عائشہ خان کی رسم حنا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائشہ خان کی رسم حنا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ روز اداکارہ عائشہ خان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے بہترین دوست حمزہ علی عباسی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ مہندی کی تقریب میں عائشہ خان مرون رنگ کے لباس اور سنہرے دوپٹے میں بھاری زیورات کے ساتھ مشرقی دلہن کے روپ میں نہایت حسین لگ رہی تھیں۔

 

سائنسدانوں کا دنگ کر دینے وا لا کا رنامہ،ایسا بچہ پیدا کر دیا جس کے وا لدین چا ر سا ل قبل مر چکے تھے

چین (ویب ڈیسک) ایسے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے اصل والدین چار سال قبل ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے اور اس کو جنم دینے والی خاتون اس کی سروگیٹ یا متبادل ماں ہے۔ہلاک ہونے والے جوڑے نے اس امید پر اپنے ایمبریوز منجمد کروا لیے تھے کہ وہ آئی وی ایف (بچوں کی پیدائش کا مصنوعی طریقہ) سے اولاد حاصل کر سکیں۔حادثے کے بعد اِن کے والدین کے مابین طویل عرصے تک جاری رہنے والی قانونی جنگ کے جمے ہوئے ایمبریوز کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔اخبار دی بیجینگ نیوز نے سب سے پہلے اس واقعے کی خبر دی کہ دسمبر میں اس بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کی متبادل ماں کا تعلق لاو¿س سے ہےاس بچے کے والدین نے نانجنگ ہسپتال میں ایمبریوز محفوظ کرنے کے لیے منفی 196 ڈگری کے درجہ حرارت پر مائع نائٹروجن ٹینک میں رکھوایا ہوا تھا۔مرنے والے جوڑے کے والدین کے مابین قانونی جنگ کے بعد انھیں ان ایمبریوز کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔عدالت سے اجازت ملنے کے بعد دوسری مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب یہ معلوم ہوا کے نانجنگ کا ہسپتال محفوظ کیے ہوئے ایمبریوز کو صرف اسی صورت میں نکالے گا اگر اس بات کا ثبوت ہو کہ کوئی دوسرا ہسپتال اسے محفوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔

سرنگوں ہوگئے ظلمت کے نشاں آج کی رات ہر طرف نور کے دریا ہیں رواں آج کی رات

واقعہ معراج انسانی تاریخ کا وہ عدیم النظیر، پ±رشکوہ اور استعجاب ا?فریں واقعہ ہے جو اپنے دامن میں امام الانبیائ حضور سید المرسلین ، وجہ تزئین و تخلیق ِ کائنات حضرت محمد رسول ا? ? کی شان ِ عظمت و رفعت، ا?پ ? کے اوج کمال اور ارتفاع ِ دارین، فوز و فلاح ِ ا?دمیت اور شفاعت و بخشش ِ انسانی کی نوید جاں فزا لیے ہوئے ہے۔
واقعہ? معراج کا مرصع تاج ِ تمام انبیائ و ر±سل? میں فقط حضور سید المرسلین ? کی جبین ِ ضوفشاں پر سجایا گیا۔ ایسا متبرک و محتشم تاج جس کی چمک کی تابانی سے ا?فتاب و ماہ تاب اور تابشِ کہکشاں بھی خجل نظر ا?تی ہے۔ حضور سرورِ کائنات? کو اسرا کی شب انبیائ کی امامت کا وہ ارفع و منفرد اعزاز بخشا گیا جس کی تیاری ا?دم علیہ السلام سے لے کر حضرت مسیح علیہ السلام تک تسلسل سے کی گئی۔ اس شب حضور ? کو حبیب کبریا کا جاں بخش لقب ارزانی ہوا۔
اس شب سردار ملائکہ حضرت جبریل امیں سائیس بن کر تاج دارِ فقر و غنا کے حضور حاضر ہوئے اور رحم? اللعالمین کی بارگاہِ جلال میں دعوت کا مڑدہ جاں افزا عطا کیا۔ یہی وہ شب تھی جب انبیائے کرام? ا?منہ کے ا±س د±رِیتیم ? کے دیدار پ±رانوار کی حسرت و تمنا لیے بیت المقدس میں منتظر تھے جس پر رب ذوالمنن اور ا±س کے فرشتے ہمہ وقت درود و سلام کی بارش کیے رہتے ہیں اور پھر قیامت تک اہل ایمان کو بھی حکم دیا کہ تم بھی میری سنت و روایت میں کثرت سے سلام بھیجا کرو۔ جن کے شہر میں انسان قدم رکھتا ہے تو غم ِ حیات کی طلاطم خیز موجیں کپکپاتی، ڈگمگاتی اور لرزتی د±ور بھاگ جاتی ہیں۔

 

سونیا مجید انٹرنیشنل پیس ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

لاہور (ویب ڈیسک ) گلوکارہ سونیا مجید دبئی میں منعقدہ ’انٹرنینشنل پیس ایوارڈ‘ کی رنگارنگ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔’ ایچ این سی یونائیٹڈ ‘ کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ تقریب میں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کرنے والے افراد میںامن ایوارڈز تقسیم کیے جاتے ہیں۔ گلوکارہ سونیا مجید کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے میوزک سے وابستہ ہوں اوراپنے شوق سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہوں۔ میرا پہلا البم ”ڈی ورشن“ آخری مراحل میں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سونیا مجید کا کہنا تھا کہ میوزک کے ساتھ ساتھ سوشل ایشوز اور خواتین کے حقوق کے ساتھ دنیا بھر میں امن بھائی چارے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہوں جبکہ میں گلوکاری کے ذریعے بھی امن کا پیغام دیتی ہوں یہی وجہ ہے مجھے عالمی سطح پر پیس انٹرنیشنل ایوارڈ کیلیے پاکستان سے منتخب کرتے ہوئے اس ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر میں خدا کا بے حد شکر ادا کرتی ہوں۔

 

جس نے جو کہنا ہے کہتا رہے، جو صحیح ہوگا وہ ہم کرتے رہیں گے،چیف جسٹس کا دبنگ بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیئے ہیں کہ جس نے جو کہناہے کہتا رہے جو صحیح ہوگا وہ ہم کرتے رہیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایڈہاک ملازم کی تقرری کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو حکومتی وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس لے کر ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی اپیل زاید المعیاد ہے۔ ہم نے فیصلے قانون کے مطابق کرنا ہیں، آپ کرتے کچھ نہیں ہم سو موٹو لیتے جائیں، آپ کہتے ہیں چڑھ جاسولی بیٹا رام بھلی کرے گا، میڈیکل کالجز طلبا سے 23، 23 لاکھ فیسیں لے رہے تھے ہم نے کم کروائیں، ابھی ایک کالج سے 25کروڑ روپے واپس کروائے ہیں، بلوچستان کے اسپتال میں ایم آر آئی اور سی سی یو فنکشنل نہیں، یہ کام ریاست کے کرنے کے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس نے جو کہنا ہے کہتا رہے، جو صحیح ہوگا وہ ہم کرتے رہیں گے، جب جہاد پر چل پڑے تو کوئی قرار داد راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، ریفرنس کی بات کرتے ہیں اس سے پوچھیں جس نے ریفرنس نہیں لیا، ریٹائرڈ جج ہے پھر بھی اس کو سمن کر کے کورٹ بلالوں گا، کورٹ میں پوچھ لیں گے ریفرنس کس نے نہیں لیا یا کس نے نہیں دیا۔

کترینہ کیف سوانح حیات لکھنے کا سوچ رہی ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سوانح عمری لکھنے کا سوچ رہی ہیں جو ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بوم‘ سے کیا جس کے بعد کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری پر چھاگئیں اور متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں، کترینہ کیف گزشتہ 15 سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور باربی ڈول کے نام سے جانی جاتی ہیں تاہم اب دیگر اداکاروں کی طرح کترینہ بھی سوانح حیات لکھنے کا سوچ رہی ہیں۔

 

شاہد آفریدی سمیت بھارتی اداکار ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی و قتل پر پھٹ پڑے

کراچی (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ بانو کے اغوا، بعد ازاں مندر میں اس کے ساتھ کئی رو زتک ہونے والی زیادتی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرماکررکھ دیا ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے بعد مقبوضہ کشمیر کی 8 سالہ ا ٓصفہ بانوکے ساتھ ہوئے اس لرزہ خیز واقعے نے بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ اسٹارز کو بھی اشک بار کردیا ہے۔

 

شادی کرنا بہت آسان ہے باربار کرنی چاہیے، رؤف صدیقی

کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رو¿ف صدیقی نے کہا ہے کہ شادی کر کے لگا کہ یہ بہت آسان ہے، باربار کرنی چاہیے۔حال ہی میں شادی کرنے والے ایم کیو ایم کے رہنما 57 سالہ رو¿ف صدیقی نے کہا ہے کہ شادی کر کے لگا کہ یہ بہت آسان ہے اور باربار کرنی چاہیے۔ رو¿ف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں اسپیکرآغا سراج درانی سے مکالمہ ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے انھیں مبارکباد دی۔

 

نئی عا لمی جنگ بارے خو فناک خبر،روس کا امریکہ کو منہ تو ڑ جواب دینے کا اعلان

ما سکو (ویب ڈیسک)روس نے تبہیہ کی ہے کہ اگر امریکہ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں فضائی حملے کیے تو دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وسیلی نیبنزیا نے جمعرات کو کہا کہ ’اس وقت فوری ترجیح جنگ کا خطرہ ٹالنا ہے۔‘
انھوں نے واشنگٹن پر عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس وقت صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مغربی ممالک شام میں کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں اور روس ایسی کارروائی کی مخالفت کرنا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں شرکت کے بعد وسیلی نیبنزیا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم کسی بھی امکان کو رد نہیں کر سکتے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ’کیمیائی حملے‘ کے ردِعمل پر غور کر رہے ہیںادھر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے دفتر ٹین ڈاو¿ننگ سٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کابینہ کے وزیروں نے ’کیمیائی ہتھیاروں کے مزید استعمال کو روکنے کے لیے شام میں کارروائی کرنے کی ضرورت‘ پر اتفاق کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے جمعرات کی رات گئے امریکی صدر سے بات کی اور اس بات سے اتفاق کیا ہے شام کے معاملے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد خا لصہ جنم دن منا ئیں گے

لاہور (ویب ڈیسک ) بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی تہوار بیساکھی اور خالصہ جنم دن منانے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 319 واں خالصہ جنم دن منانے کے لیے بھارت سے ڈیڑھ۔ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچے ییں، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ اورسکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے حکام نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، بھارتی سکھ یاتری سردار گرمیت سنگھ کی سربراہی میں پہنچے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو واہگہ سے حسن ابدال روانہ کردیا گیا جہاں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی، سکھ یاتری جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور اور ڈیرہ صاحب لاہورمیں بھی حاضری دیں گے۔