تازہ تر ین

ماسٹرزٹینس کے ڈبلز ٹائٹل پر اعصام،عقیل کاقبضہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اعصام الحق اور عقیل خان نے حسن طارق رحیم ماسٹرزٹینس کپ کے ڈبلزٹائٹل کے فائنل میں ہیرا عاشق اور عبدل حیدر کی جوڑی کو 2-6 اور 0-6سے ہرایا۔جمعہ کولاہور جم خانہ ٹینس کورٹس پر کھیلے جارہے اس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں 19سال کا تجربہ رکھنے والے عقیل خان اور 15 سال سے انٹرنیشنل سرکٹ میں نام کمانے والے اعصام الحق نے نوجوان پیئر ہیرا عاشق اور عبدل حیدر کو فٹنس ، مہارت اور تجربے میں آوٹ کلاس کیا اور باآسانی کامیابی اپنے نام کی۔ یہ میچ چالیس منٹ تک جاری رہا۔اس موقع پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ عقیل خان کے ساتھ ہمیشہ کھیل کر انجواے کرتا ہوں اور بہت خوش ہوں کہ سال کا اختتام ٹائٹل کی جیت سے کیا ہے۔ 2018مجموعی طور پر اچھا سال ثابت نہیں ہوا، رزلٹ زیادہ اچھے نہیں آئے، اب 219کو کامیاب سال بنانے کے لیے پرعزم ہوں، ٹریینگ کا آغاز کررکھا ہے اور فٹنس کو بھی بہتر بنانے پر فوکس ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain