لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران مزید بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔
پاکستان میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں لاہور بھی شامل ہے، میں 14 سے 17 ستمبر کے دوران بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو گرج چمک، تیز ہواؤں اور ممکنہ بجلی گرنے کے دوران احتیاط کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی بھی متوقع ہے۔

