تازہ تر ین

شعبہ صحت کی بیماریاں دور کیجئے

لاہور( ویب ڈیسک )صحت کی سہولت بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک تصور کی جاتی ہے، اور کسی بھی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو علاج معالجے کی سستی اور معیاری سہولتیں فراہم کرے۔ مگر پاکستان میں شعبہ صحت کا شمار ایسے شعبوں میں ہوتا ہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان دنیا کے 188 ممالک کی فہرست میں صحت کے حوالے سے 149 ویں نمبر پر ہے اور یہاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں شہری علاج معالجے کی معیاری سہولیات سے محروم ہیں۔ جبکہ دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں حکومتیں اپنے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ مختص کرتی ہیں۔ جبکہ ہمارے ملک میں جن بڑ ے شہروں مثلاً لاہور ، اسلام آباد ، کراچی، ملتان میں اچھے سرکاری ہسپتال قائم ہیں وہ پورے ملک کی آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تو کیا بلکہ ان شہروں میں رہائش پذیر شہریوں کو بھی معیاری علاج فراہم کرنے کی استعداد نہیں رکھتے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain