راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے امرپورہ گلی نمبر 1 میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں بچہ جاں بحق دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔واقعات کے مطابق واقعہ تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے امرپورہ گلی نمبر 1 میں رات تقریبا 10بجے معمولی تلخ کلامی پر 2 افراد نے فائرنگ کر کے دو لڑکوں زخمی کر کے فرار ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے،
