ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت کی طرف سے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں لگایا گیا سمارٹ لاک ڈاؤن کرونا کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے، 9بجے شب دکانیں بند نہ کرنے والے درجنوں افراد کو قابو کیا جاتا ہے اور چند ہی فاصلے کے بعد انہیں ”مک مکا”کے بعد چھوڑنا معمول بن گیا ہے۔ اسی طرح شٹر گرا کر کاروبار کرنے والوں سے بھی تھانوں میں تعینات نچلا عملہ روزانہ کی بنیاد پر حصہ بقدر جثہ وصول کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور معاشی توانائی سے نمٹنے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا چند روز قبل آغاز کیا گیا جس کے تحت تمام کاروباری مراکز کو ٹھیک 9بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ شادی ہالز10،بیکری اور ریسٹورنٹ کیلئے رات11بجے تک کا وقت مقررکیاگیا ہے جبکہ ہوم ڈیلیوری رات گئے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے جسکو ملتان کے تھانوں میں تعینات سکیورٹی افسران و دیگر نچلے عملے نے اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ شٹر ڈال کر کام کرنے کی اجازت کے عوض روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار سے پانچ ہزار وصول کیے جارہے ہیں جبکہ تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں کو حراست میں تو لیا جارہا ہے مگر مقدمات کے اندراج کی بجائے ”لین دین” کر کے انہیں آزاد کردیا جاتا ہے۔ تھانہ جلیل آباد، حرم گیٹ، پاک گیٹ، دہلی گیٹ، دولت گیٹ، چہلیک، کینٹ، گلگشت، بی زیڈ، ڈی ایچ اے، ممتاز آباد، شاہ شمس سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں واقع پان و سگریٹ شاپس سے باقاعدہ وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے لیکن ملتان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سلسلہ جاری ہے۔ جو مٹھی گرم کر دے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں، اور جو مٹھی میں کچھ نہ رکھے اس پر فوری قانون نافذ العمل کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا کے دور میں بھی ملتان کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز نے خوب لوٹ مار مچائی تھی، جس کے ”ثمرات” سے وہ آج تک فیض یاب ہو رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن
بریکنگ نیوز
- لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
- پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
- PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
- نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
- یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
- صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
- پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
- بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
- آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
- قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
- پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
- PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
- سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
- محسن نقوی کی ہنگو میںشہید ہونیوالے کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد
- آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
- سونے کی قیمت ایک بار پھر خطرناک سطع تک پہنچنےکا امکان
- بھارت میں قید برطانوی سکھ کارکن جگتار سنگھ کو ضمانت مل گئی
- سولر سسٹم صارفین کیلئے اچھی خبر لیتھیم بیٹریز ایک لاکھ روپے تک سستی
