راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 2 کلو 150 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے منشیات سپلائرکو حراست میں لے کر 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، ملزم قبل ازیں منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، گنجمنڈی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو500 گرام چرس برآمد کی، سول لائنز پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو360 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
