کوڈ786چکوال(ارشدمحمودعباسی)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں انچارج ٹریفک تلہ گنگ کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین و اصولوں کے بارے میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور آگاہی بریفنگ دی گئی کہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ قانوناً جرم ہے۔ سواریوں کے ساتھ بدتمیزی ہر گز نہ کریں۔ روڈ کے درمیان یا مقررکردہ سٹینڈ کے علاوہ رکشہ کھڑا کر کے ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث نہ بنیں۔ ڈبل لائن میں نہ کھڑے ہوں۔ بغیر رجسٹریشن اور بغیر فرنٹ بیک نمبر پلیٹ رکشہ نہ چلائیں۔رکشوں کی ہیڈ لائٹس، بریک لائٹس اور انڈیکیٹر درست حالت میں ہوں۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جن ڈرائیوروں کے لائسنس نہیں بنے وہ جلد از جلد اپنا لرننگ پرمٹ بنوائیں اور جن کے لرننگ پرمٹ بنے ہوئے ہیں وہ ہر اتوار کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ چکوال میں رکشہ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دے کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔
