لاہور(خبریں ڈیجیٹل) سونے کی قیمت ایک بارپھر خطرناک سطح تک پہنچنے کاامکان ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 914 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 69 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4ہزار 378 ڈالر کا ہوگیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے سونا رواں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
