سابق ایرانی شہنشاہ رضا شاہ پہلوی کی صنوط شدہ لاش کس حالت میں ملی خبر پڑھ کر آپ بھی چونک جائیںگے

ایرانی(ویب ڈیسک)حکام کا کہنا ہے کہ شھرری میں شاہی مقبرے کی جگہ کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش ملی ہے جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگ گئی ہیں کہ یہ حنوط شدہ لاش پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی ہے۔حنوط شدہ لاش کی دریافت کے بعد رضا شاہ پہلوی کے پوتے اور ایران کے آخری ولی عہد رضا پہلوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حنوط شدہ لاش جو شھرری سے دریافت ہوئی ہے وہ ان کے پڑدادا کی ہے۔’تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں جو حنوط شدہ لاش شھرری سے ملی ہے وہ عین ممکن ہے کہ رضا شاہ کی ہو۔‘ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کو شھرری میں عبدالعزیم کے مزار کے قریب کھدائی میں ایک لاش ملی ہے جو کہ ممکنہ طور پر رضا شاہ پہلوی کی ہو سکتی ہے۔اس حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں شائع کی گئی ہیں ان میں اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔

بھارت : ریپ کے بڑھتے واقعات لڑکیاں دفاع کیلئے تربیت لینے لگیں

دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں بچیوں کیساتھ ریپ کے واقعات میں اضافے نے لڑکیوں کو خود کے دفاع کیلئے کلاسز لینے پر مجبور کر دیا تا ہم خواتین کی جانب سے ایک تاثر یہ بھی سامنے آ رہا ہے کہ بھارت میں لڑکیوں کو تو یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ ریپ کا شکار نہ ہوں لیکن لڑکوں کو یہ نہیں سمجھایا جاتا کہ انہیں ریپ نہیں کرنا ۔

سپر پاور کا صدرٹرمپ بیوی کے ہاتھوں رسوا ۔۔۔دیکھنے وا لے بھی دنگ رہ گئے

نیو یا رک (ویب ڈیسک)میلانیا نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ کو نظرانداز کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاو¿س میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پریہ واقعہ وائٹ ہاو¿س میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پر پیش آنیوالی تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا، تاہم خاتون اول نے انہیں کچھ خاص لفٹ نہیں کروائی۔اس موقع کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ٹرمپ نے میلانیا کے دائیں ہاتھ کی پشت کو چھوا، لیکن کوئی ردعمل نہ پاکر انہوں نے اپنی چھوٹی انگلی سے میلانیا کی انگلی کو تھامنا چاہا، لیکن خاتون اول نے اسے بھی نظرانداز کردیا۔اور آخرکار تیسری اور آخری کوشش میں ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تو تھام لیا، لیکن اس موقع پر خاتون اول کے چہرے کے تاثرات انتہائی سنجیدہ نظر آئے اور ان میں رتی برابر بھی گرمجوشی نظر نہ آئی۔

گلو کا رہ کی 12 اور 8 سالہ نابالغ بیٹیوں سے متعدد بار زیادتی کرنیوالے ملزم کیخلاف چو نکا دینے والا اقدام

راولپنڈی (ویب ڈیسک) معروف پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے بھائی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ان کی 2 نابالغ بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، گلوکارہ کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے 19 سالہ بھائی افتخار کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ روات میں منگل کے روز درخواست جمع کرائی۔ اپنی درخواست میں گلوکارہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے بھائی نے ان کی اور ان کے شوہر کی غیر موجودگی میں ان کی 12 سالہ اور 8 سالہ نابالغ بیٹیوں کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔نازیہ اقبال نے کہا کہ جب بھی وہ کنسرٹ وغیرہ کیلئے باہر جاتی تھی تو اپنے بھائی افتخار کو بچیوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنے گھر پر بلالیتی تھی، لیکن بچیوں کا ماموں نہ صرف معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ انہیں دھمکاتا بھی رہا۔ گلوکارہ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ اس نے منگل کے روز اپنے بھائی کو اپنی ایک بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی۔ایس ایچ او روات پولیس سٹیشن کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، دونوں بچیوں کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرالیے گئے ہیں جن کی رپورٹس پنجاب فرانزک لیب کو بھجوادی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

مینار پاکستان پر جشن ہو گا۔۔۔عمران خا ن کا کھلا ڑیو ں کے نا م اہم پیغا م

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے بائیسویں یوم تاسیس پر عمران خان نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے جبکہ کارکنان کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت بھی دے دی۔تحریک انصاف کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج سے ٹھیک 22سال قبل تحریک انصاف کی بنیادرکھی، آج سالگرہ ہے، آپ نے شایان شان طریقے سے منانی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنے خواب کی تفصیلات بھی سامنے رکھوں گا۔اپنے پیغام میں عمران خان نے کارکنان کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ میں 7آزاد ریاستیں اہم مطالبہ سامنے آگیاچونکا دینے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کو 7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست شہری عظمت ولی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سندھ کو 7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کیا جائے،کراچی ،حیدر آباد،مپریور خاص،نواب شاہ کو آزاد ریاست بنایا جائے ، اس کے علاوہ سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد کو بھی آزاد ریاست بنایا جائے اورتمام ریاستوں کا ہیڈکراچی کو بنایا جائے۔عدالت نے وفاقی اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے آٹھ مئی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

پاک بھارت امن کی خواہاں، کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں

کراچی:(ویب ڈیسک)اجوکا تھیٹر کی بانی اور آرٹ ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کینسر کے موزی مرض سے نبرد آزما نہیں ہو سکیں اور 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔واضح رہے کہ مدیحہ گوہر فنکارہ، ڈائریکٹر اور سماجی رکن کے اعتبار سے مشہور تھیں جنہوں نے تھیٹر کے ذریعے سماجی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا اور 1984 میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔اجوکا تھیٹر نے بلعموم انسانی حقوق اور بلخصوص خواتین کے سماجی مسائل مثلاً خواتین میں تعلیم کی شرح، غیرت کے نام پر قتل، بجیوں کے حقوق، صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر آواز اٹھائی۔اپنی مقبولیت اور فعالیت کے پیش نظر اجوکا تھیٹر نے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، عمان، ایران، مصر، امریکا، برطانیہ اور ناروے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مدیحہ گوہر پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی خواہاں تھیں اور اس ضمن میں غیر معمولی طور پر فعال تھیں۔

ایس ایس پی تشدد کیس عمران خان کی بریت کا فیصلہ چند لمحوں بعد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بریت سے متعلق درخواست پر  فیصلہ آج سنایا جائے گا جب کہ عدالت نے ملزم کو طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا ہے۔ فاضل جج نے سماعت کی تو عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ ملزم کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

خانیوال کے لوگوں پر حیرت جن کے شہرمیں بیوقوف شوہر نے بیوی پر تشدد کیا کہ بد صورت بیٹی کیوں پیدا کی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جب سے نواز شریف کو سپریم کورٹ سے نااہلی ہوئی پھر مسلم لیگ کی صدارت بنائی تو اس کے خلاف بھی فیصلہ آ گیا۔ مالی بدعنوانی کے کیسز میں اب تک خبروں کے مطابق شاید نواز شریف اور ان کا خاندان لندن فلیٹس کے سلسلے میں کوئی موثر منی ٹریل جمع نہیں کرا سکے سمجھا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں عدالت ان کا مواخذہ ضرور کرے گی۔ جوں جوں مقدمات اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں ان کے لہجے میں زیادہ تلخی آتی جا رہی ہے۔ اب تو محسوس ہوتا ہے۔ اب وہ اس پر تلے ہوئے ہیں اے پاکستان بھر کی عدالت مجھے کیوں سزا نہیں دیتے۔ غالباً ان کی حکمت عملی یہ ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے توہین عدالت کے جرم میں کیونکہ پہلے بھی وہ کہتے رہے ہیں بدعنوانی کے ثبوت ملنے کی بنیاد پر مجھے نااہل قرار نہیں دیا گیا بلکہ اقامے کی بنیاد پر کیا گیا۔ محسوس ہوتا ہے کہ پہلی مرتبہ اس سلسلے میں کافی ڈھیل دے رہی ہیں اس سے کافی کم گفتگو یوسف رضا گیلانی نے کی تھی یا بعض دوسرے لوگوں نے کی تھی ان پر جس سختی سے عدالت عظمیٰ نے پکڑ کی تھی معلوم ہوتا ہے عدالتیں اور فاضل جج حضرات اپنے طور پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ بجائے اس کے ان کو توہین عدالت میں گرفتار کیا جائے زیادہ بہتر ہے کہ اصل کیسز مکمل ہو جائیں اور ان کو سزا گر ہونی ہے تو وہ کسی سولڈ مالی بے قاعدگی کے سلسلے میں ہو۔ جیسا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ درست ہے ان کے وکلاءصحیح کہتے ہیں جناب نوازشریف صاحب صحیح کہتے ہیں کہ مجھ پر براہ راست بدعنوانی کا کیس ہے اور نہ ثابت ہوا۔ لیکن ماہرین کی رائے انن کے نابالغ بچے جب ان کی عمریں 18 سال بھی نہیں ہوئی تھیں ان کے نام پر 300 ارب روپے کے فلیٹس خریدے گئے لندن میں اس وقت وہ بچے نابالغ تھے اور نوازشریف کے سوا ان کے کوئی مالی طور پر ان کا نگران کوئی نہیں تھا لہٰذا ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ جو پیسے ہیں یہ نوازشریف نے خرچ کئے ہیں۔ بنیادی مقدمہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ہے کہ انہوں نے اتنا پیسہ باہر کیسے بھیجا۔ اور ان کے صاحبزادگان نے کون سا ایسا کاروبار کیا جس سے واضح طور پر پتہ چلے کہ یہ 300 ارب روپے تھے ان کو منافع ہوا اس سلسلے میں واحد دلیل قطری شہزادے کا خط تھا کہ میں نے یہ پیسے ان کو دیئے جس کوعدالتوں نے بظاہر قبول نہیں کیالہٰذا معلوم یہ ہوتا ہے کہ نواز شریف صاحب کو متوقع سزاکی روشنی میں ان کے مزاج میں ایک تلخی اور انتہا پسندی آ رہی ہے۔ اور جو کچھ بھی وہ کہیں اب ان کو فراموش کر دینا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ احتساب عدالت میں بھی ان پر الزام ثابت نہ ہوا تو دو چیزیں ہیں۔ روز بروز اسحاق ڈار کے گرد گھیرا تنگ ہو رہاہے کیونکہ جس طرح عدالت نے تنگ آ کر کہہ دیا ہے کہ کب تک آپ بیمار رہیں گے۔ لندنن میں وہ سیاسی اجلاسوں، صلاح مشوروں میں شامل ہوتے ہیں بس آ کر اپنا مقدمہ نہیںبھگتتے لہٰذا اب تکک وہ چھٹی پر وزیرخزانہ ہیں۔ لیکن حیرت ہوتی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ سے ترقی کرتے کرتے ان کا مال اسباب، پراپرٹی ایسے عروج پر پہنچی کہ واقعی ان کے سر پر ہما پرندہ بیٹھا ہوا تھا۔ اللہ ان کو صحت دے۔ لیکن ان کو واپس آنا چاہئے اور مردانگی سے جس طرح ان کے لیڈر بھگت رہے ہیں ان کو اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہئے یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ اگر عدالت ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروا دے اور انٹرپول کے ذریعے ان کو گرفتار کرے۔ سکیورٹی خدشات کرے خدا کرے کسی کے لئے بھی نہ ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ملک کو جمہوری انداز میں چلانے کے لئے پرامن معاشرہ ضروری ہے اور منصفانہ طریق انتخاب ضروری ہے جس سے صحیح مستحق امیدوار جو ہے وہ کامیاب ہوکر سامنے آئیں اور اگلی حکومت مضبوط حکومت چاہتا ہوں اپنے ملک کے لئے موثر حکومت چاہتا ہوں۔ میں کبھی ججوں کے گھروں پر گولیاں چلانے اور عدالتوں پر چڑھائی کرنے اور سیاستدانوں کو جوتے مارنے اور ان کے لئے سکیورٹی خدشات پیدا کرنے کے ہرگز ہرگز حق میں نہیںہوں۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کو پرامن ریاست بنانا چاہئے تا کہ کوئی بھی سیاسی نظام حتیٰ کہ بادشاہت کا بھی نظام سعودی عرب میں ہر تیسرے دن کیا ہوتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ مخالفت کے باوجود ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے۔ میں نہیں سمجھتا کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں جائیںگے میں ان کے بارے میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ وہ پاکستان کی نپی تلی منفعت بخش اور آخری وقت تک مفادات کی سیاست کی ہے وہ کبھی کوئی بولڈ سٹیپ لینے کے قابل نہیں ہیں وہ اس ماحول میں رہ کر آخری وقت تک کوشش کریں کہ بقول ان کے 21 ساتھیوں کے لئے جس کو وہ رانا برادری کہتے ہیں ان کے ٹکٹوں کے لئے کوشش کر سکیں بذریعہ شہباز شریف اور شہباز صاحب کے لئے ایک بڑی مشکل ہے کہ بڑے بھائی کو خوش کریں یا پرانے دوست کو۔ یہ بڑی خبر ہے کہ تینوں نام جو آپ نے بتائے ہیں عام طور پر کہا جاتا تھا کہ عدالتیں ان کے کیوں نوٹس نہیں لیتیں۔ پرویز اشرف کا نام آنے سے ایک تو یہ تاثر ختم ہو گیا کہ نیب ہو یا جوڈیشری ہو۔ اپنے ساتھی ججوں میں سارے فرشتے تو نہیں ہو سکتے۔ ملک قیوم صاحب کے چھوٹے بھائی ملک پرویز صاحب جو ہیں وہ اس وقت وفاقی وزیر برائے تجارت ہیں اور پنجاب میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بہت معتمد ساتھی بھی ہیں۔ پرویز ملک صاحب ملک قیوم کے چھوٹے بھائی ہیں۔ پرویز ملک کی اہلیہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ایم پی اے بھی ہیں اور کافی سارے اداروں کی سربراہ بھی ہیں۔ اسی طرح ان کے چھوٹے بھائی میرے ذاتی دوست ڈاکٹر جاوید اکرم میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ ہیں اور آج کل پمز یونیورسٹی اور پمز ہسپتال اسلام آباد کے سربراہ بھی ہیں یہ بڑی موثر فیملی ہے ان کے والد بھی ہائیکورٹ کے جج ہوتے تھے۔ملک قیوم کے بارے بھی الزام تھا کہ ان کی ایک ٹیپ پکڑی گئی تھی جس میں شہباز شریف ان کو کچھ ہدایات دے رہے تھے۔اس پراس وقت بڑا شورشرابہ بھی ہوا تھا۔ ملک قیوم فیصلے لکھنے میں ایک ذہین جج شمار ہوتے تھے، اگر ان کے بارے میں باز پرس شروع ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ موجودہ عدالتی نظام خود اپنے سابق ججوں کو بھی نظرانداز نہیں کر رہا۔ جس طرح سوسائٹی میں ایک عمل شروع ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی خرابی نظر آتی ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے۔ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ یہ عمل بہت آہستہ ہے۔ آرمی چیف سے بھی کسی نے سوال کیا تھا کہ سزائیں جلدی کیوں نہیں سنائی جاتیں تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ عدالتوںکا ایک طریقہ کار ہوتا ہے ان کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ عدالتی نظام کو بھی سمجھنا پڑے گا کہ لوگوںکے احساسات یہ ہیں کہ نیب جس کو پکڑتا ہے اس کو جلدی سزا سنائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ زینب قتل کیس کے بعد اسی نوعیت کے مزید 89 کیسز سامنے آنے پر پچھلے دنوں ایک سیمینار کیا تھا لیکن اس کے بعد آج تک مزید 4 کیسز سامنے آ گئے ہیں اب 94 کیسز ہو گئے ہیں۔ اس پر میں نے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا ہے کہ آپ نے زینب کیس پر سو موٹو نوٹس لیا تھا لیکن پھر بھی واقعات میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خط اس لئے لکھا کیونکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اب وہ کسی معاملے پر سوموٹو نوٹس نہیں لیں گے۔ چیف جسٹس کو خط میں لکھا کہ براہ کرم صورتحال کا جائزہ لیں اگر آپ توجہ نہیں فرمائیں گے تو کون یہ کام کرے گا۔ کوئی کمیشن بنائیں یا انکوائری شروع کریں کہ یہ سلسلہ کیسے رک سکتا ہے۔ سیمینار میں زینب کے والد بھی آئے تھے، میں نے ان کو نہیں بلایا تھا، وہ کہتے ہیں کہ ان کو میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ میٹنگ ختم ہونے پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ اخبار میں اشتہار دیکھ کر آئے تھے کہ زینب کے بعد مزید 89 بچیوں پر مجرمانہ حملے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میری بیٹی تو چلی گئی اب اتنی خواہش ہے کہ کسی اور زینب کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ جب سنتے ہیں کہ کسی اور زینب کے ساتھ یہی کچھ ہوا ہے تو میں اور میری بیوی روتے ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ 14 سو سال پہلے ایسا زمانہ تھا کہ جب لڑکا پیدا ہوتا تو خوشی مناتے اور بعض بدبخت بیٹی پیدا ہونے پر اسے زندہ دفن کر دیتے تھے لیکن آج زمانہ اس سے بھی بدتر دکھائی دیتا ہے۔ خانیوال میں ایک خاتون کو اس لئے تشددکا نشانہ بنایا گیا کہ اس نے بدصورت بیٹی پیدا کی۔ بدبخت اگر یہ بیٹی پیدا ہوئی ہے تو یہ باپ کا خون ہوتا ہے اس میں اکیلی ماںکا کوئی قصور نہیں۔ محلے و شہرکے لوگوںنے ایسے شخص کو پکڑ کر اس کا منہ کیوں نہیں کالا کیا۔ لعنت ایسے محلے پر کہ کسی گھر میں ایسا ظلم ہو اور وہ آرام سے سوتے رہیں۔ کیا دوسرے کے گھروں میں بچیاں نہیں ہیں۔ پورا شہر و خاندان قصور وار ہے، خدا کو جواب دینا پڑے گا کہ خاموش کیوں رہے۔ کسی کو ایسے عذاب دینا معاشرے کی بے حسی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بارے لندن میں رابطہ نہیں ہوا البتہ جولوگ ان کی عیادت کرتے آئے ہیں ان سے ضرور رابطہ ہوا ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اب پہلے سے ٹھیک ہیں لیکن میرے والدکو بھی کینسر تھا ایسے میں حالت بہتر نہیں ہوئی۔ ابھی وقت لگے گا وہ ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ لندن میں موجود بیگم کلثوم نواز کے بیٹوں سے پوچھ کر اصل صورتحال بتاﺅں گی، ابھی ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

میشا ہراسگی کا معاملہ اداکارہ ریشم اور نادیہ حسین نے بھی چونکا دینے والا انکشاف کر دیا

معروف گلوکارہ (ویب ڈیسک)میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیے جانے کے بعد مختلف شوبز اسٹارز کی جانب سے بھی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں حمایت و تنقید کے دونوں پہلو نظر آرہے ہیں۔میں بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم اور ماڈل نادیہ حسین نے بھی اس تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نادیہ حسین نے میشا شفیع کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سمجھدار خاتون ہیں اور وہ بغیر ثبوت ایسی بات نہیں کرسکتیں۔