با ہمت خاتون جس نے اکیلے ہی کا سمیٹک کی سلطنت بنا ڈالی حیرت انگیز انکشافات

امریکہ( ویب ڈ یسک ) بہت سی خواتین کے لیے کسی ڈپارٹمنٹ سٹور سے میک اپ کا سامان خریدنا ایک مشکل تجربہ ہوتا ہے، اور جو ہورگن ان خواتین سے الگ نہیں ہیں۔49 سالہ جو ہارگن کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اکثر بڑا مشکل ہو جاتا ہے جب مختلف برانڈز کے اپنے اپنے الگ کاو¿نٹرز یا رعایت ہوتی ہے جن کے لیے وہاں چند خواتین موجود ہوتی ہیں جو اپنی ہی پراڈکٹس کے لیے اسرار کرتی ہیں۔
تو اگر کسی گاہک کو کئی مختلف برانڈز کی اشیا خریدنی ہیں تو انھیں ایک کاو¿نٹر سے دوسرے کاو¿نٹر پر جانا پڑتا ہے۔بازار جہاں خواتین گاہک بھی اور دکاندار بھی کم جونگ ا±ن میک اپ فیکٹری کیوں جا پہنچے؟
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک مشکل تجربہ ہوتا ہے۔‘میک اپ کا سامان خریدنے کے لیے جانے سے فکرمند ہونے اور پھر اس کے لیے کچھ نہ کرنے کی بجائے 1997 میں جو ہورگن کو ایک کاروبار کا خیال آیا اور انھوں نے ایک کاسمیٹک کی دکان کھولی جہاں بڑے پیمانے پر مختلف برانڈز کی اشیا مکمل طور پر میرٹ پر فروخت کی جاتی ہیں۔

 

خبر دار جو میرے منہ لگی میں ”میرا“ کا منہ توڑ دونگی رابی پیرزادہ برہم

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بطورہیروئن اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شورشرابا کی ریلیزسے قبل سینئر اداکارہ میرا کو منہ توڑ دینے کی دھمکی دے ڈالی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ پہلے ہی اداکارہ میرا جیسی بہت سی اداکاراﺅں کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری کا امیج بہت متاثر ہوچکا ہے۔ اگرانھوں نے اپنی فضول باتوں کا سلسلہ بند نہ کیا توپھرمیں ان کا منہ توڑدونگی۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا مختلف مقامات پرمیری شخصیت کے حوالے سے فضول باتیں پھیلا رہی ہیں، جوکہ درست نہیں ہے۔ میں ایک پڑھی لکھی اوراچھی فیملی سے تعلق رکھنے والی لڑکی ہوں، جب کہ اداکارہ میرا کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔ ان کے 50سکینڈلز اور20شادیوں کی فہرست تواب ہرکسی کویاد ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شورشرابا کے پروڈیوسر سہیل خان کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ اس لیے میں انہیں خبردارکرنا چاہتی ہوں کہ وہ میرے کام اورمیری شخصیت کے حوالے سے فضول گفتگو کا سلسلہ بند کردیں۔دوسری جانب فلم پروڈیوسرسہیل خان کا کہنا تھا کہ یہ دو اداکاراﺅں کی لڑائی ہے، میں اس معاملے میں بے بس ہوں۔ فلم کی ریلیز سر پر آچکی ہے لیکن ان کے جھگڑے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

 

کس شہر کے تھا نے نیلام ہوتے ہیں ؟ وہ کونسا انسپکٹر ہے جو آئی جی تک کا تبادلہ کراسکتا ہے ؟سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تھانے نیلام ہوتے ہیں اور ایک سب انسپکٹر تو ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پونے دو سال سے لاپتہ دو بچیوں سمعیہ اور ادیبہ کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے ایس ایس پیز نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ بچیوں کی تلاش میں پیش رفت ہوئی ہے، تین افراد کو شامل تفتیش کیا ہے، مخبر نے بچیوں کے ریڈ لائٹ ایریا میں نظر آنے کی اطلاع دی ہے، جلد بازیاب کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ گمشدہ بچیاں میری بیٹیاں ہیں، کوشش نہیں رزلٹ چاہیے، اگلی سماعت تک بچیوں کو ہر صورت پیش کریں، اگلی پیشی پر بچیاں پیش نہ ہوئیں تو آئی جی سمیت سارے پولیس افسران سیدھے اڈیالہ جیل بھجواوں گا۔

 

کینیڈا میں خوفناک واقعہ ،نوجوان وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر 10راہگیر مار ڈالے ،15سے زائد زخمی

اوٹاوا:(ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 سالہ ایلک میناسیان نامی شخص نے ٹورنٹو کے مصروف علاقے میں فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد پر وین چڑھا دی جس کے بعد اس نے بھاگنے کی کوشش کی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

واقعے میں مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے 9ارکان اسمبلی نے شوکاز نو ٹس پھاڑ دئیے ، عمران خان سے معافی کا مطالبہ کر دیا

نوشہرہ(ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شو کاز نوٹس پھاڑ ڈالے۔

 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی قربان علی کی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کا سامنا کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نگینہ خان، جاوید نسیم حیات، نرگس علی، یاسین خلیل، زاہد درانی، وجیہہ الزمان، عبید مایار، عبدالحق اور زاہد درانی نے شرکت کی۔

ہوشیار ،خبردار۔۔اگر آپ برتھ کنٹرول ادویات استعمال کرتی ہیں تو یہ خبر آپ ہی کیلئے ہے

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک ) سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مانع حمل ادویہ خواتین کے دماغ کو سکیڑ کر اس کی ساخت اور کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے 90 خواتین کے دماغوں کے اسکین کا بغور مطالعہ کیا اور دیکھا کہ مانع حمل ادویہ استعمال کرنے والی خواتین کے دماغ کے دو اہم حصوں کی جسامت سکڑ گئی تھی۔یہ دونوں حصے کارٹیکس کے اوپری اور اندرونی حصے ہیں جو جذبات، قوت فیصلہ اور مسرت کے لمحات میں لطف اندوزی کے افعال سرانجام دیتے ہیں۔ ان حصوں کی کمزوری ڈپریشن کا باعث بنتی ہے اور خواتین خوشگوار احساسات سے عاری ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
محققین نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ کھائی جانے والی مانع حمل ادویہ سے کچھ خواتین میں منفی خیالات ابھرنے لگتے ہیں جو ان کے روزمرہ کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ اسی طرح ملازمت پیشہ خواتین کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔اس تحقیق میں خواتین کی کم تعداد کو شامل کیا گیا تھا لیکن ماہرین امراض خواتین کا بھی کہنا ہے کہ کلینیکل پریکٹس کے دوران مانع حمل ادویہ استعمال کرنے والی خواتین کے جذبات میں تیزی سے تبدیلیوں کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔

 

ایک سال میں دو مرتبہ لاٹری جیتنے کااعزازکس ملک کے شہری کو مل گیا ،حیرت انگیز خبر

امریکا (ویب ڈیسک)کے ایک شہری کا نصیب ایسا چمکا کہ رواں سال کے 4 ماہ میں اس نے لاٹری کا ٹکٹ دو مرتبہ جیتا ہے، ہر بار اسے 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں ملی جو مجموعی طور پر 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

امریکی ریاست میساچیوسیٹس کے ایک شہر میتھیون سے تعلق رکھنے والے جیسن ولیمز کو 30 ڈالر کا ٹکٹ کھرچنے پر جو نمبر ملے انہیں دوسری مرتبہ ایک ملین ڈالر کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

اب سے چند روز قبل جیسن نے اپنے ٹکٹ کے ساتھ ایک یادگار تصویر اتروائی جبکہ وہ اس سال 10 جنوری کو بھی 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔

حال ہی میں جیتا ہوا لاٹری ٹکٹ انہوں نے میتھیون کے ایک اسٹور سے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انعام یافتہ ٹکٹ بھی کسی نے ان سے یادگار کے طور پر خریدا ہے جسے انہوں نے 10 ہزار ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

توبہ توبہ ۔۔مدرسے میں جنسی دھندا ،زیادتی کا انکشاف 52لڑکیاں شرمناک حالت میں گرفتار

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی شہر لکھنو¿ میں پولیس نے گزشتہ روز ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر 52لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا ہے جو وہاں ایسی حالت میں موجود تھیں کہ سن کر تمام والدین کانپ اٹھیں۔ ویمن ویلفیئر کی وزیر ریتا باہوگونا کا کہنا ہے کہ ” یہ لڑکیاں انتہائی بری حالت میں مدرسے کے اندر مقید کرکے رکھی گئی تھیں۔ مدرسے کا منیجر ان پر تشدد کرتا تھا، انہیں بہت کم کھانا دیتا تھا اور ان سے گھریلو کام کاج کرواتا تھا۔ وہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی جاتی تھی۔“رپورٹ کے مطابق پولیس نے مدرسے کے منیجر 38سالہ طیب ضیا اشرف کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور اس پر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ، جنسی ہراسگی اور جسمانی تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ضلعی اقلیتی ویلفیئر آفیسر بلیندو ڈویدی کا کہنا تھا کہ ”یہ مدرسہ غیر قانونی تھا اور یو پی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔ وہاں سے بازیاب کرائی گئی لڑکیوں کی عمریں 5سے 24سال ہیں جن کا تعلق اتر پردیش، بہار اور نیپال سے ہے۔ان لڑکیوں کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے اور رپورٹس آنے کے بعد ہی ان پر ہونے والے تشدد کے متعلق حتمی طورپر کچھ کہا جا سکے گا۔“دوسری طرف طیب ضیاءنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں، دراصل سید محمد جیلانی اشرف اس مدرسے کا سربراہ ہے جو مجھے یہاں سے نکالنا چاہتا ہے، چنانچہ اس نے جھوٹے الزامات لگا کر پولیس کو بلایا اور میرے خلاف مقدمہ قائم کروا دیا۔“

 

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کے خلاف شکنجہ تیار بلیک لسٹ میں شمولیت

(اسلام آباد(ویب ڈیسک)
میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان لینے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کانام لیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ 
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے دفاعی تاپاکستان نہیں چھوڑ سکتے، کرنل جوزف کو سفارتی استثنا حاصل ہے اس لیے ان کی رفتاری ہوسکتی ہے اور  نہ ہی ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

یو ٹیوب کی 83لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ ، وجہ جان کر سب حیران

لاہور (ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ا±س نے تین ماہ کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی مواد والی 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو تلف کیا ہے۔یو ٹیوب نے یہ اعدادوشمار اپنی ’انفورسمنٹ رپورٹ‘ میں جاری کیے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر 2017 کے دوران 83 لاکھ ویڈیوز اپنی ویب سائٹ سے ہٹائیں۔اس بارے میں مزید جانیے’گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں‘’یہود مخالف رویہ‘، ڈزنی کا یوٹیوب سٹار سے قطع تعلق
24 گھنٹوں میں نفرت انگیز مواد ہٹانے کا قانونچ رپورٹ کے مطابق جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز کو 91 لاکھ جبکہ نفرت انگیز مواد پر مبنی ویڈیوز کی شکایت 47 لاکھ افراد نے کی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے ضابط کار کی خلاف ورزی پر مبنی مواد زیادہ تر شکایات انڈیا، امریکہ اور برازیل سے آئیں۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ضابط کار کی نگرانی کے نظام نے 67 لاکھ ویڈیوز کی نشاہدہی کی جسے بعد میں مختلف معائنہ کاروں کو بھیجنے کے بعد تلف کیا گیا۔کمپنی نے بی بی سی کو بتایا کہ ضائع کی گئی ویڈیوز کے ’فنگر پرنٹ‘ محفوظ ہیں تاکہ اگر یہ ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ کی جائیں تو ان پتہ لگایا جا سکے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانیہ میں کالعدم قرار دی گئی تنظیم نیو نازی گروپ نیشنل ایکشن کی چار پراپیگنڈہ ویڈیو کو ہٹانے میں ناکامی پر یوٹیوب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کمپنی پر بچوں کے لیے بنائی گئی موبائل ایپ میں استعمال کیے گئے الگورتھم پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے یو ٹیوب کے اس ایپ پر اکثر اوقات نامعقول ویڈیو نظر آنے لگتی ہیں۔