سعودی عرب میں مٹی کا طوفان،معمولات زندگی مفلوج

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مٹی اورگرد وغبار کے طوفان کے باعث معمولات زندگی اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران گردوغبار کے طوفان نے دار الحکومت ریاض سمیت الخرج، صوبہ قصیم، المجمعہ اور گرد ونواح کے علاقوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم تک محدود ہوکر رہ گئی جبکہ محکمہ تعلیم نے طوفان سے متاثرہ شہروں اور علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیرملکیوں کو ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے اور ہائی وے کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ سانس کے مریضوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

’سات دن محبت ان‘: میٹھی عید پر محبت کا چٹ پٹا فارمولا

کراچی (ویب ڈیسک)بس دروازہ کھلتا ہے اور ماہرہ جھٹ سے آپ کے دل میں بس جاتی ہیں، ساڑھی اور لہراتے بال ساتھ میں جذبات ہی جذبات، اوپر سے ماہرہ کے ٹشن۔سب کا جادو کیا کم تھا کہ ایک ٹرک کے پیچھے لکھے ہوئے ٹائپ کا ایک شعر آتا ہے اور شاعری ایسی کہ سنیما گھروں میں سیٹیاں بجانے والے سب سے جیت جائیں گے۔انٹرٹینمنٹ، انٹر ٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ ماہرہ خان، شہریار منور اور جاوید شیخ کی ’سات دن محبت اِن‘ کے پہلے ٹیزر نے صاف بتادیا اس عید پر کوئی لوجک نہیں صرف میجک چلے گا۔ٹیزر کا پہلا شاٹ ہی شاندار، ماہرہ خان کی انٹری زوردار، صرف ایک شکایت کہ ٹیزر کی شروع کی گرافکس نے تھوڑا مزا کرکرا کردیا، ٹیزر شروع ہی ماہرہ کے ا±سی شاٹ سے ہونا چاہیے تھا۔پھر شروع ہوتا ہے بھائی جان سے ’جان‘ اور زیرو سے ’ہیرو‘ بننے کا فارمولا اور کراچی کی ایمپریس مارکیٹ سے بڑے شاپنگ مال کی سیر کرانے والے سینما ٹو گرافر رانا کامران کی جادوگری یعنی ہر منظر میں رنگ ہی رنگ فلم میں آئٹم بھی ہیں اور آئٹم سانگ بھی۔فلم ببلو سے ’ب±ل‘ بننے والے شہریار منور کے کردار کے گرد گھومتی لگتی ہے جس کے کئی شیڈز فلم میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ کالج یا یونیورسٹی جانے والے میرا سیٹھی بھی نظر آئیں گی اور پھر گلیمر گرل کا کردار ادا کرنی والی آمنہ الیاس لیکن شہریار کی جوڑی بِن داس ماہرہ سے ہی جڑے گی۔فلم کی کہانی اور مکالمے قدوسی صاحب کی بیوہ جیسے ڈرامے لکھنے والے فصیح باری خان کے ہیں اور اس بار بھی زندگی اور فلیور سے بھر پور ہیں۔ خود قدوسی صاحب کی بیوہ یعنی ایکٹنگ پاور ہاو¿س حنا دلپزیر بھی اس فلم میں ہیں اور یہی نہیں فلم میں بیو ظفر بھی ہیں لیکن بالکل مختلف انداز میں۔حنا اور فلم ’کیک‘ کی جان بیو ظفر کا ٹاکرا فلم میں دیکھنے والا ہوگا، جاوید شیخ صاحب کی بات کرنا ان کی تعریف کرنا اپنا اور آپ کا وقت ضائع کرنا ہے، وہ جہاں ہوں چھاجاتے ہیں سامنے علی ظفر ہوں، دانش تیمور، فہد مصطفی یا شہریار منور، شیخ صاحب کی ایکٹنگ، آواز اور شخصیت کے سامنے سب ’ ٹربل‘ میں ہی نظر آتے ہیں۔ماہرہ خان کا کردار اب تک ان کے سب فلمی کرداروں سے مختلف بھی ہے اور چیلنجنگ بھی۔ کوئی کچھ بھی کہے سب فلم دیکھنے ماہرہ خان کی وجہ سے ہی جائیں گے۔ فلم کے تقریباً تمام ہی اداکار ’ٹیزر‘ میں دِکھ گئے لیکن عدنان شاہ ٹیپو کی جھلک شاید ہم سے ’مِس‘ ہوگئی، خیر یہ ٹیزر ایک منٹ کا تھا جس میں سب کو سمونا سب کچھ سمونا نا ممکن تھا۔فلم کے ڈائریکٹر مینو- فرجاد ہیں جن کا نام بالی وڈ کے ساجد -فرہاد جیسا ہے لیکن یہ جوڑی ’خود زندہ بھاگ‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکی ہے۔ ابھی ٹیزر میں بیک گراو¿نڈ میوزک نے فلم کو خوب آگے بڑھایا۔فلم کیلئے بنایا گیا اینمیشن ٹائٹل باقی فلم کی ’ل±ک‘کے حساب سے تھوڑا سا ہلکا ضرور لگا، اب سب کو فلم کی ریلیز سے پہلے مکمل ٹریلر اور گانوں کا شدت سے انتظار ہے۔

پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی میزبائی کرنیوالا بڑا ملک قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی ا?ر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے اور زیادہ تر پناہ گزینوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بلا مشروط لاکھوں پناہ گزینوں کی اس وقت امداد کی تھی، اور اب بھی کر رہا ہے جب افغانستان میں جنگ عروج پر تھی۔پاکستان نے پناہ گزینوں اور متاثرہ افراد کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ سی ا?ر نے 41 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری فراہم کی۔

 

کراچی: سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کوشش ناکام، 21 وکلا گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے سرکاری وکلا کی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی آج پھر کوشش ناکام بنا دی اور پکڑ دھکڑ کر کے سب کو بھگا دیا۔سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل آج پھر سرکاری وکلا احتجاج کیلئے پہنچے، جوڈیشل الاونس اور دیگر مطالبات لے کر آنے والوں نے نعرے بازی کی تو پولیس کی نفری پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے 21 وکلا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے وکلا کیخلاف آرٹلری میدان تھانے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ جلاو¿ گھیراو¿، ہنگامہ آرائی اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر درج کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 64/2018 زیر دفعہ 147،148،188 کے تحت درج کیا گیا۔ آرٹلری میدان تھانے اور سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔واضح رہے گزشتہ روز 47 وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں رات گئے 10، 10 ہزار کی ضمانت پر رہا کر دیا۔

 

میگا کرپشن کرنیوالے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف چونکا دینے والا اقدام

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کرپشن میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے اور اعلیٰ پیمانے پر تادیی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ چیئر مین یب نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیب کے اندر تطہیر کا عمل شروع کیا تھا اور درجنوں افسران کیخلاف کرپشن الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل پر الزام تھا کہ وہ اربوں سے سکینڈل میں ملوث قومی مجرموں کے ساتھ ساز باز کر کے دولت کمانے میں مصروف ہے۔ الزامات سامنے آنے کے بعد چیئر ین نیب نے مجرم کاشف ممتاز گوندل کو صفائیکا موقع بھی دیا اور ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے کاشف ممتاز کیخلاف تحقیقات شروع کیں۔ کاشف ممتاز گوندل نیب میں کرپٹ ترین افسر کے طور پر مشہور تھا اور قومی دولت لونٹے والے کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر رکھے تھے اور نیب کے ادارہ کو نقصان بھی پہنچا رہا تھا۔ کاشف ممتاز گوندل پر الزام تھا کہ وہ ہاسنگ سوسائٹی مالکان سے بھی مک مکا کر کے کروڑوں روپے کما چکا ہے جبکہ اپنے غیر قانونی اثاثے بھی بنا چکا ہے ۔ چیئر مین نیب نے دستاویزاتی شواہد کے نتیجہ میں کاشف ممتاز گوندل کو عہدہ سے برطرف کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں اور نیب کے اندر موجودہ کرپٹ مافیا کو واضح پیغام بھی دے دیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں نیب کے مزید اعلیٰ افسران کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔ ان افسران پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ہاسنگ سوسائٹی سے پلاٹ حاصل کئے ہیں ۔ آئندہ چند ہفتوں میں ایک درجن سے زائد نیب کے کرپٹ افسران کو نکالا جائے گا جن کے خلاف انکوائریاں پہلے بھی مکمل ہو چکی ہیں۔

قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے: نواز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے ، جو بھی انسانی حقوق اور ظلم کے خلاف بات کر رہا ہے ہم اس کے ساتھ متفق ہیں۔نواز شریف نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ملک کے لئے درگزر کیا، چاہتے ہیں سب ملکر چلیں اور ابھی بھی سبق سیکھیں ، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ سویلین حکومت کا تھا ، چائنیز پاکستان کی محبت میں آئے ہیں لیکن انہیں یہاں کے حالات پر تحفظات ہیں۔

 

شریف خاندان کے جھوٹ کا پول کھُل گیا ،برطانوی لینڈز رجسٹری کا اہم اقدام

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی لینڈ رجسٹری نے شریف خاندان کے جھوٹ کا پول کھول دیا، ریکارڈ کے ذریعے لندن فلیٹس کی ملکیت آشکار کردی، دستاویز کے مطابق ایون فیلڈ فلیٹس1993 ئ1995 ءمیں نیلسن اور نکسول کو منتقل ہوئے، نجی ٹی وی کے مطابق موزک فانیسکا نے بھی اپنے خط میں مریم نواز کو بنفیشل آنر قرار دیا تھا، برٹش لینڈ رجسٹری کا ریکارڈ بیان جے آئی ٹی کا حصہ ہے، فلیٹس اس وقت خریدے گئے جب بچوں کی آمدنی نہیں تھی۔

نوازشریف اور مریم کی تقاریر پر پابندی کی خبر بارے چیف جسٹس نے از خو د نوٹس نمٹا دیا

سلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ازخود نوٹس نمٹا دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کے گزشتہ روز فیصلے پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی، اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پیمرا اور اٹارنی جنرل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کی غلط رپورٹنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل عدالتی ا?رڈر پڑھیں اور دکھائیں کہ فیصلے میں پابندی کہاں لکھا ہے۔ عدالتی حکم پر اٹارنی جنرل نے لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر پڑھتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے عدلیہ اور ججز کے خلاف تقاریر کا پیمرا کو روکنے کا حکم جاری کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صحت مندانہ تقریر اور تنقید سے کبھی نہیں روکا، خبر کو ٹوئسٹ کر کے چلایا گیا، اس پر پیمرا نے کیا ایکشن لیا۔قائم مقام چیئرمین پیمرا کہا کہ غلط خبر پر ایکشن لیا ہے اور چینل کو فوری نوٹس جاری کریں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور کس نے یہ خبر بنا کر میڈیا کو دی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ خود اس کی تحقیقات کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایک چینل پر غلطی ہوسکتی ہے لیکن تسلیم نہیں کرسکتا کہ عدالت کے رپورٹر یہ غلط خبر دے سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک بار پھر عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، جعلی خبر عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے، تاثر دیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی لگانے کا حکم دیا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ ‘کیا آرٹیکل 19 کی عملداری نہیں ہونی چاہیے’۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 19 اور 68 کے تحت پیمرا کو کام کرنے کا حکم دیا، پیمرا نے آج تک آرٹیکل 19 کے تحت کیا کیا ہے اور وہ عرصے سے معاملات کو طول دے رہا ہے۔قائم مقام چیئرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ خلاف ورزیوں پر چینل کو نوٹس جاری کیے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر نوٹس ہی کرنے ہیں تو ضرورت کیا ہے، کیا پیمرا کے پاس اختیار نہیں ہے اور کیا پیمرا نے اب تک کوئی ایکشن لیا ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے سوال کیا کہ کیاپیمرا کو کوئی آ کر بتائے گا کہ اپنا کام کریں، عدالت نے حکم کچھ اور دیا اور رپورٹنگ کچھ اور ہوتی رہی۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے سوال استفسار کیا کہ کسی نے منظم طریقے سے یہ سب کچھ کیا ہے، پیمرا یتیم خانہ لگتا ہے، اٹارنی جنرل آپ کیا چاہتے ہیں نفرت انگیز تقاریر شروع ہوجائیں۔چیف جسٹس نے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نوٹس جاری کریں گے اور لائسنس معطل کرتے ہیں، آپ کس طرح پیمرا کی طرف سے پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا پیمرا کی طرف سے پیش ہونا مفادات کا ٹکراو¿ نہیں جس پر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیمرا کی طرف سے کافی عرصے سے پیش ہورہا ہوں۔چیف جسٹس نے سوال کیا (ن) لیگ کی طرف سے بھی آپ پیش ہوئے، ٹی وی پر آپ کمنٹس کرتے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت سے معافی چاہتا ہوں اور اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتا ہوں۔

بے روز گاروں کیلئے خوشخبری

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملازمتوں پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا، ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔ چیف سیکرٹری نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرا?مد بھی روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

کینسر کے مریضو ں کیلئے خو شخبری ، سب سے سستااور آسان علاج جس نے دھوم مچادی

لندن(ویب ڈیسک) حالیہ تحقیق میں ماہرین کے مطابق اس میں ایک درجن سے زائد ایسے اجزا ہیں جو کئی طرح کے سرطان (کینسر) کو روکتے ہیں یا ان کے علاج میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں بھی اینٹی کینسر اجزا پائے جاتے ہیں۔لیموں کے چھلکے میں جسم کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس طرح انسانی جسم کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بقیہ لیموں میں 22 ایسے اجزا مل چکے ہیں جو کسی نہ کسی طرح سرطان کو ناکام بناتے ہیں۔لیموں ٹرپینس سے مالامال ہے جن میں سب سے قابلِ ذکر ڈی لیمونین ہے جو کینسر سے بچاتا ہے اور اسے دور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف ایریزونا کے کینسر سینٹر نے ایک چھوٹی سی تحقیق کی ہے۔ اس مطالعے میں 43 ایسی خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن میں کچھ عرصے قبل چھاتی (بریسٹ) کے سرطان کی شناخت ہوئی تھی۔ سرجری سے 2 سے 6 ہفتے قبل انہیں روزانہ دو گرام ڈی لیمونین کی مقدار دی گئی تھی۔