سنگاپور ایئرلائنز نے 2026 میں دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ اعزاز اسے لندن میں ہونے والے Skytrax World Airline Awards 2026 میں دیا گیا۔
اس اعزاز کے لیے دنیا بھر سے 24.8 ملین سے زائد مسافروں کی آرا شامل کی گئیں، جنہوں نے 300 سے زیادہ ایئرلائنز کا جائزہ لیا۔ سروے ستمبر 2025 سے اگست 2026 تک کیا گیا۔
سنگاپور ایئرلائنز کے لیے یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ اسے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل وہ 2023 میں بھی یہ اعزاز جیت چکی ہے۔ 2025 کی فاتح قطر ایئرویز اس سال دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ کیتھے پیسیفک تیسرے، آل نِپون ایئرویز چوتھے اور ترکیش ایئرلائنز پانچویں نمبر پر رہیں۔

