سپریم کورٹ نااہلی مدت کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا فیصلہ کل دن 11 بجے سنایا جائے گا جب کہ فیصلہ 14 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 62 ون ایف کے تحت سابق وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

چوہے ٹی بی کی بو سونگھنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں

تنزانیہ(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عام ٹیسٹ کے مقابلے میں چوہے بچوں میں ٹی بی کی 70 فیصد درستگی تک شناخت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تنزانیہ میں واقع موروگورو زراعتی یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کو خاص تربیت فراہم کی ہے جس کے ذریعے بچوں میں ٹی بی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جب کہ اس کی تحقیقات جرنل ا?ف پیڈریاٹک ریسرچ میں شائع ہوئی ہے۔تحقیق کے مطابق ٹی بی کے مریض خاص قسم کی بو خارج کرتے ہی جنہیں عام ٹیسٹ کے ذریعے نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن چوہے اسے شناخت کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق غریب افریقی ممالک میں جدید لیبارٹریاں موجود نہیں اور اس تناظر میں چوہے مرض کی شناخت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سائنسی ٹیم کے سربراہ جورجیئس مگودے کا کہنا ہے کہ بہت سے بچوں میں بیکٹیریا کی سطح پر مرض کی شناخت نہیں ہوپاتی اور اسی وجہ سے ان کے علاج میں تاخیر ہوتی ہے۔ اسی لیے غریب اور پسماندہ ممالک میں بچوں میں ٹی بی کی شناخت کا ایک قابلِ اعتماد اور کم خرچ طریقے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو اب چوہوں کی صورت میں موجود ہے۔جورجیئس مگودے کے مطابق چوہے 68 سے 70 فیصد ٹی بی کے کیسز کامیابی سے شناخت کرچکے ہیں۔ اس کے لیے افریقا کے بڑے چوہوں کی ایک قسم کرائسٹومس اینسور گائے میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ مائیکو بیکٹیریئم ٹیوبر کلوسس کے سالمات کی خاص بو کو پہچان سکتے ہیں۔تجربے کے لیے جورجیئس اور ان کے ساتھیوں نے 5 سال سے کم عمر کے 982 بچوں کے تھوک کے نمونے لیے اور پہلے انہیں تنزانیہ کے بہترین اسپتالوں میں خردبین سے دیکھا تو 34 بچے ٹی بی کے شکار نکلے۔ اس کے بعد چوہوں کی باری ا?ئی تو انہوں نے مزید 57 بچوں میں یہ مرض شناخت کرلیا جو 68 فیصد زائد تھا۔ اس طرح ان کی درست شناخت کی شرح 70 فیصد تک نوٹ کی گئی جو بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق تپِ دق (ٹی بی) اب بھی دنیا میں جان لیوا 10 بڑے امراض میں سے ایک ہے اور اس نے غریب ممالک میں اپنے پنجے گاڑھ رکھتے ہیں۔ ان ممالک میں چین، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، نائجیریا اور فلپائن سرِ فہرست ہے۔ ہر سال 10 لاکھ بچے اس سے متاثر ہوتے ہیں جن میں سے ڈھائی لاکھ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

شدید مظاہروں کے باعث آئی پی ایل میچز چنئی سے منتقل

بھارت کی مشرقی ریاست تامل ناڈو کے دارالخلافہ چنئی میں پڑوسی ریاست کرناٹکا کے ساتھ پانی کے تنازع کے حوالے سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔چنئی میں پانی کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج اس قدر شدت اختیار کر چکا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو زمینی سفر کے بجائے فضائی سفر کرنا پڑا۔دو روز قبل چنئی میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے پانی کے تنازع پر شدید احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے اندر موجود مظاہرین نے کھلاڑیوں پر جوتے بھی اچھالے۔آئی پی ایل میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، کھلاڑیوں پر جوتے بھی پھینکے گئےاس کے علاوہ ایک تامل گروہ نے چنئی میں اور میچز کرانے پر گراو¿نڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔بھارت کے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل کے میچز چنئی سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ حکام نے ابتدائی طور پر چنئی سے میچز کے منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تاہم بعدازاں تامل ناڈو میں شدید مظاہروں کے باعث تمام حکام میچز کی چنئی سے منتقلی پر رضامند ہو گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال چنئی سے منتقل ہونے والے آئی پی ایل میچز کے متبادل مقام کا اعلان نہیں کیا ہے۔چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم تامل ناڈو کے کرکٹ شائقین سے اپنی مقامی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا موقع نہیں چھیننا چاہتے لیکن پولیس ہمیں مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مچھروں کی شکایت کرنے پر ڈاکٹر کو دہشتگرد قرار دیکر جہاز سے اتار دیا گیا

نئی دلی(ویب دیسک) بھارت کی سستی ترین ایئرلائن ‘انڈی گو’ میں سفر کرنے والے ڈاکٹر کو محض اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا کہ اس نے عملے سے طیارے میں مچھروں کی موجودگی کی شکایت کی تھی۔ریاست بنگلور سے تعلق رکھنے والے امراض قلب کے ڈاکٹر سوراب رائے لکھنو¿ ایئرپورٹ پر مقامی فضائی کمپنی ‘انڈی گو’ کے طیارے میں بنگلور جانے کے لیے سوار ہوئے۔نشست پر بیٹھنے کے بعد انہوں نے فضائی میزبان سے جہاز میں مچھروں کی موجودگی کی شکایت کی اور کہا کہ مچھروں کے خاتمے کے لئے کچھ کیا جائے جس پر عملے نے انہیں جواب دیا کہ خاموشی سے اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اور فضائی میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ماحول خراب ہونے کے بعد عملے نے ڈاکٹر کو جہاز سے اتار دیا۔ڈاکٹر سوراب رائے نے بعدازاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ فضائی میزبان نے انہیں دہشتگرد قرار دے کر جہاز سے اتارا۔وسری جانب معاملہ میڈیا پر ا?نے کے بعد فضائی کمپنی کو تفصیلی بیان جاری کرنا پڑ گیا جس میں بتایا گیا کہ مسافر کی شکایت کا ازالہ کیا جارہا تھا لیکن ڈاکٹر سوراب نے دھمکی ا?میز رویہ اختیار کرنا شروع کردیا اور دوسرے مسافروں کو بھی اکسانے کی کوشش کی کہ جہاز کو نقصان پہنچایا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سوراب رائے نے ‘ہائی جیک’ جیسے لفظ کا بھی استعمال کیا جس کے بعد مسافروں کی سیکیورٹی کے پیش نظر انہیں طیارے سے اتارا گیا۔

متنازعہ فلم ’نانک شاہ فقیر‘ کے پروڈیوسر ہرویندر سنگھ سکھ مذہب سے خارج

نئی دلی (ویب ڈیسک )شری اکال تخت امرتسر نے متنازعہ فلم ’نانک شاہ فقیر‘ بنانے والے سردار ہرویندر سنگھ کو مذہب سے خارج کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو ’گرو نانک دیوجی‘ کی زندگی اور تعلیم پر مبنی فلم ” نانک شاہ فقیر “ کل بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز ہورہی ہے لیکن بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری نے فلم کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔گزشتہ ماہ 30 مارچ کو سکھوں کے سب سے بڑے مذہبی ادارے شرومنی گرو دوارہ پربندھک سمیتی ( ڈی جی پی سی ) نے فلم کی ریلیز روکنے کے لئے پروڈیوسر ہرویندر سنگھ کو ایک خط بھی لکھا تھا جب کہ ادارے کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔رواں ماہ 10 اپریل کو کیس کی سماعت میں بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھان ولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے بنچ نے فلم ریلیز کئے جانے کی منظوری دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مرکزی فلم سرٹیفیکشن بورڈ (سی بی ایف سی) جیسے قانونی ادارے نے فلم کو ریلیز کئے جانے کی منظوری دے دی ہے تو کسی بھی مذہبی یا نجی ادارے کو اس میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو بھی حکم دیا کہ فلم ریلیز ہونے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لئے قانون و انتظامیہ کو مستعد و چوکنا کیا جائے۔دوسری جانب فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل ہی شری اکال تخت کی طرف سے متنازعہ فلم ’نانک شاہ فقیر‘ بنانے والے سردار ہرویندر سنگھ کو سکھ مذہب سے خارج کیے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ سکھوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص مقدس ہستیوں کا روپ اختیار نہیں کرسکتا۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی فلم کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

عرفان خان کے ترجمان نے اداکار کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ترجمان نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں اور اس بارے میں ’سوشل میڈیا اسٹیٹس‘ کو ا±ن کی صحت سے متعلق خبر سمجھنے سے باز رہیں۔واضح رہے کہ اداکار عرفان خان نے گزشتہ ماہ ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ ”نیورو اینڈو کرائن ٹیومر“ نامی بیماری میں مبتلا ہیں جو آنتوں کے کینسر کی ایک قسم ہے۔ اس کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑنے سے متعلق خبروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو آج تک جاری ہے۔اسی سلسلے میں تازہ ترین خبر یہ آئی تھی کہ عرفان خان کینسر کے آخری مرحلے پر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں صرف ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے حالیہ چند دنوں کے دوران پھیلائی جانے والی یہ خبریں بالکل جھوٹ ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے عرفان خان کے مداحوں سے دعاو¿ں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی صحت کے بارے میں کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہ چلائی جائے اور دوسروں کی سوشل میڈیا اپ ڈیٹس کو خبر کے طور پر تسلیم نہ کیا جائے۔دوسری جانب عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اپنی بیماری سے کسی ”جنگجو“ کی طرح لڑ رہے ہیں اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں ان کے دشمنوں کی ذاتی خواہشوں کا اظہار ہیں جبکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو بھی بند

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی چینل انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے بند کردیا۔کپل شرما ’دی کپل شرما شو‘ کے آف ایئر ہونے کے بعد طویل عرصہ چھوٹی اسکرین سے دور رہے تھے اور انہوں نے ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ سے ٹی وی پر واپسی کی تھی۔تاہم کامیڈین کپل شرما کا نیا شو بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور شو کی ریٹنگ بھی سابقہ شو سے کم رہی جس نے اداکار سمیت چینل انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔کپل نے نئے شو کی ناکامی کی خبر لگانے پر صحافی کو گالیاں سنادیں کپل شرما نئے شو کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہیں، انہوں نے شو کی شوٹنگ مسلسل منسوخ ہونے اور کم ریٹنگ کی خبر لگانے والے صحافی کو فون کرکے دھمکیاں بھی دی تھیں۔کپل شرما کئی مرتبہ طبیعت کی خرابی کے باعث اپنے نئے شو کی شوٹنگ بھی کئی بار ملتوی کرچکے ہیں، گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ شو کی شوٹنگ بھی ا?خری وقت میں کینسل کردی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینل کی انتظامیہ نے بار بار شوٹنگ منسوخ ہونے پر ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کو ہی ایک ماہ کے لیے بند کردیا ہے۔کپل شرما کے نئے شو کی شوٹنگ نہ ہونے کے باعث پرانی اقساط ٹیلی کاسٹ کی جارہی تھیں جس پر انتظامیہ نے شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ کپل شرما نے گزشتہ سال ا?سٹریلیا سے ممبئی واپسی پر دوران پرواز اپنے ساتھی کامیڈین سنیل گروور سے لڑائی کی تھی جس کے بعد سنیل گروور نے کپل شرما سے راہیں جدا کرلی تھیں۔سنیل گروور کے جانے کے بعد کپل شرما کے شو کی ریٹنگ تیزی سے نیچے ا?نے شروع ہوگئی تھی اور کپل شرما شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہوگئے تھے اور بالآخر ان کے شو کو بند کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں دو پہاڑ کاٹ کر بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر

مدائن (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں دو پہاڑوں کے درمیان قائم کیا گیا ’الع±لی‘ میوزیم دنیا کا سب سے بڑا اوپن عجائب گھر ہے جہاں موجود دلکش نقش و نگار سے مزین مقبروں کو ثقافتی ورثے کی حیثیت حاصل ہے جس نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔الع±لی‘ دنیا کا سب سے بڑا اوپن میوزیم ہے جو ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ ظہورِ اسلام سے قبل آباد اس وادی کے باسی پہاڑوں کو تراش کر مقبرے اور گھر بناتے تھے اور پھر ان کی سجاوٹ کے لیے نقش و نگار اور قدیم ترین زبان میں خطاطی کرتے تھے۔مدینہ منورہ سے 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مدائن صالح نامی پہلی صدی کے ان آثارِ قدیمہ میں 131 پتھروں اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے گھر موجود ہیں۔اس شہرِ خموشاں کو دیکھ کر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہاں کی آبادی ا±س وقت چار پانچ لاکھ کے قریب ہوگی۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اس مقام کو سعودی عرب کا عالمی ورثہ قرار دیا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا اوپن میوزیم بھی ہے۔سعودی کاو¿نسل کے ایک عہدیدار کے مطابق اسے بطور رائل کمیشن تیار کیا جارہا ہے جس میں عرب کی تاریخ اور ثقافت واضح ہوگی۔الع±لی رائل کمیشن کے جنرل ڈائریکٹر عمر مدنی کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 برس میں یہ سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح سیر کے لیے آسکتے ہیں۔

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں خواتین کی میراتھن دوڑ کے بعد پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔سعودی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب خواتین سائیکل ریس میں شرکت کرتی نظر آئیں۔یہ ریس ساحلی شہر جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔’بی فرسٹ ‘نام کے ایک گروپ کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اس مقابلے کی شرکاءکو 10 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا تھی جو کہ ارویٰ المعودی نامی خاتون اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

بھارتی چور کے بیٹے انجینئراور ڈاکٹر

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں ایک ایسا چور بھی ہے جس کا ایک بیٹا میرین انجینئر ہے اور دوسراڈاکٹرجبکہ سب سے چھوٹا بیٹاہوٹل مینجمنٹ کا طالب علم ہے۔چالاک چور نے پہلے تامل زبان میں پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی لیکن جب پولیس نے تعاون نہ کرنے پر اس کے بیٹوں کو طلب کرنے کی دھمکی دی تو وہ فرفر ہندی بولنے لگا۔روی چندرن مدالیار’ٹک ٹک گینگ‘ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے جس پرپچیس لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام ہے۔اس گینگ کا طریقہ ئ واردات یہ ہے کہ یہ سڑکوں پر کارڈرائیوروں کو تیل رسنے کا کہتے ہیں اور جیسے ہی ڈرائیور شیشہ نیچے کرتا وہ اسے باتوں میں لگاتے ہیں اور گینگ کے دیگر ارکان قیمتی اشیائ چوری کرکے رفووچکر ہو جاتے ہیں۔پولیس کے مطابق مدالیار بھی اسی طرح کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس سے تعاون نہ کرنے پر جب اس کا حسب نسب معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کا ایک بیٹا میرین انجینئر ہے۔ایک نوی ممبئی کے ایک بڑے اسپتال میں ڈاکٹر ہے جبکہ تیسرا بیٹا ہوٹل مینجمنٹ کا طالبعلم ہےاوروہ سب کے سب اپنی والدہ کے ساتھ نوی ممبئی میں رہتے ہیں۔مدالیار خود ان کے ساتھ نہیں رہتا لیکن جب پولیس نے اس کے بیٹوں کو طلب کرنے کی دھمکی دی تو وہ نہ صرف ہندی بولنے لگا بلکہ پندرہ لاکھ مالیت کی چوری شدہ جیولری بھی واپس کردی اور ایک اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چرانے کا اعتراف بھی کر لیا۔