نیویارک (آئی این پی)امریکا میں صرف 30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ سے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نیلامی میں 2لاکھ 50ہزار ڈالر تک قیمت حاصل کر سکتی ہے۔ ماہرین نے اسے شکاگو کی معروف سرریئلسٹ فنکارہ جرٹروڈ ابرکرومبی کا ایک گمشدہ فن پارہ قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایلڈرمن میریمز شیلز نامی اس پینٹنگ کو ایک خزانہ تلاش کرنے والے خریدار نے مشی گن کی اسٹیٹ سیل سے خریدا تھا۔خریداری کے بعد اس نے پینٹنگ کے نچلے بائیں کونے میں درج ابرکرومبی، 51 کے الفاظ اور تاریخ پر غور کیا، جس سے اسے فنکارہ کے ساتھ تعلق کا شبہ ہوا۔
