے پارلیمنٹ میں کل پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 5500 ارب روپے کے لگ بھگ رکھے جانے کا امکان ہے۔ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 433 ارب روپے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 1030ارب روپے اور بجٹ خسارے کا ہدف 1870 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے، اس کے علاوہ اگلے مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 6.2 فیصد، زرعی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد، بڑی اور اہم فصلوں کا ہدف 3 فیصد تجویز کیے جانیکا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10تا 15فیصد اضافہ کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 2ہزار سے 16ہزار روپے ماہانہ تک یوٹیلٹی الاو¿نس دینے، ہاو¿س رینٹ سیلنگ میں اضافہ اور میڈیکل الاو¿نس میں اضافہ سمیت دیگر مراعات بھی زیر غور ہیں، برآمدات کا ہدف 27 ارب 30 کروڑ ڈالر، درآمدات کا ہدف 56 ارب 50 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارے کا ہدف 29 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کینسر کے مریضوں کے لیے دھماکے دار خبر نئے ٹیسٹ نے اہم راز کھول دئیے

شکاگو:(ویب ڈیسک) ائنس دانوں نے کینسر کی تشخیص کے لیے ایک سادہ بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا۔امریکن ایسوسی ایشن برائے کینسر کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے خوشخبری سنائی ہے کہ خون کے عام اور سادہ سے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی تشخیص کے لیے نیا طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ کمپنی نے کینسر کی تشخیص کے لیے ٹیومر کے ڈی این اے کے جینوم کا ترتیب وار مطالعہ کیا جس میں 65 فیصد مریضوں میں کینسر کا پتا چلا لیا گیا۔بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے اس ٹیسٹ کو ’ مائع بائیوپسی‘ (Liquid Biopsies) کا نام دیا ہے۔ امریکا میں کئی لیبارٹریز میں یہ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کے نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں۔ اس ٹیسٹ کی مدد سے جسم میں موجود معمولی سے ٹیومر کی تشخیص کی جاسکے گی اور اس موذی مرض کا ابتدائی مرحلے میں ہی علاج شروع کیا جاسکے گا جس سے شرح اموات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔