سپریم کورٹ سے یہی توقع تھی

لاہور (آئی این پی ‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے اسی قسم کے فیصلے کی وقع تھی ،عدالتی فیصلے میرے خلاف انتقامی کارروائیاں ہیں ،کارکن ابھی صبر و استقامات کا مظاہرہ کریں ۔ جمعہ کو نماز کے بعد جاتی عمرامرا میں میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کی کال کا انتظار کریں ،حالات کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے ،ماضی میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں لیکن ہم نے مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں ہدف ہوں ،ایسے فیصلوں کے ذریعے عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ، مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی ،کارکن ابھی صبر و استقامات کا مظاہرہ کریں۔اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب حکم کریں ،ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے آ رٹیکل 62ون ایف کے تحت سزا پانے والے امید واروں کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔ (ن) لےگ کے کارکنان کا قائد نوازشر ےف کی موجودگی مےں تاحےات نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ‘ شدےد نعرے بازی جبکہ مسلم لےگ (ن) کے قائدنواز شریف نے تاحےات نااہلی کے سپر ےم کورٹ کے فےصلے کو ”انتقامی “کاروائی قرار دےتے ہوئے کہا کہ مےری ذات ہی اصل ہدف ہے ‘ منتخب وزیر اعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا تو جا سکتا ہے مگر عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ‘حالات کا مقابلہ سیاسی انداز سے کریں گے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ‘اگر عوام کے منتخب وزیر اعظم کو رسوا کرکے نکالیں گے تو ملک میںبحران تو پیدا ہو گا(ن) لیگ ملک کو بلندیوں پر پہنچانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ تفصےلات کے مطابق جاتی امرائ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد (ن) لےگ کے کارکنان نے مےاں نوازشر یف کی موجودگی کے دوران تاحےات نااہلی کے خلاف مظاہرہ کےااورشدےد نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایسے ہے جیسے پاکستان کے وجودسے روح کو نکال لینا ،سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں،انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے ، نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے ،چور دروازے سے اقتدار میںآنے کا خواب دیکھنے والے آئندہ انتخابات میں ناکام ہوں گے جبکہ مےاں نوازشر ےف نے کارکنوں سے گفتگو مےں تاحےات نااہلی کے سپر ےم کورٹ کے فےصلے کو ”انتقامی “کاروائی قرار دےتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ سے اسی فیصلے کی توقع تھی،فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے ماضی میں بھی ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی ہے مقابلہ پہلے بھی کیا اور اب بھی کریں گے،کارکنان صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا تو جا سکتا ہے مگر عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ،حالات کا مقابلہ سیاسی انداز سے کریں گے ،کارکنان متحرک رہیںا ور آئندہ کے لئے پارٹی کال کا انتظار کریںاگر عوام کے منتخب وزیر اعظم کو رسوا کرکے نکالیں گے تو ملک میںبحران تو پیدا ہو گا(ن) لیگ ملک کو بلندیوں پر پہنچانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

تربیتی کیمپ میں شاداب کوچز کی توجہ کا مرکز

لاہور(آئی این پی)آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جمعہ کے روز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میںجاری رہا ۔ابتداءمیں پلیئرز کو مخصوص جسمانی ورزشوں کے بعد کوچز کی جانب سے فیلڈنگ پریکٹس کروائی گئی، غیر ملکی قومی کوچ مکی آرتھر نے گراو¿نڈ میں میٹریس بچھوا کر پلیئرز کو ڈائیو لگوا کر کیچ پکڑنے کی بھر پور پریکٹس کروائی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد اسپنر شاداب خان کوچز کی توجہ کا مرکز رہے۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر سٹاف کی نگرانی میں دو مختلف سیشنز میں فیلڈنگ ،بیٹنگ ٹریننگ کی ۔ وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کے دوران مشکل کیچز پکڑنے کی ٹریننگ بھی دی گئی ۔ تربیتی کیمپ کیلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں بیٹسمین اظہرعلی، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، فخرزمان، عثمان صلاح الدین ، فواد عالم، سعد علی، امام الحق، اسپنرز بلال آصف، محمد اصغر، شاداب خان، کاشف بھٹی، فاسٹ بولرز محمد عامر، حسن علی، راحت علی، میر حمزہ شامل ہیں۔ محمد عباس منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن کاﺅنٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کیمپ میں ٹریننگ کے لیے نہیں آئے، وکٹ کیپر سرفراز احمد کپتان، محمد رضوان، آل راﺅنڈرز فہیم اشرف، حسین طلعت شامل ہیں ۔گرومنگ کےلیے شاہین شاہ آفریدی اور موسی خان کو بھی قذافی اسٹیڈیم میں تربیت حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔منتخب 25کرکٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ کل15 اپریل تک جاری رہے گا، بعد ازاں تینوں ٹیسٹ میچز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس میں شامل پلیئرز 18 سے 22 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہی ٹریننگ کریں گے، قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا، میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی، انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

نواز شریف 21‘شہباز شریف کے دامادعلی عمران16اپریل کو نیب میں طلب

لاہور(صباح نیوز‘ این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )نے میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات ے ناجائز استعمال کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔، نیب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروائی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی جب کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔۔نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز طلب کر لیا ۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عمران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب کے انویسٹی گیشن ونگ نمبر 2 نے انہیں پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی 22 جنوری کو نیب کے طلب کرنے پر پیش ہوئے تھے جہاں نیب حکام نے ان سے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر سوالات کیے تھے ۔

نیب نے پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے سابق افسر اکرام نوید کو گرفتار کر لیا: ذرائع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے سابق چیف فنانشل افسر اکرام نوید کوگرفتار کر لیا۔ نیب کی خصوصی ٹیم نے اکرام نوید کو پاور ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا۔ نیب لاہور کی ٹیم نے ملزم کو گلبرگ تھری سے حراست میں لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکرام نوید پر شہباز شریف کے داماد کے اکاﺅنٹ میں 12 کروڑ روپے سے زائد منتقل کرنے کا الزام ہے۔

ہوسٹن اوپن ، جان اسنر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہوسٹن(اے پی پی) امریکا کے جان اسنر اور امریکا کے ہی جیک سوک پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکا کے جان اسنر نے سوئٹزرلینڈ کے ہنری لاکسونن کو ہرا یا۔کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی جیک سوک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

شریف خاندان کو اب کو ئی جسٹس قیوم نہیں ملے گا:شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف خاندان کو اب کو ئی جسٹس قیوم نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف واضح ہوگئی ہے،میرے کیس میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کر وںگا،میرا سپیکر ہی نہیں کھلتا، میں واحد آدمی ہوں جس کا 80 فیصد سپیکر بند رہا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی تعریف کا مسئلہ تھا لیکن آج اس کی تعریف کلیئر ہوگئی ہے اور واضح ہوگیا ہے کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔ یہ آئین کا سب سے اہم مسئلہ تھا جس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے اور صورتحال واضح ہوگئی ہے۔اپنے خلاف زیر سماعت نااہلی کیس کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے کیس میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کر وںگا ۔ میرا سپیکر ہی نہیں کھلتا، میں واحد آدمی ہوں جس کا 80 فیصد سپیکر بند رہا ہے لیکن پھر بھی میں نے ختم نبوت پر آواز اٹھائی۔

 

پارلیمنٹ سے ترمیم کے بعد نواز شریف کی نااہلی کالعدم ہو جائے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے ترمیم کے بعد فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ن لیگ کوفائدہ ہوا نہ نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن اب بھی ن لیگ کے ساتھ مل کر جب چاہے ترمیم کر سکتی ہے۔ آرٹیکل 62-63 میں صرف وقت کی ترمیم کرنا ضروری تھا۔ پارلیمنٹ سے کہا گیا فیصلہ عدالت رد نہیں کر سکتی۔

 

گولڈکوسٹ گیمز، محمد انعام آج ایکشن میں نظر آئیں گے

اسلام آباد (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز مینز ریسلنگ ایونٹ میں پاکستانی ریسلرز محمد انعام اور طیب رضا آج قسمت آزمائی کرینگے ، انعام فری سٹائل 86 اور طیب رضا فری سٹائل 125 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

 

]شہبازشریف سے چودھری نثار کی ملاقات سابق وزیر داخلہ نے تحفظات سے آگاہ کیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہبازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ، نوازشریف کی تاحیات نااہلی فیصلے سمیت مختلف سیاسی امور پر بات چیت ہوئی ، نجی ٹی وی ے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق وزیرداخلہ کی ملاقات میں نااہلی فیصلے سمیت مختلف سیاسی مسائل اور آئندہ الیکشن بھی زیر بحث آئے ، دونوں رہنماو¿ں نے نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلہ کو پارٹی کیلئے مشکل وقت قرار دیا، جبکہ چوہدری نثار نے اپنے خلاف پارٹی کے اندر سے بیانات پر بھی تحفظات سے آگاہ کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بچی زیادتی کے بعد قتل‘ آواز اٹھانے پر پورا بھارت ثانیہ مرزا کا دشمن بن گیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ایک بچی کے ساتھ زیادتی اور پھر اس کے قتل کے واقعہ کو منظر عام پر لانے کے بعد ہندو اس کے دشمن بن گئے ہیں اور اس پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی ہے۔ جبکہ انہیں بھارتی شہری ہی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قصور میں ننھی بچی زینب کی طرح کا ایک واقعہ مقبوضہ جموں میں بھی ہوا جس کو دبانے کی ہرممکن کوشش کی گئی مگر ثانیہ مرزا ٹویٹ کے ذریعے اس کو منظر عام پر لے آئی جس کا ہندوﺅں نے برا ہی نہیں منایا بلکہ سارا بھارت اس کا دشمن بن گیا ہے۔ ان انتہا پسندوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ثانیہ مرزا بھارتی شہری ہیں ہی نہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی کرکٹرر شعیب ملک سے ان کی شادی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بھی ٹویٹ کئے ہیں۔ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر بھارتی شہریت پر سوال اٹھانے والے آپ لوگ کون ہوتے ہیں۔ میں اول و آخر بھارتی ہوں اور میں نے دنیا بھر میں کھیل کر بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ میری بھارت کے ساتھ وفاداری کا سوال اٹھانے والے بیمار ذہنیت کے مالک ہیں۔