Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
    • پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’سات دن محبت ان‘: میٹھی عید پر محبت کا چٹ پٹا فارمولا

    By Daily Khabrainاپریل 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)بس دروازہ کھلتا ہے اور ماہرہ جھٹ سے آپ کے دل میں بس جاتی ہیں، ساڑھی اور لہراتے بال ساتھ میں جذبات ہی جذبات، اوپر سے ماہرہ کے ٹشن۔سب کا جادو کیا کم تھا کہ ایک ٹرک کے پیچھے لکھے ہوئے ٹائپ کا ایک شعر آتا ہے اور شاعری ایسی کہ سنیما گھروں میں سیٹیاں بجانے والے سب سے جیت جائیں گے۔انٹرٹینمنٹ، انٹر ٹینمنٹ اور صرف انٹرٹینمنٹ ماہرہ خان، شہریار منور اور جاوید شیخ کی ’سات دن محبت اِن‘ کے پہلے ٹیزر نے صاف بتادیا اس عید پر کوئی لوجک نہیں صرف میجک چلے گا۔ٹیزر کا پہلا شاٹ ہی شاندار، ماہرہ خان کی انٹری زوردار، صرف ایک شکایت کہ ٹیزر کی شروع کی گرافکس نے تھوڑا مزا کرکرا کردیا، ٹیزر شروع ہی ماہرہ کے ا±سی شاٹ سے ہونا چاہیے تھا۔پھر شروع ہوتا ہے بھائی جان سے ’جان‘ اور زیرو سے ’ہیرو‘ بننے کا فارمولا اور کراچی کی ایمپریس مارکیٹ سے بڑے شاپنگ مال کی سیر کرانے والے سینما ٹو گرافر رانا کامران کی جادوگری یعنی ہر منظر میں رنگ ہی رنگ فلم میں آئٹم بھی ہیں اور آئٹم سانگ بھی۔فلم ببلو سے ’ب±ل‘ بننے والے شہریار منور کے کردار کے گرد گھومتی لگتی ہے جس کے کئی شیڈز فلم میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ کالج یا یونیورسٹی جانے والے میرا سیٹھی بھی نظر آئیں گی اور پھر گلیمر گرل کا کردار ادا کرنی والی آمنہ الیاس لیکن شہریار کی جوڑی بِن داس ماہرہ سے ہی جڑے گی۔فلم کی کہانی اور مکالمے قدوسی صاحب کی بیوہ جیسے ڈرامے لکھنے والے فصیح باری خان کے ہیں اور اس بار بھی زندگی اور فلیور سے بھر پور ہیں۔ خود قدوسی صاحب کی بیوہ یعنی ایکٹنگ پاور ہاو¿س حنا دلپزیر بھی اس فلم میں ہیں اور یہی نہیں فلم میں بیو ظفر بھی ہیں لیکن بالکل مختلف انداز میں۔حنا اور فلم ’کیک‘ کی جان بیو ظفر کا ٹاکرا فلم میں دیکھنے والا ہوگا، جاوید شیخ صاحب کی بات کرنا ان کی تعریف کرنا اپنا اور آپ کا وقت ضائع کرنا ہے، وہ جہاں ہوں چھاجاتے ہیں سامنے علی ظفر ہوں، دانش تیمور، فہد مصطفی یا شہریار منور، شیخ صاحب کی ایکٹنگ، آواز اور شخصیت کے سامنے سب ’ ٹربل‘ میں ہی نظر آتے ہیں۔ماہرہ خان کا کردار اب تک ان کے سب فلمی کرداروں سے مختلف بھی ہے اور چیلنجنگ بھی۔ کوئی کچھ بھی کہے سب فلم دیکھنے ماہرہ خان کی وجہ سے ہی جائیں گے۔ فلم کے تقریباً تمام ہی اداکار ’ٹیزر‘ میں دِکھ گئے لیکن عدنان شاہ ٹیپو کی جھلک شاید ہم سے ’مِس‘ ہوگئی، خیر یہ ٹیزر ایک منٹ کا تھا جس میں سب کو سمونا سب کچھ سمونا نا ممکن تھا۔فلم کے ڈائریکٹر مینو- فرجاد ہیں جن کا نام بالی وڈ کے ساجد -فرہاد جیسا ہے لیکن یہ جوڑی ’خود زندہ بھاگ‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکی ہے۔ ابھی ٹیزر میں بیک گراو¿نڈ میوزک نے فلم کو خوب آگے بڑھایا۔فلم کیلئے بنایا گیا اینمیشن ٹائٹل باقی فلم کی ’ل±ک‘کے حساب سے تھوڑا سا ہلکا ضرور لگا، اب سب کو فلم کی ریلیز سے پہلے مکمل ٹریلر اور گانوں کا شدت سے انتظار ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.