Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
    • بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
    • ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
    • نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
    • 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
    • تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
    • سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
    • کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
    • 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
    • PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
    • تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
    • محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
    • 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
    • فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
    • کھوڑ تیل کی دنیا میں ایشیا کا جانا پہچانا قصبہ ہے:ملک امیرخان
    • چکری روڈ چہان ڈیم شکار کھیلتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد
    • پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
    • بارشوں سے نقصانات، حکومتی عدم توجہی پر تشویش
    • معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں1 بچہ جاں بحق دوسرا نوجوان زخمی ہوگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا

    By Khabrain Newsستمبر 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے کمرشل مارکیٹ میں خصوصی آگاہی کیمپ لگایا گیا، جہاں شہریوں اور دکانداروں کو صفائی ستھرائی، کچرے کی مناسب تلفی، ڈینگی سے بچا اور سموگ کے تدارک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا جبکہ صفائی کے حوالے سے شہریوں کے سوالات اور تجاویز بھی سنی گئیں،کمرشل مارکیٹ میں قائم آگاہی کیمپ کے دوران ستھرا پنجاب ایجنسی کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں اور تاجروں کو صفائی کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی اور انہیں صاف ستھرے ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔کیمپ کے دورہ کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ ورلڈ کلین اپ ڈے کا بنیادی مقصد عوام میں صفائی کی اہمیت اور صاف ستھرے ماحول کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا ہے۔ صاف شہر صرف سرکاری اداروں کی کوششوں سے نہیں بلکہ شہریوں کے بھرپور تعاون سے ہی ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی میں صفائی کے نظام کو مثر بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔رانا ساجد صفدر نے کہا کہ کچرے کو سڑکوں، گلیوں، نالوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ مچھروں اور بیماریوں کی افزائش کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ شہری کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں، صفائی کے عملے سے تعاون کریں اور اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کے اطراف صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا براہ راست تعلق ڈینگی اور سموگ کے خاتمے سے بھی ہے۔ گندگی، کھڑا پانی اور کچرے کے ڈھیر ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بنتے ہیں، جبکہ کچرے کو جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہری کچرا جلانے سے گریز کریں اور صفائی کے حوالے سے ذمہ دارانہ طرز عمل اپنائیں۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی صاف اور سرسبز پنجاب کی پالیسی کے تحت صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ عوامی تعاون سے نہ صرف راولپنڈی کو صاف رکھا جا سکتا ہے بلکہ ڈینگی، سموگ اور دیگر ماحولیاتی مسائل پر بھی مثر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو صرف ایک دن کی سرگرمی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب

      27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ

      PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.