کھوڑ (نمائندہ خبریں) کھوڑ تیل کی دنیا میں ایشیا کا جانا پہچانا قصبہ ہے دانستہ طور پر کھوڑ کا نام مسخ کرنے کی ناکام کوشش کی گء ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یو سی کھوڑ ملک امیرخان نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہناہے کہ کھوڑ تحصیل پنڈیگھیب کا سب سے بڑا گنجان اور مصروف ترین قصبہ بین الصوبائی شاہراہِ پر واقع ہے کھوڑ میں ہر سہولت موجود ہے نصف درجن مالیاتی ادارے،نادرا دفتر،ھائر سیکنڈری اور ھائی سکول و دیگر سرکاری نیز پرائیویٹ تعلیمی ادارے،سرکاری ہسپتال اور پی۔ او۔ ایل ہسپتال کے ساتھ ساتھ متعدد پرائیویٹ ہسپتال اور ڈاکٹرز موجود ہیں۔خریداری کے لیے 500 سے زائد دکانیں متعدد مارکیٹیں اور رہائشی سہولیات موجود ھیں لیکن کھوڑ آبادی کو تقسیم کرنے کے بعد ایک دور دراز دیہات جانگلہ کا نام یونین کونسل کے لیے تجویز کیا گیا۔جہاں؟ ایک سکول اور شاید ڈسپنسری کے علاوہ سفری سہولت بھی میسر نہ ہے اور نہ ہی آبادی کے لحاظ سے میرٹ بنتا ہے چونکہ کھوڑ کی آبادی 19180 ھے جبکہ 5500 سے ذائید کو دوسری یونین کونسل کے ساتھ لگا کر 2300 کی آبادی کو جوکہ میں راولپنڈی روڑ سے 8 سے 10 کلومیٹر دور دیہات ھے prominent ڈیکلئر کیا گیا۔ایسا کسی کی ملی بھگت سے عمل میں آیا۔ ہم اہلیان کھوڑ اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ھیں اور انصاف کے متقاضی ھیں۔نیز انکوئری کرکے ذمہ داران کا تعین کرنا چاہے۔اور کھوڑ شمالی اور کھوڑ جنوبی یا پھر کھوڑ 1 اور کھوڑ 2 نام رکھنا مناسب ہے۔
