سابق چیئرمین این ایچ اے کا چالان کرنے والا موٹر وے اہلکار نوکری سے فارغ

لاہور (ویب ڈیسک)2016 میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر جرمانہ کرنے والا موٹر وے پولیس کے اہلکار ضیائ اللہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور وہ دو برس سے بے روزگار ہے۔ موٹر وے پولیس کے اہلکار ضیائاللہ کا قصور یہ تھا کہ اس نے 2016 میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا چالان کردیا تھا جس کے بعد نظم و ضبط کی کارروائی کے تحت پہلے اس کا صوابی سے گوادر تبادلہ کر دیا گیا، پھر الزامات لگا کر پیٹرولنگ افسر سے تنزلی کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا۔ایک طرف ضیا اللہ انصاف کے لیے لڑ رہا ہے تو دوسری طرف اس کا محکمہ فیڈرل سروسز ٹریبونل کو برطرفی کی وضاحت فراہم کرنے میں 10 ماہ سے تاخیر کر رہا ہے۔اسی دوران وفاقی حکومت نے این ایچ اے کے چیئرمین کو جن پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، انعام میں پوسٹنگ دی اور وہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک میں اعلیٰ عہدے پر ہیں۔جب کہ ا±س وقت کے انسپکٹر جنرل پولیس موٹر وے اب ایک اعلیٰ عہدے پر تعینات ہیں۔دی نیوز نے 2016 ہی میں مذکورہ واقعے کی خبر دے دی تھی جب ایک ہی دن میں 25 منٹ کے فرق سے چیئرمین این ایچ اے پر رفتار کی حد توڑنے پر 2 بار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ کی بنیاد پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر اس کیس میں کچھ تحریری چیزیں جمع کرانا ہے تو کرادیں۔اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کمپنی کا خط جمع کرایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مو¿کل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔خط میں کہا گیاہےکہ خواجہ آصف کمنپی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ‘لیبرکارڈ’ پر عثمان ڈار کی عمران خان کو بریفنگ عدالت نے تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں محفوظ کرلیا تھا اور اب کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جس کے لیے تمام فریقین کو کل کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے، عمران خان

منڈی بہاو¿ الدین(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کے لیے بنی ہیں لیکن اب ہم چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔عمران خان نے یہ بات منڈی بہاو¿الدین میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے اور جو سیاسی پس منظر رکھتا ہے، کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں لیکن ندیم افضل چن کے پارٹی میں شمولیت پر پوری پارٹی خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم افضل کا پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے، پی ٹی آئی اور پاکستان کے لیے درست ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے اس وقت تک وفاداری کرنی ہے جب تک راہ حق پر ہوں، اپنی قوم سے وفادار ہوں لیکن میں لوگوں کو دھوکا دوں اور غریبوں کا پیسہ چوری کرکے محلات بناو¿ں، تو میری وفاداری کرنے والے کو اللہ سزا دے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے باہر لےجاتے ہیں جب کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ اسکولوں سے باہر ہے اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کسان پورا سال گنا لگانے میں لگ جاتا ہے لیکن جب وہ فیکٹری میں گنا لے کر جاتا ہے تو کوئی پورے پیسے نہیں دیتا جو کہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک یا قوم نے کمزور طبقے کی مدد نہیں کی، اس نے کبھی ترقی کی ہی نہیں، ساری پالیسیاں پیسے اور طاقت وروں کے لیے بنی ہیں لیکن اب ہم چھوٹے اور کمزور طبقے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پی پی پی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

نیب ریفرنسز: نواز شریف کے وکیل کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں نیب کے نئے گواہ ظاہر شاہ پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر لندن فلیٹ ریفرنس میں تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان قلمبند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آج سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کی بھیجی گئی ایم ایل اے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں دو، دو گواہ رہتے ہیں اور لندن فلیٹ ریفرنس میں ایک گواہ رہ گیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے لندن فلیٹس ریفرنس کے گواہ کو پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم العزیزیہ میں بیان قلمبند کرائیں گے ہم نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی تیاری کی ہے اور اب یہ کہہ رہے ہیں کہ واجد ضیائ نہیں آرہے’۔خواجہ حارث نے کہا کہ جن دستاویزات کا گواہ نے ذکر نہیں کیا یہ کون ہوتے ہیں انہیں پیش کرنے والے، ٹرائل میں توسیع ہوئی، ہمارا دفاع آنا ہے ہمیں کسی نے نہیں پوچھا۔نواز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کا بیان ایک روز ہی کرایا جائے، واجد ضیائ دو دن کا وقت لے کر گئے تھے اب کدھر ہیں۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے نیب کے نئے گواہ ظاہر شاہ پر جرح مکمل کی تو عدالت نے سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ لندن فلیٹ ریفرنس میں 30 اپریل کو تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے، خورشید شاہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو این آر او نہ کرتیں تو ججز اب تک جیلوں میں پڑے ہوتے۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ این آر او کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے سیاسی این آر او کیا تھا، بے نظیر بھٹو نے این آر او کے ذریعے جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور ججز کو بچایا، وہ این آر او نہ کرتیں تو ججز آج بھی جیلوں میں پڑے ہوتے۔چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا ذہن یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا معاملہ نئی پارلیمنٹ دیکھے۔

باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت

لاہور (ویب ڈیسک) باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرکے دی، عامر خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پاونڈ 3 اونس ہے۔عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔اس سے قبل عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہو چکی ہیں۔

نا با لغ لڑکی سے بھیانک جنسی درندگی کر نیوا لے ریپ گو روکیخلاف عدالت کا ششدر کر دینے وا لا اقدام

جودھپور(ویب ڈیسک) عدالت نے ملک کے سرکردہ سادھو آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد تاحیات قید کی سزا سنا دی ہے۔ آسارام پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے آشرم میں اگست 2013 میں ایک 16 سال کی نابالغ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔اس معاملے میں بابا کے چار معاونین پر بھی جرم میں شریک ہونے کا الزام تھا۔ عدالت نے ان کے دو معاونین شلپی اور شردچندر کو قصوروار قرار دیا اور انھیں 20، 20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دو کو بری کر دیا گیا ہے۔شلپی اس سکول کی وارڈن تھی جس میں متاثرہ بچی زیرِ تعلیم تھی جبکہ شردچندر اسی سکول کے منتظم تھے۔

میاں ثاقب نثار 2005 میں آنے والے زلزلے کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے بالاکوٹ روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2005 میں آنے والے زلزلے کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے بالاکوٹ روانہ ہوگئے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے 2005 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں آنے والے آفت زرہ زلزلے کے بعد علاقے میں بحالی کے کام کے لیے دیے جانے والے فنڈز میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 

ڈاکٹروں کی بد معاشیاں ، غنڈے بن گئے ،مریض کے اہلخانہ پر شدید تشدد

کراچی(ویب ڈیسک)جناح اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں ایک ڈاکٹر نے مبینہ طور پر مریض کے اہلخانہ کو ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ڈاکٹر عثمان سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ شخص تنویر کے مطابق وہ اپنے بہنوئی کی انگلیوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر عثمان کے پاس پہنچا تو انہوں نے انتہائی ذلت آمیز رویہ رکھا اور کمرے سے نکال دیا۔

بالی ووڈ حسینہ اس بو نگی شکل والے کھلاڑی پر کیوں مر مٹی،دلچسپ انکشاف

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کرکٹ اور بالی ووڈ کا چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ آئی پی ایل میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور کئی بالی ووڈ حسینائیں کرکٹرز کے ساتھ شادی بھی کر چکی ہیں جن میں سب سے مشہور جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہے۔بالی ووڈ اور کرکٹ کی دنیا سے آنے والی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ یوزویندرا چھاہل پر مر مٹ گئی ہے کہ بھارت میں بھونچال سا آ گیا ہے اور ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ”ذرا اس اداکارہ کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں۔“ اب لوگ جو مرضی کہیں، عشق تو اندھا ہی ہوتا ہے، اور اس نئے ’معاشقے‘ نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔