Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز

    By Khabrain Newsاگست 31, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے جاری سرویلنس کے دوران 3 ہزار 450 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جس میں 6 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جبکہ 192 افراد کو نان ڈینگی قرار دیا گیا۔
    محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے شبہ میں 3 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے، تاہم کنفرم ہونے والے ڈینگی مریضوں میں سے کسی کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ڈینگی کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ جولائی میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جولائی میں سامنے آنے والے مریض ڈھوک حسو جنوبی، کوٹھہ کلاں اور کونٹریلا سمیت مختلف علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔
    دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی لاروا کی موجودگی والے مقامات کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکام کے مطابق لاروا کی نشاندہی پر اب تک 1 ہزار 973 ایف آئی آرز درج، 537 مقامات سیل اور 1 ہزار 778 چالان کیے جاچکے ہیں، جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
    ڈینگی سرویلنس کے لیے راولپنڈی میں 415 آؤٹ ڈور اور 985 انڈور ٹیمیں متحرک ہیں۔ سرویلنس کے دوران 42 لاکھ 96 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 993 گھر مثبت قرار دیے گئے۔
    محکمہ صحت کے مطابق مختلف مقامات پر 14 لاکھ 81 ہزار سے زائد اسپٹس چیک کیے گئے، جبکہ 17 ہزار 348 مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی۔
    اعداد و شمار کے مطابق یو سی گر جا، گلستان کالونی اور رحیم آباد میں لاروا کی سب سے زیادہ نشاندہی ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈھوک حسو، مورگاہ، دھوک منگٹال، کلیال، کمال آباد اور ڈھیری حسن آباد کو بھی ڈینگی لاروا کے حوالے سے حساس علاقے قرار دیا گیا ہے۔
    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس، لاروا کی نشاندہی اور انسدادِ ڈینگی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ شہریوں کو بھی اپنے گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.