پریانکا نے سلمان خان کوجواب دے کرسب کو حیران کردیا

ممبئی (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے طنز پر کرارا جواب دے دیا۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا انڈ سٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن گزشتہ تین سال سے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا جادو جگا رہی ہیں اور اب سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہی ہیں، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ’ہماری فلم ہندی ہے‘جس پر پریانکا چوپڑا نے بھی کرارا جواب دیا۔بالی ووڈ کی صفہ اول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی جانب سے کئے گئے طنز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں یوپی کی بریلی ہوں اور ہمیشہ دیسی لڑکی ہی رہوں گی جب کہ مجھے فلم ’بھارت‘ کا حصہ ہونے پر خوشی ہے بہت جلد آپ سب سے فلم کے سیٹ پر ملوں گی۔ واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

شام کے مظلوموں کے قتل عام پر عالمی خاموشی مجرمانہ فعل ہے‘ لیلیٰ

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ لےلیٰ نے کہا ہے کہ شام کے مظلوموں کے قتل عام پر عالمی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ،تمام عالمی طاقتوں خاص طورپر اقوام متحدہ اور او آئی سی کو فوری طور اےکشن لےتے ہوئے اس قتل عام کو بند کروانا چاہیے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مےں روزانہ ٹی وی چےنل پر معصوم بچوں عورتوں اور مردوں کی بے گورو کفن لاشےں دےکھتی ہوں جس پر مجھے رونا آتا ہے ،یہ قتل عام کب تک ہوتا رہے گا ۔تمام اسلامی ممالک تماشائی کا کردار ادا کررہے ہےں جو باعث مذمت ہے ،انسان اور انسانےت سے محبت کرنے والے تمام ممالک کو چاہیے کہ اس کی بھرپور مذمت کرےں۔ ےک سوال کے جواب مےں لیلیٰ نے کہا کہ جو افراد مےرے خلاف سازش کرتے رہتے ہےں مےں ان کےلئے دعا گو ہوں کہ خدا انکو ہداےت دے۔ انہوں نے کہا کہ نجی مصروفےات کی وجہ سے آج کل شوبز مےں کم کم نظر آتی ہوں مگر شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہےں کرسکتی ۔

 

دپیکا پڈوکون‘ ‘ دنیا کی 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون دنیا کی 100 بااثر افراد کی رواں سال کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون پہلی بالی وڈ اداکارہ ہیں جو ہالی وڈ اداکاروں نکول کڈمین، گال گڈوٹ، لینا ویتھی اور گریٹا گروگ اوردنیا کے دیگر 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی پہلی ہالی وڈ فلم ”xxx: دا ریٹرن آف زینڈر کیج“ کے ساتھ اداکار وین ڈیسل نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایک سٹار نہیں ہیں بلکہ وہ ایک ایسی خوبصورت اداکارہ ہیں جو اپنے فن اور کام کے ساتھ پرعزم ہیں۔

 

ن لیگ ‘پی ٹی آ ئی ‘نثار کی 2کشتیوں میں سواری کی کو شش

اسلام آباد (بی بی سی) اگر چوہدری نثار علی خان کے بارے میں کہا جائے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں آنکھ کھولی تو غلط نہ ہو گا۔انھوں نے 31 سال کی عمر میں پہلی بار قومی اسمبلی کا انتخاب جیت کر قومی سطح پر اپنی سیاست کا آغاز کیا اور ابھی تک مسلسل جیتتے ہی آ رہے ہیں۔ وہ ان گنے چنے ارکان اسمبلی میں شامل ہیں جو 1985 سے لے کر 2013 تک تمام الیکشنز جیتے ہیں لیکن اب ان کی یہی طاقت ان کی سیاسی کمزوری کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ ان کے سرد گرم تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ وہ کبھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہ ملنے پر ناراض ہو جاتے ہیں اور کبھی ان کے بغیر کوئی اجلاس شروع کر دیئے جانے پر لیکن اس بار ان کی ناراضی کو میاں نواز شریف نے سنجیدگی سے لے لیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے بارے میں آج کل یہ تاثر عام ہے کہ وہ بیک وقت دو کشتیوں یعنی مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں سواری کی کوشش میں ہیں۔عمران خان کی جانب سے انہیں اپنی جماعت میں شامل ہونے کی سر عام دعوت نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ وہ تحریک انصاف میں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ لیگی حلقے البتہ اس بات کی تردید کرتے ہیں۔انہیں یقین ہے کہ چوہدری نثار کبھی بھی مسلم لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوں گے۔نواز لیگ کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے صحافی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ چوہدری نثار مسلم لیگ چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے۔ اس کی وجہ وہ ان کی مسلم لیگ ن کے نو منتخب صدر شہباز شریف سے پرانی دوستی کو قرار دیتے ہیں۔’ایسے وقت میں جب شہباز شریف کو پارٹی سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، ایسے میں اگر وہ پارٹی چھوڑتے ہیں تو اس سے شہباز شریف کی قیادت پر سوالات اٹھیں گے اور بہت پرانے اور ذاتی دوست ہونے کے ناطے چوہدری نثار ایسا کبھی نہیں چاہیں گے۔’چوہدری نثار اور ان کی سیاست پر نظر رکھنے والے کہتے ہیں کہ وہ پارلیمانی اور حلقے کی سیاست جو ہمیشہ سے چوہدری نثار کی طاقت رہی ہے، آئندہ انتخابات میں وہی ان کا مسئلہ بن کر سامنے آ رہی ہے۔چوہدری نثار کا اپنے حلقے میں ایک بڑا خاندانی اور ذاتی ووٹ بنک ہے۔ ان کا خاندان پاکستان بننے سے پہلے اس علاقے میں سیاسی و سماجی اثر رکھتا ہے۔ یہی اثرورسوخ چوہدری نثار کے ووٹ بنک کا بڑا حصہ ہے لیکن یہ ووٹ اتنے نہیں ہیں کہ انہیں بغیر کسی بڑی سیاسی جماعت کی حمایت کے الیکشن جتوا دے۔یعنی انہیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی نہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت درکار ہو گی۔چوہدری نثار علی خان نے اپنے قائد نواز شریف کے خلاف جو مہم شروع کر رکھی ہے اس کا نقصان انہیں یہ ہوا ہے کہ یہ عین ممکن ہے کہ ن لیگ انہیں اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہ دے۔اگر شہباز شریف کی بدولت ایسا ہو بھی گیا تو بھی انہوں نے اپنے حلقے میں نواز شریف اور ان کے بیانیے کے خلاف کھلم کھلا جوتقاریر کی ہیں، ممکن ہے کہ مسلم لیگ ن کے وہ ووٹرز جو نواز شریف کے بیانیے کے قائل ہیں، وہ ٹکٹ ملنے کے باوجود چوہدری نثار کو ووٹ نہ دیں۔اس صورتحال کا براہ راست فائدہ پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ امیدوار غلام سرور خان کو ہونے کا قوی امکان ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ اپنی ایک سالہ سیاست کی وجہ سے چوہدری نثار علی خان نے آئندہ الیکشنز میں اپنی جیت کو مشکل بنا دیا ہے اور انتخابی سیاست میں شکست کی انہیں عادت نہیں ہے۔تو ان کے پاس اب کیا آپشن ہے؟اس کا جواب حلقے کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والی صحافی رو¿ف کلاسرا کے پاس ہے۔’چوہدری نثار کا ہدف یہ ہے کہ انہیں کسی پارٹی سے ٹکٹ ملے یا نہ ملے، وہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے یہ یقین دہانی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے مقابلے میں یہ دونوں جماعتیں اپنے امیدوار کھڑے نہ کریں۔’چوہدری نثار کے حلقے میں ووٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیں تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے۔ چوہدری نثار علی خان کے لیے آئیڈئیل صورتحال یہی ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں اور تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں ہی ان کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کریں۔اگر وہ ن لیگ کا ٹکٹ لیتے ہیں اور تحریک انصاف غلام سرور کو ٹکٹ دیتی ہے تو ان کا نواز مخالف بیانیہ اور عمران خان کی مقبولیت مل کر ان کے الیکشن جیتنے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اور اگر وہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر اس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں تو وہ ن لیگ کے ووٹرز کھونے کا خطرہ مول لیں گے۔پارلیمانی سیاست کے شہسوار آج اسی سیاست کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہے کہ ایک نہیں بلکہ دو دو کشتیوں کا سہارا تلاش کر رہے ہیں۔

علی ظفر نے کبھی بھی دست درازی کی کوشش نہیں کی

کراچی (شوبزڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد اداکارہ مایا علی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کے معاملے پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔مایا علی کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو صحیح یا غلط قرار نہیں دیں گی اور نہ ہی یہ کہیں گی کہ کس نے کیا کچھ کیا اور کیا نہیں کیا۔ انہیں یہ کہنا ہے کہ وہ علی ظفر کو زیادہ لمبے عرصے سے نہیں جانتیں لیکن وہ گزشتہ ایک سال سے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم (طیفا ان انٹربل)کی لاہور میں شوٹنگ کی جس کے بعد تمام لوگ ایک ساتھ باقی ماندہ شوٹنگ کیلئے پولینڈ گئے جہاں علی ظفر کی جانب سے کبھی بھی دست درازی کی کوشش نہیں کی گئی۔پولینڈ میں میں نے جب بھی دیکھا تو علی ظفر فیس ٹائم پر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ محو گفتگو ہوتے تھے جس کی وجہ سے میں ان کی فین ہوگئی کیونکہ علی ظفر اپنا ہر اچھا یا برا لمحہ اپنے اہلخانہ اور بیوی کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

 

بھارتی اداکارہ رینا اگروال کے چہرے پر کتّے نے کاٹ لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) ایک بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ‘کیا حال مسٹر پنچل’ میں پریما کا کردار نبھانے والی اداکارہ رینا اگروال کے چہرے پر کتّے نے کاٹ لیا۔ وہ کتّے کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ذرائع کے مطابق ایک سین کی شوٹنگ کے دوران کتّے کو اچانک غصہ آگیا اور اس نے اداکارہ کے چہرے پر کاٹ لیا۔ تاہم جیسے ہی انہیں کتّے نے کاٹا تو انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔اطلاعات کے مطابق کتّے نے انہیں سیدھی آنکھ سے ذرا سی نیچے کی جانب کاٹا ہے۔ جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے انہیں ٹانکے لگوانے کا مشورہ دیا۔ انہیں اب تک 5 انجیکشن لگ چکے ہیں جبکہ ابھی کچھ اور لگنا باقی ہیں۔

 

کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی تاریخ سماعت 24 اپریل مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی اپیل 24 اپریلa کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت پر رہائی دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 اپریل کو نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر جج صاحبان میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔احتساب عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی تھی، جس کیخلاف نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

 

روزانہ ”2کلو گالیاں “ کھاتا ہوں مودی نے اپنی صحت کا راز بتادیا

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی صحت کا راز افشاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20سال سے میں روزانہ ”2 کلو گالیاں “ کھارہاہوں، یہی صحت کا راز ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹرسینٹر ہال میں ” بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘ ‘ پروگرام سے خطاب کیا، گذشتہ روز لندن کے ٹاو¿ن ہال تقریب میں ایک شخص نے ان سے ان کی صحت کا راز جاننے کے بارے سوال کیا تو مودی نے ازراہ تفنن کہا کہ پچھلے 20سال سے میں روزانہ ”2کلو گالیاں “ کھارہاہوں ، یہی میری صحت کا راز ہے ۔

 

باربی ڈول کترینہ کیف اپنے بالی وڈ سفر پر کتاب نہیں لکھیں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنے بالی وڈ سفر پر کتاب نہیں لکھیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچھ عرصہ پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کترینہ کیف”باربی ڈریمز“ کے نام سے ایک کتاب لکھیں گی جس میں وہ اپنے بچپن سے لے کر بالی وڈ سفر سمیت تمام حالات بیان کریں گی لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور کترینہ ابھی اس مقام پر نہیںہیں کہ وہ اپنی زندگی کے حالات دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ کترینہ کیف ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

 

مفکر پاکستان”علامہ محمد اقبال“کا 80واں یوم وفات آج مناایا جائے گا

اسلام آباد (آن لائن) مفکر پاکستان ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا 80واں یوم وفات 21اپریل ہفتہ کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب،تقریری مقابلوں،سیمینارز،مذاکروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز بھی خصوسی پروگرام نشر کریں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ءمیں الہ آباد میں پیش کیا تھا علامہ اقبال کا پیش کردی یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا اسی وجہ سے سر علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے وہ اگرچہ قیام پاکستان سے قبل ہی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میںبانگ درا،بال جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ21اپریل1938ءکو60برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔