وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی اقتصادی نمو کو بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ مزید صنعتوں کو بھی برآمدی سرگرمیوں میں شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کا معیار عالمی معیار کے مطابق بنانے، ویلیو ایڈیشن، تحقیق، جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کاروباری برادری سے مشاورت جاری رکھنے اور برآمد کنندگان کو درپیش انتظامی و کاروباری رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ برآمدی عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنایا جا سکے۔

