Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

    By Khabrain Newsاگست 31, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستانی موجد کی تیار کردہ سیٹلائٹ آپریٹڈ گاڑی نے اسلام آباد کے ایک ہائی سکیورٹی علاقے میں ٹیسٹ کے دوران پولیس گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے بعد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی سڑک پر آگے بڑھتی ہے اور اچانک کنٹرول کھونے کے بعد پولیس موبائل سے جا ٹکراتی ہے۔ واقعے نے خودکار گاڑی کی ٹیکنالوجی اور اس کی سکیورٹی سے متعلق سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔
    مقامی موجد احسان ظفر کے مطابق انہوں نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کی مدد سے عام گاڑی کو ڈرائیور کے بغیر چلایا جاسکتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گاڑی کو موبائل ایپ یا کمپیوٹر کے ذریعے ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھ کر بھی ریموٹ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
    احسان ظفر کا کہنا ہے کہ گاڑی انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے آپریٹر کی جانب سے بھیجے گئے احکامات وصول کرتی ہے، جبکہ اس میں 360 ڈگری کیمرا نصب ہے، جس کی مدد سے آپریٹر دور بیٹھ کر گاڑی کے اردگرد کی صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔
    موجد کے مطابق گاڑی میں ایسا نظام بھی موجود ہے جو انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہونے کی صورت میں خودکار طور پر گاڑی کو روک دیتا ہے۔
    احسان ظفر اس سے قبل بھی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔ تقریباً دو سال قبل انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے دنیا کی پہلی کی بورڈ سے چلنے والی گاڑی تیار کی ہے، جسے کمپیوٹر کی بورڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
    تاہم اسلام آباد میں پیش آنے والے تازہ واقعے نے ان کی تجرباتی ٹیکنالوجی کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ اس مرتبہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں گاڑی کی پہلے کی کامیاب نمائشوں کے برعکس ایک حادثہ دیکھنے میں آیا، جس میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔
    واقعے کے بعد خودکار اور ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کے استعمال، ان کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور ہائی سکیورٹی علاقوں میں ایسی ٹیکنالوجی کے تجربات سے متعلق سوالات بھی سامنے آئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.