مطالبات منظور، لاہور سمیت دیگر شہروں میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم

لاہور (ویب ڈیسک) مذہبی جماعت نے مطالبات منظور ہونے پر لاہور سمیت دیگر شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر حکومت مطالبات تسلیم نہ کرتی تو نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا جاتا۔یاد رہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت اور مذہبی جماعت کے رہنماو¿ں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تنظیم کے کارکنوں نے لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ساہیوال، کراچی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر دھرنا دے رکھا تھا۔مذہبی جماعت کے کارکنوں کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، ٹریفک بلاک تاہم رات گئے ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں لاہور میں مذہبی جماعت کی مجلس شوریٰ نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکومت طویل مذاکرات کے بعد فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہو گئی ہے اور تمام مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد شہداءکا مقدمہ راولپنڈی میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مذہبی لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف تمام مقدمات خارج کردیےجائیں گے۔مذہبی جماعت کے رہنماو¿ں نے بتایا کہ راجا ظفر الحق کی رپورٹ شائع کرنے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے اور تحقیقاتی کمیٹی کی بنائی گئی رپورٹ قائدین کو مل گئی ہے، جس کے بعد دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی دھرنے ختم کردیئے گئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔احسن اقبال کی گفتگو وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی سب شقوں پر عمل ہو چکا ہے اور راجہ ظفر الحق رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی جا چکی ہے جبکہ حکومت نے فساد سے بچنے کے لیے وزیر قانون کی قربانی بھی دی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امیج کو بہتر کرنے کی کوششوں پر ایسے دھرنے پانی پھیر دیتے ہیں۔واضح رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر مذکورہ مذہبی جماعت کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں 22 روز تک دھرنا جاری رہا تھا، جس کا اختتام وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے اور ایک معاہدے کے بعد ہوا تھا۔مذکورہ معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کے لیے حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کے بعد مذہبی جماعت نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھرنا دیا تھا۔

 

’’میں نہیں چاہتا کہ میری۔ ۔ ۔ ‘‘ نیا شو بھی بند ہوجانے پر کپل شرما نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل‘ کے بند ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ معروف کامیڈین کپل شرما کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے کیریئر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں وہ جتنا چاہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں نہیں چاہتا کہ میری کامیابی سے مطلب پرست لوگ کامیاب ہوں اگر انہیں ایسا کرنے سے خوشی ملتی ہے تو وہ کوشش کرتے رہیں مجھے پتہ ہے مجھے کیا کرنا ہے۔

 

آج (جمعہ) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا؟

برج حمل
اپریل 13 جمعہ۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔شریک کار کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔برج ثور
اپریل 13 جمعہ۔پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔
برج جوزا
اپریل 13 جمعہ۔ گھریلو مسائل میں آپ کی دانشمندی کی وجہ سے کافی بہتری ممکن ہے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔

رج سرطان
اپریل 13 جمعہ۔کاروباری مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔مالی پوزیشن بھی مستحکم رہے گی۔

اپریل 13 جمعہ۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
برج سنبلہ
اپریل 13 جمعہ۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست یا عزیز و اقارب نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج میزان
اپریل 13 جمعہ۔رشتے داروں اور دوستوں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج عقرب
اپریل 13 جمعہ۔کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

برج قوس
اپریل 13 جمعہ۔اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

برج جدی
اپریل 13 جمعہ۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

برج دلو
اپریل 13 جمعہ۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج حوت
اپریل 13 جمعہ۔آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔

 

خاتون نے احتساب عدالت میں مریم نواز کو دیکھ کر دھاڑیں مارنی شروع کر دیں

اسلام آباد(آئی این پی) شریف فیملی نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہی ہے اور ایسے میں کچھ سیاستدان و پارٹی رہنماءقیادت سے اظہار یکجہتی بھی کررہے ہیں،پہلی مرتبہ تمینہ دولتانہ بھی احتساب عدالت پہنچ گئیں۔

 

62ون ایف فیصلہ،سپریم کورٹ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے اہم ترین کیس 62ون ایف کامتفقہ فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق اس آرٹیکل کے تحت تاحیات نا اہلی ہو گی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی تا حیات ہو گی۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر سنا یا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ لکھا اور جسٹس شیخ عظمت سعید نے اضافی نوٹ لکھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔دوسری جانب گذشتہ برس 15 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو آئین کی اسی شق یعنی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا۔جس کے بعد اس بحث کا آغاز ہوا کہ آیا سپریم کورٹ کی جانب سے ان افراد کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا یا یہ نااہلی کسی مخصوص مدت کے لیے ہے۔اس شق کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ میں 15 مختلف درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ان درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی مدت کا تعین کیا جائے۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کی جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل تھے۔لارجر بینچ میں 2جج صاحبان جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن اس پانامہ بینچ کا حصہ تھے جس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال اس بینچ کا حصہ تھے جس نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا تھا۔جسٹس سجاد علی شاہ وہ واحد جج ہیں جو ان دونوں بنچز کا حصہ نہیں تھے۔

 

ہفتہ کو سرکاری چھٹی کا اعلان ہو گیا

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات حکومت نے 14 اپریل بروز ہفتہ کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اگلے روز اتوار 15 اپریل کو مملکت میں کام روزمرہ معمولات کے مطابق جاری رہے گا۔یہ اعلان متحدہ امارات کی منسٹری آف ہیومن ریسورس کی جانب سے آج کیا گیا، اس حوالے سے ایک آفیشل سرکولر فیڈرل لائ نمبر 11، 2008 کے تحت جاری کیا گیا جو ملک میں وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں میں عام تعطیلات کی آئینی توضیح ہے۔

 

کرشمہ کپور کی بیٹی کا پا پا رازی فوٹوگرافر ز کے لئے حصوصی پوز

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی سمیرہ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 13 سالہ سمیرا کو اتنی توجہ ملنے کی وجہ ان کی کچھ تصاویر کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے ، یہ تصاویر اس بات کا پتا دیتی ہیں کہ بہت جلد وہ بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیں گی۔کرشمہ کپور نے اپنی بیٹی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ اور بلیو جینز میں ملبوس تھیں۔ یہ تصاویر ایئر پورٹ پر لی گئی ہیں جن میں کرشمہ کپور نے پہلی بار اپنی بیٹی کے ساتھ پاپا رازی فوٹوگرافراز کیلئے پوز کیا ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ: بھارت نے شارجہ میں میچز کھیلنے سے پھر انکار کردیا

شارجہ( ویب ڈیسک) کرکٹ اسٹیڈیم کو ورلڈ ریکارڈ 228 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے لیکن 2000ءمیں بھارت نے اس اسٹیڈیم کے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرکے شارجہ میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور اس کے بعد سے بھارت نے شارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔تین دن قبل ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جب ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ ان کے 3 گراونڈز شارجہ،ابوظہبی اور دبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے شارجہ میں ایک بار پھر کھیلنے سے انکار کردیا۔

 

کامن ویلتھ فیڈریشن نے 2 بھارتی ایتھلیٹس کو مقابلوں سے نکال دیا

گولڈ کوسٹ (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ فیڈریشن نے دو بھارتی ایتھلیٹس کو قانون کی خلاف ورزی پر مقابلوں سے نکال دیا۔ٹرپل جمپنگ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے راکیش بابو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے عرفان کولوتھم تھوڈی کے کمروں سے سرنج برآمد ہونے پر انہیں مقابلوں سے نکالا گیا۔کامن ویلتھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس کو ‘نو نیڈل’ پالیسی کی خلاف ورزی پر گیمز ولیج سے نکال دیا گیا جب کہ ان کے ایکریڈیٹیشن کارڈز بھی معطل کردیے گئے ہیں۔فیڈریشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بھارتی ایتھلیٹس کسی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور انہیں دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

 

شادی کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں

لاہور( شوبزڈیسک) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میری شادی کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔تین چار سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔جب بھی شادی کی دھوم دھام سے تمام دوستوں اور میڈیا کی موجودگی میں کروںگی۔میں کوئی سیاستدان نہیں ہو ں۔جو چور ی چھپے شادی کرلوں ۔شوبز کے لوگوں میں ایسی روایات نہیں ہیں، عثمان قادر میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان ایک اچھا اور پاک رشتہ ہے لہٰذا اور متنازعہ نہ بنایا جائے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا شوبز کے لوگوں کا کسی سے دوستی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے تعلقات کو فوری متنازعہ بنایا دیا جاتا ہے ۔لگتا ہے ہر کسی کی میرے کام پر ہی نظر ہوتی ہے ۔