وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ 2027 منانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی شیڈول کے مطابق بسنت کی تقریبات 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک جاری رہیں گی، تاہم 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کی تقریبات ایک روز کے لیے معطل رہیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے دوران شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے گزشتہ سال سے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 روزہ بسنت پنجاب کے ثقافتی رنگ اور لاہور کی تاریخی روایات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گی۔
مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ بسنت کے دوران ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے

