نالائق ڈولفن فورس اہلکار سرکاری اسلحہ گنو ا بیٹھا

لاہور(ویب ڈیسک)سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائی جانے والی ڈولفن فورس اپنے ہی سرکاری اسلحہ کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ،ڈولفن فورس کے اہلکار وسیم نے لاکھوں مالیت کا سرکاری پستول، 20گولیاں اور دو میگزین گم کردئیے، فیکٹری ایریا پولیس نے ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ڈولفن فورس ماڈل ٹاون ڈویڑن میں تعینات وسیم نے لاکھوں کا سرکاری پستول، 20گولیاں اور 2میگزینیں گم کردیں جس پر اس کی محکمانہ انکوائری کرائی گئی جس میں غفلت و لاپروائی ثابت ہونے پر انچارج ماڈل ٹاون ڈویڑن محمد شہباز کی مدعیت میں اس کے خلاف سرکاری اسلحہ کی حفاظت میں غفلت لاپرواہی برتنے پر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

 

100 سے زائد ایوارڈ واپس لے لو روٹی دیدو، گلوگار بشیربلوچ

لاہور(ویب ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار بشیر بلوچ نے شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے 100 سے زائد ایوارڈز واپس دے کر دو وقت کی روٹی کا مطالبہ کردیا۔
گلوکار بشیر بلوچ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چاروں صوبوں کے وزرائ اعلی سے اپیل کی ہے کہ میں نے 56 سال تک فن کی خدمت کی لیکن ثقافتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث ا?ج مالی مشکلات سے ایسا دو چار ہوں کہ ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ حالانکہ مجھے حکومت پاکستان کی جانب سے دو مرتبہ صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ بھی دیگر اہم حکومتی ایوارڈ جیتے۔ میں نے اپنی زندگی کے اتنے برس فن کی خدمت کی اور8 زبانوں میں پرفارم کرتے ہوئے لوگوں کو خوب انٹرٹین کیا۔

 

شعبہ صحت کی بیماریاں دور کیجئے

لاہور( ویب ڈیسک )صحت کی سہولت بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک تصور کی جاتی ہے، اور کسی بھی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو علاج معالجے کی سستی اور معیاری سہولتیں فراہم کرے۔ مگر پاکستان میں شعبہ صحت کا شمار ایسے شعبوں میں ہوتا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان دنیا کے 188 ممالک کی فہرست میں صحت کے حوالے سے 149 ویں نمبر پر ہے اور یہاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں شہری علاج معالجے کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں۔ جبکہ دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں حکومتیں اپنے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ مختص کرتی ہیں۔ جبکہ ہمارے ملک میں جن بڑ ے شہروں مثلاً لاہور ، اسلام آباد ، کراچی، ملتان میں اچھے سرکاری ہسپتال قائم ہیں وہ پورے ملک کی آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تو کیا بلکہ ان شہروں میں رہائش پذیر شہریوں کو بھی معیاری علاج فراہم کرنے کی استعداد نہیں رکھتے۔

 

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینلز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی جماعتوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم تحریک انصاف نے 3 نام تجویز کر لئے ہیں جن میں عبدالرزاق داود،تصدق جیلانی اورعشرت حسین شامل ہیں،پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمودقریشی تینوں نام خورشیدشاہ کوپیش کریں گے۔واضح رہے کہ عبدالرزاق داودپرویزمشرف کی کابینہ میں وزیرتجارت رہے ہیں،تصدق جیلانی 2013 سے 2014 تک چیف جسٹس جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999سے 2006 تک گورنراسٹیٹ بینک رہے ہیں۔ابھی پیپلزپارٹی اور حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام پیش کئے جانے ہیں،حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام آنے کے بعد ہی ہم اپنے نام پیش کریں گے۔

مانچسٹر سٹی احتتام سے پہلے ہی چمپئین بن گئی

ٓانگلینڈ (ویب ڈیسک )انگلشں پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ برام کے ہاتھوں شکست کی بدولت مانچسٹر سٹی نے سیزن کے اختتام سے قبل ہی ٹرافی پر اپنا حق یقینی بنا لیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراو¿نڈ پر ویسٹ برام سے ایک صفر سے میچ ہار گئی اور اس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹر سٹی اور بقیہ ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق اتنا زیادہ ہو گیا کہ سیزن کے بقیہ میچوں میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔مانچیسٹر یونائیٹڈ سب سے ’قیمتی فٹبال کلب‘اس ہفتے ہونے والے مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87 پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 میچ کھیلے ہیں اور اس کے پانچ میچ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کو ان 33 میں سے صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیے ہیں۔انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا کے کرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔اس سے قبل وہ سپین میں بارسلونا کے ساتھ اور جرمنی میں بائرن میونخ کے ساتھ بھی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

 

ٹرمپ اخلاقی طور پر صدر بننے کے قابل نہیں،ایف بی آئی کے سربراہ نے برملا کہہ دیا

ٓامریکہ (ویب ڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو ‘اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں’ اور جو خواتین کو ‘گوشت کا لوتھڑا’ سمجھتے ہیں۔کومی گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پہلی بار انٹرویو دے رہے تھے۔ ٹرمپ کے وکیل نے کومی کے الزمات مسترد کر دیے
ٹرمپ شروع ہی سے کومی کو برطرف کرنا چاہتے تھے‘اس انٹرویو کے فورا بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ انھوں نے جیمز کومی پر ‘بہت جھوٹ بولنے’ کا الزام لگایا۔جیمز کومی نے اے بی سی کے 20/20 پروگرام میں کہا: ‘مجھے اس بات پر اعتبار نہیں ہے کہ وہ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔

رانا ثناءکے فیاض الحسن چوہان کو ”کتا “ کہنے پر نیا ہنگامہ شروع ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) ٹاک شوز میں گفتگو کے دوران سیاستدانوں میں تلخ کلامی ہونا معمول کی بات ہے لیکن بعض اوقات معاملہ گالم گلوچ پر بھی پہنچ جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیاض الحسن چوہان کے درمیان لائیو پروگرام میں بھی ہوا۔”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی رانا ثناءاللہ کو گفتگو کیلئے ٹیلی فون لائن پر لیا گیا تھا اور بعد میں پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کو بھی فون لائن پر لے لیا گیا۔ خاتون اینکر نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کر کے ان سے سوال پوچھنا شروع کیا تو اسی دوران رانا ثناءاللہ کچھ یوں گویا ہوئے ”آپ نے اس کتے کو بٹھایا ہوا ہے۔“ رانا ثناءاللہ کی جانب سے یہ کہنے کی دیر تھی کہ فیاض الحسن چوہان بھی برہم ہو گئے اور کہا ”یہ ویسے بہت ہی بے غیرت آدمی ہے، میں بڑی عزت کیساتھ اس سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن یہ مونچھوں والا بندر انتہائی خبیث آدمی اور قاتل ہے اور بے غیرتی کی انتہاءکرتا ہے۔ میں عزت و احترام کیساتھ اس سے بات کرنا چاہتا تھا اور اس کا چہرہ بے نقاب نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے اپنی اوقات دکھا دی ہے۔ اس مونچھوں والے بندر نے ثابت کیا ہے کہ یہ قاتل بھی ہے، بے غیرت بھی ہے اور بے حس بھی ہے، اسے شرم نہیں آتی کہ اس کی وزارت قانون کے اندر دو مرتبہ ایک معزز جج کے گھر پر حملہ ہو گیا اور یہ بے غیرت آدمی یہاں پر ہمیں بتا رہا ہے کہ کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، آپ کی اطلاعات غلط ہیں۔ اسے شرم سے ڈوب مرنا چاہئے کہ پہلا حملہ ہونے کے بعد دوسرا حملہ ہوا اور وہ بھی اس جج پر جو تم لوگوں کی کرپشن، بددیانتی، پیداگیری، نوسربازی کا مقدمہ ڈیل کر رہا ہے۔

 

کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں،را حیل شریف کا اعتراف

لاہور(ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) راحیل شریف نے اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلبا کی فیس کیلئے 20 لاکھ روپے کا عطیہ دیدیا۔اولڈ راوینز یونین کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں جبکہ اپنے اساتذہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ زندگی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے میری تربیت کی۔ مجھے راوین ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج میں پہلی بار 1964ءمیں آیا تھا جب میری بہن نے اس نامور ادارے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف سینہ سپر دنیا کی کم سن ترین صحافی نے کھلبلی مچا دی

اسرائیل (ویب ڈیسک) ا±س دن حسب معمول نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر اسرائیلی فوجیوں کی رکاوٹیں اور پابندیاں دیکھیں، تو ایک ننھی سی بچی چیخ اٹھی۔۔۔ ’یہ ہماری زمین ہے، تم کون ہوتے ہو ہمیں آنے جانے سے روکنے والے۔۔۔ ایک دن آئے گا، جب فلسطین آزاد ہوگا۔۔صہیونیوں نے بھی شاید اس سے پہلے کسی معصوم بچی کی ایسی جرات اور بہادری نہ دیکھی ہوگی، تلملائے فوجی نے اس چھوٹی سی بچی پر پستول تان لی اور چلانے لگا، ”چپ کرو، ورنہ میں تمہاری ماں کو گرفتار کر لوں گا!“بہادر فلسطینی بچی کچھ دیر کو خوف زدہ ہوکر پیچھے ہٹ گئی، پھر اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب وہ بھی جدوجہد کرے گی، اور اس مزاحمت کے لیے اس نے صحافت کا راستہ چ±نا۔۔۔ یوں سات برس کی ا±س عمر میں جب بچیاں گڑیوں سے کھیلا کرتی ہیں، وہ اپنی ماں کا آئی فون اٹھا کر اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے میں ج±ت گئی۔۔۔ کیوں کہ صہیونی افواج نے اس کے انکل اور کزن کو شہید کیا، لیکن اس کی خبریں ہی نہ آسکیں، اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ خود فلسطینی حالات کو دنیا تک پہنچائے گی، تاکہ پتا چلے کہ مقبوضہ فلسطین میں عام شہریوں کے ساتھ ننھے بچوں پر کیا بیت رہی ہے۔یہ 2013ءکا واقعہ ہے، اور یہ سات سالہ بچی جنیٰ تمیمی تھی، جو آج جنیٰ جہاد کے نام سے معروف ہے۔ اس واقعے سے کچھ ہی دن پہلے عرب کے بنوتمیم قبائل کی ایک 11 سالہ بچی عہد تمیمی غاصب اسرائیلی فوجیوں کے مقابل م±کّا تانے جدوجہد کا استعارہ بن گئی تھی۔ پھر 2015ئ میں اسی عہد تمیمی کا پیمانہ صبر لبریز ہوا، تو اس نے صہیونی فوجی کے ایک ایسا چانٹا رسید کر دیا، جس کی گونج آج تک سنائی دے رہی ہے۔ اب اسی کی سات سالہ کزن جنیٰ جہاد بھی کیمرا اٹھائے عالمی ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے۔ پہلے اس نے اپنے گھر کے قریب ہونے والے فلسطینیوں کے احتجاج اور اسرائیلی مظالم کی ویڈیو بنا کر اسے سماجی روابط کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب پر مشتہر کرنا شروع کیا، وہ ان ویڈیوز میں بہ یک وقت عربی اور انگریزی میں خبریں دیتی۔ویڈیوز نشر کرتی ہے۔ فیس بک پر اب ان کے پونے تین لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ جنیٰ جہاد کے بقول وہ کوشش کرتی ہے کہ فیس بک پر سب کو جواب دیں، لیکن جب وہ اسکول میں ہوتی ہیِ، تو اس کی امی اس کے فیس بک کے صفحے کو دیکھتی ہیں۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی چُھٹی اہم وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پیمرا سرچ کمیٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں کی گئی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کو بیانات دینے سے ہی فرصت نہیں ۔مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی ، کمیٹی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو گا۔مریم صاحبہ کے ہوتے ہوئے کمیٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنر ل رانا وقار نے کہا کہ حکومت نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری سے کمیشن کی تشکیل کی گئی۔یہ کام 3ہفتے کے اندرہوجائے گا۔چیف جسٹس نے 7رکنی پیمرا سرچ کمیٹی سے مریم اورنگزیب کو نکالنے کا حکم دے دیا۔