فراڈ اور میگا کرپشن ،حنا ربا نی کھر کیخلا ف بھی شکنجہ تیار

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد پر الزامات لگائے جس پر انٹی کرپشن پولیس مظفر گڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔عبدالخالق کھر نے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفر گڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر پابندی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن معروف افضل اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے وفاق کی نمائندگی کی۔ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب تک ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مقرر نہیں ہوتا، حکم برقرار رہے گا۔ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویڑن معروف افضل نے درخواست کی کہ اس پراسس کو نہ روکیں ورنہ ملک بھر کے طلبا متاثر ہوں گے، کوٹہ مقرر کرنے سے اسلام آباد کے لوگوں کا نقصان ہوگا۔

معروف گلو کا رہ کی 8 اور 12سالہ بیٹیوں سے زیادتی کرنیوالا کوئی اور نہیں سگا ماموں نکلا،سنسنی خیز انکشافات

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پشتوکی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی کرنے کے الزام میں اس کے بھائی کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزم افتخارکی عمر19سال بتائی جاتی ہے اوروہ نازیہ اقبال کاحقیقی بھائی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے دونوں بچیوں کواپنی ہوس کانشانہ بنارہاتھا۔ایس ایچ اوتھانہ روات انسپکٹرخضرحیات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بحریہ ٹا?ن فیزایٹ میں رہائش پذیرپشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے درخواست دی کہ اس کابھائی افتخاراس کی 12سالہ اور8سالہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتاہے جس کاانکشاف پیر کوہواجب اس نے اپنے بھائی کورنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑلیا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اوردونوں متاثرہ لڑکیوں (م ) اور(س) کامیڈیکل کرالیاگیا ہے جب کہ ان کے جسموں سے حاصل شدہ موادکے پارسل بناکران کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے انہیں پنجاب فرانزک لیب لاہوربھیج دیاگیاہے ،

اجلاس کے دوران صو بائی وز یر رنگے ہا تھوں پکڑے گئے۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار اور ایم پی اے فراز ڈیرو کو گٹکا کھاتے دیکھا تو انہیں تنبیہ کی۔اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ سپاری یا تمباکو کھانا ایوان میں منع ہے اور اگر تمباکو کھانے کا شوق ہے تو ایوان سے باہر جا کر کھائیں۔جس پر صوبائی وزیر قانون ضیاءلنجار اور فراز ڈیرو ایوان سے باہر چلے گئے۔یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا،خیبرپختونخوا کے بجٹ با ر ے پہلے ناں،اب ہاں

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ بجٹ اجلاس کے لیے سمری بھجوادی گئی اور 14 مئی کو اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے لیا اور بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس بلارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ صوبے کے ترقیاتی کاموں پر بحث ہو جبکہ اپوزیشن بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بحث کرنا چاہتی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 15 اپریل کو وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔واضح رہے کہ خود عمران خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ پیش کرنے کی بھی مخالفت کی تھی۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ “یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 45 دن میں حکومت اگلے ایک سال کا بجٹ دے، ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

کتھے وے اسحاق ڈار ؟بیماری ہے کی عوامی ٹرین ،لمبی ہی ہو گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی سے متعلق کیس میں ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ اتنی لمبی بیماری نہیں ہوسکتی، کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سینیٹ الیکشن میں اسحاق ڈار کے اغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ ہم نے اسحاق ڈار کی طلبی کا حکم دیا تھا، کہاں ہیں اسحاق ڈار؟ ابھی لے آئیں ،کل یاپرسوں لے آئیں، ہم رات 8 بجے تک یہاں بیٹھے ہیں۔

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بُری خبر ،نادرا نے فیسوں میں آج ہی سے کتنا اضافہ کر دیا جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو آگاہ کردیا ہے کہ نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا۔ شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئی فیسوں سے متعلق جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق فوری اور آج ہی سے ہوگا اور اس حوالے سے ملک بھر کے نادرا دفاتر کو آگا ہ کر دیا گیا ہے نوٹی فکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردی گئی ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کی گئی ہے اس کے علاوہ اسمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر اب 400 روپے، اور 1600 روپے میں بننے والا ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا جب کہ اورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیسوں میں چند سو روپے کمی کی گئی ہے۔ شناختی کارڈ کی فیسیں بڑھانے کی منظوری گزٹ آف پاکستان نے دی ہے۔

بر طانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی ساس لیڈی ڈیانا کے نقش قدم پر چل پڑیں ،اہم انکشافات

لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گذشتہ روز اپنے تیسرے بچے کو دنیا سے متعارف کروایا، اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا کے نقش قدم کو اپنائے ہوئے دیکھا گیا۔شہزادی مڈلٹن نے اس موقع پر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جس کے گلے پر سفید پیٹر پین کالر ڈیزائن بنا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 34 سال قبل برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے بھی شہزادہ ہیری کی پیدائش پر سرخ رنگ کے پیٹر پین کالر والے کوٹ کا انتخاب کیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کیٹ مڈلٹن نے اپنی ساس کو اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہو۔اس سے قبل جب 2013 میں کیٹ مڈلٹن نے اپنے بڑے بیٹے شہزادہ جارج کو دنیا سے متعارف کروایا، تو تب بھی وہ پولکا ڈاٹ والا لباس پہنے نظر آئیں تھیں جبکہ لیڈی ڈیانا نے بھی شہزادہ ولیم کی پیدائش کے بعد پولکا ڈاٹس سے مزین لباس ہی پہنا تھا، ہاں بس دونوں کے لباس کا رنگ مختلف تھا۔

 

چیف جسٹس کی تعیناتی کے خلاف نواز شریف پھٹ پڑے نیب سے اہم مطالبہ کر دیا

( اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکط ے کہ اس کو ختم نہیں کرسکے جب کہ نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری انون اور پھر جج کیسے بنایا گیا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جس طرح کے کیسز بنائے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں ہوسکی، اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے اگر ہم نے کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے تو پھر الزام ثابت بھی ہونے چاہئیں اور جب کرپشن کا کوئی معاملہ دور دور تک نہیں تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

سکول دودن تک بند وجہ جان کر سب کو جھٹکا لگ گیا

پاکستان(ویب ڈیسک) کے صوبے خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی تنظیم پیما نے حکومت کی طرف سے پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں مزید کمی کے فیصلے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو دن تک صوبے بھر میں تمام پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو بند کردیا ہے۔

پشاور میں پیر کو نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن منیجمینٹ ایسوسی ایشن یا پیما کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے عہدیداروں اور مالکان نے شرکت کی۔

تنظیم کے صدر یاور نصیر نے بی بی سی سے کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت کی طرف سے ایک ایکٹ کی منظوری دی گئی جس کے مطابق نجی سکولوں کے فیسوں میں دس فیصد کمی لائی گئی جبکہ فیس سٹرکچر میں کچھ دیگر تبدیلیاں بھی کی گئیں۔