ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان ان دنوں شدید بیمار ہیں اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان گزشتہ کئی برس سے بیمارہیں تاہم ان دنوں ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے ۔ب کہ ان میں نمونیا کی علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں۔ قادرخان کے بیٹے سرفرازنے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے والد جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
