Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر

    By Khabrain Newsاگست 31, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنوبی افریقا کے اسٹار فاسٹ بولر کگیسو ربادا دائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی تین میچز کی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
    جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ربادا انجری سے بحالی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں کم از کم ساڑھے چار ہفتے مزید ایکشن سے دور رہنا پڑے گا۔
    ربادا کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت بھی فٹنس سے مشروط ہے، جس کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ربادا کی دستیابی کا فیصلہ ان کی بحالی اور فٹنس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بعد میں کیا جائے گا۔
    بورڈ نے ربادا کی انجری کی شدت یا گریڈ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
    ربادا کی انجری جنوبی افریقا کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین ریڈ بال فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ربادا نے 9 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
    ان کی ممکنہ غیر موجودگی میں لنگی نگیدی، مارکو جینسن اور کوربن بوش پر بولنگ اٹیک کی ذمہ داری بڑھ سکتی ہے، جبکہ کوینا مافاکا، ڈین پیٹرسن اور ویان ملڈر بھی متبادل آپشنز کے طور پر موجود ہیں۔
    اس کے علاوہ طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور اینرک نورکیا اور جیرالڈ کوئٹزے بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کے ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔
    جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل ربادا کی فٹنس پر نظر رکھی جائے گی، کیونکہ ان کی واپسی جنوبی افریقی ٹیم کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی

      رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

      امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.