Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

    By Khabrain Newsاگست 31, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مستقل ثالثی عدالت (Permanent Court of Arbitration) نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا غیر فعال نہیں کرسکتا اور معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے۔
    عدالت نے قرار دیا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی کے لیے پیش کی گئی وجوہات اسے معاہدے کی ذمہ داریوں سے آزاد نہیں کرتیں۔ یوں سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کی ذمہ داریاں برقرار رہیں گی۔

    یہ معاملہ اپریل 2025 میں پہلگام حملے کے بعد پیدا ہوا تھا، جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے میں اپنی شرکت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نئی دہلی نے اس اقدام کو پاکستان سے متعلق اپنے سکیورٹی مؤقف سے جوڑا تھا، جبکہ پاکستان نے اس فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔
    مستقل ثالثی عدالت نے اس معاملے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ثالثی کارروائی کے تحت سماعت کی۔ عدالت نے اس سے قبل بھی سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اس کے تحت دونوں ممالک کی ذمہ داریوں سے متعلق اہم فیصلے جاری کیے ہیں۔

    تازہ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم یا معطل نہیں ہوا، اس لیے دونوں ممالک معاہدے میں طے شدہ حقوق اور ذمہ داریوں کے پابند ہیں۔
    فیصلے میں رتلے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے سے متعلق بھی اہم ہدایات شامل ہیں۔ عدالت نے منصوبے کے ڈیم کی دیوار اور پانی کے انٹیک اسٹرکچر پر بعض تعمیراتی سرگرمیوں کو غیر جانبدار ماہر کی جانب سے جائزے تک محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    پاکستانی مؤقف کے لیے یہ فیصلہ اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے آبی نظام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ دوسری جانب بھارت نے ماضی میں اس ثالثی عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور اس کے فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
    مستقل ثالثی عدالت، جو دی ہیگ میں قائم ہے، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور دیگر قانونی طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان اور بھارت کا مقدمہ عدالت کے بین الریاستی ثالثی معاملات میں شامل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی

      کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور

      3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.