بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر کے درمیان طویل عرصے سے جاری اختلاف فن اور سیاست کے تعلق پر عوامی بحث کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ دونوں اداکار ماضی میں اے وینزڈے (2008) جیسی کامیاب فلم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم بعد میں ان کے درمیان اختلافات نے ایک عوامی تنازع کی شکل اختیار کر لی۔ حالیہ دنوں میں نصیرالدین شاہ کے ایک پرانے انٹرویو کے کلپ کے دوبارہ وائرل ہونے سے یہ بحث ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔
"وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ

