راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)تھانہ چکری کے علاقے سے 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی ار کے مطابق لڑکی کے شوہر فیضان علی کی مدعیت میں 5 افراد، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے مقف اختیار کیا ہے کہ ان کی 21 سالہ اہلیہ اور 6 ماہ کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے مختلف افراد سے رابطہ، بیانات کا قلمبند کرنا اور معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کر دی ہے۔
