پاکستان کے اسٹار فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں ہونے والے ’دی ہیلو: 8 مین ٹورنامنٹ‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی رات میں اپنی تینوں فائٹس جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
فلوریڈا کے شہر میامی میں بونک اسٹوڈیوز میں منعقد ہونے والے 155 پاؤنڈ لائٹ ویٹ ٹورنامنٹ میں 8 فائٹرز نے حصہ لیا۔ شاہ زیب رند نے کوارٹر فائنل میں نک لونگوریا کو پہلے راؤنڈ میں صرف 7 سیکنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا۔
اس کے بعد رند نے سیمی فائنل میں باشمیر ونسٹن کو ریئر نیکڈ چوگ کے ذریعے شکست دی، جبکہ فائنل میں فیلکس گونزالیز کو بھی پہلے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ یوں انہوں نے ایک ہی رات میں تین فائٹس جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

