اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، تاہم ذرائع کے مطابق ملاقات کسی بڑے بریک تھرو کے بغیر اختتام پذیر ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے مقف سامنے رکھا، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن اور پاکستان تحریک انصاف کے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مطالبہ کیا کہ 27 ستمبر سے قبل عمران خان سے ملاقات کا انتظام کیا جائے تاکہ سیاسی معاملات پر براہ راست بات چیت ہوسکے اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس نے مقف اختیار کیا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع مشکل ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ یا فیصلہ سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی احتجاج کا معاملہ طے ہوسکا۔ تاہم دونوں جانب سے سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بات چیت ہوئی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزید رابطے اور ملاقاتیں متوقع ہیں۔ سیاسی حلقوں کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کوئی پیش رفت ہوتی ہے یا نہیں اور آیا حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے ذریعے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے کسی قابل قبول راستے پر اتفاق کیا جا سکتا ہے۔
فی الحال محسن نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات کے باوجود لانگ مارچ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ بدستور اہم نکتے کے طور پر سامنے آ رہا ہے
بریکنگ نیوز
- اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
- بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
- ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
- نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
- 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
- تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
- سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
- کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
- 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
- PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
- تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
- محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
- 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
- فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
- کھوڑ تیل کی دنیا میں ایشیا کا جانا پہچانا قصبہ ہے:ملک امیرخان
- چکری روڈ چہان ڈیم شکار کھیلتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد
- پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
- بارشوں سے نقصانات، حکومتی عدم توجہی پر تشویش
- معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں1 بچہ جاں بحق دوسرا نوجوان زخمی ہوگی
