تہران کا میئر بد عنوانی کے الزامات پر عہدے سے مستعفی

تہران (ویب ڈیسک) تہران کے میئر نے مبینہ بد عنوانی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ا تہران بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے میئر اصلاح پسند رہ نما محمد علی نجفی کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طورپر میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میئر علی نجفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیماری کے باعث استعفیٰ دیا ہے اور انہیں طویل علاج کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے بیماری کی وضاحت نہیں کی۔ بلدیہ کے دیگر عہدیداروں اور ان کے جان نشینوں کا کہنا ہے کہ علی نجفی کو کرپشن کے لزامات کی بنیادپر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے بنیاد پرست حلقوں کی طرف سے ان پربدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

امن و استحکام غازیوں اور شہدا کا مرہون منت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام غازیوں اورشہدا کا مرہون منت ہے۔راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، تقریب میں عسکری حکام، غازیوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 32 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، چار افسران اور جوانوں کو یو این میڈل دیا گیا، دو افسران کو تمغہ جرات، 33 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

کامن ویلتھ گیمز؛ ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا برانز میڈل دلا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا برانز میڈل دلا دیا۔ انہوں نے 57 کلوگرام کیٹگری میں انگلش ریسلر کو 6-1 سے مات دی۔گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ ایونٹ کا آغاز ہو گیا، پاکستان کے محمد بلال بٹ نے 57 کلو گرام اور محمد اسد بٹ نے 74 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں شرکت کی، بلال اور اسد نے اپنے ابتدائی مقابلوں میں فتح کے بعد دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنائی جہاں پر اسد بھارت کھلاڑی سوشیل کمار سے یکطرفہ مقابلے میں ہار گئے ، محمد بلال نے سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 2-12 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا سامنا بھارت کے راہول آویر سے ہوا۔بلال نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم حریف ریسلر نے مقابلہ 12-8 سے اپنے نام کر تے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، برانز میڈل میچ میں بلال کا مقابلہ انگلینڈ کے جارج ریم سے ہوا جس میں انھوں نے 1-6 سے فتح کے ساتھ پاکستان کے لیے ریسلنگ میں پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا برانز میڈل حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ پاکستان کے لیے کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

نادرا نے سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کیلئے آن لائن سسٹم تیار کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے اوورسیز پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے پر بریفنگ دی، بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔چیئرمین نادرا نے بتایا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کیلئے آن لائن سسٹم تیار کرلیا گیا ہے یہ ووٹنگ سسٹم نادرا اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس سے منسلک ہوگا جس میں ووٹر کی سہولت کے لئے سافٹ وئیر اردواور انگلش میں تیار کیاگیاہے، مخصوص سوالات کے جواب دینے والے ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے اور اپلائی کرنے والوں کے خاندان سے متعلق سوال پوچھے جائیں گے جب کہ ووٹنگ کے لیے ملنے والاپاس ورڈ ایک بار ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ہوگا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوچھا کہ کیاا ووسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کاحق ہے،جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ووٹ کا حق ہرپاکستانی کوحاصل ہے صرف طریقہ کار طے ہوناہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے لیے طریقہ کار طے ہونا ہے جب کہ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے حق کے استعمال کے لیے بھی ووٹر کی موجودگی ضروری نہیں۔

شام پر حملے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکی صدر

ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر نے لکھا کہ انہوں نے شام پر حملے کے وقت کا اعلان کبھی نہیں کیا تاہم حملہ جلد بھی ہوسکتا ہے یا دیر سے بھی ہوسکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ نے داعش کے خاتمے کے لیے عمدہ کام کیا ہے، تو ہمارا شکریہ کب ادا کیا جائے گا۔گزشتہ روز امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں پہلے سے زیادہ بہتر نتائج دینے والے امریکی میزائل شام کو نشانہ بنانے آرہے ہیں لہذا روس اپنے بچاو کی تیاری کر لے، روس کو ایسے ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو معصوم لوگوں پر زہریلی گیس کا حملہ کرکے لطف اندوز ہوتا ہو۔واضح رہے شام کے علاقے دوما میں شام کی اتحادی افواج کے مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی تھی جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میں بھی روس و شام کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی اور روس نے کیمیائی حملے سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ دو دنوں میں شام پر حملے سے متعلق حلیف ممالک کے ساتھ مل کر فیصلہ کرلیں گے۔

افغانستان میں طالبان کا حملہ، ضلعی گورنر سمیت 15 اہلکار ہلاک

کابلّ(ویب ڈہسک )صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع خواجہ عمری میں طالبان نے حملہ کرکے ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلعی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30 کے قریب طالبان نے رات گئے ضلعی گورنر کے دفتر اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس میں فوری طور پر 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔رمضان علی موسینی کے مطابق رات بھر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رہا اور ضلعی گورنر کی ہلاکت کی خبر علی الصبح ملی جب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن اختتام پذیر ہوا اور 25 طالبان بھی مارے گئے۔ لڑائی میں زخمی ہونے والے مزید 8 پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 7 اہلکار تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

ماں باپ کی وفات کے 4 سال بعد بچے کی پیدائش

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کے حقیقی والدین 4 سال قبل ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے والدین 4 برس قبل کارحادثے میں ہلاک گئے تھے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ بچے کے والدین نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) کی غرض سے اپنے چار عدد بارور بیضے (ایمبریوز) نانجنگ اسپتال کے تولیدی کلینک میں منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ پر مائع نائٹروجن سے بھرے ٹینک میں محفوظ کروائے تھے لیکن آئی وی ایف کی کارروائی سے صرف پانچ دن پہلے ہی ان دونوں کا ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا۔ہلاک ہونے والے جوڑے کے والدین نے اسپتال انتظامیہ سے اپنے بچوں کے محفوظ شدہ ایمبریوز کا تقاضا کیا تو اسپتال انتظامیہ نے انکار کردیا جس پر انہوں قانونی چارہ جوئی کی۔ تین سال جاری رہنے والے اس مقدمے میں بالا?خر انہیں کامیابی حاصل ہوگئی اور یوں 2017 میں انہیں ایمبریوز استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ تاہم نانجنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے شرط رکھی گئی کہ ایمبریوز صرف اسی صورت میں نکالے جاسکتے ہیں جب کوئی دوسرا اسپتال انہیں محفوظ رکھنے کےلیے تیار ہو، کیوں کہ چین میں متبادل ماں (سروگیٹ مدر) کے ذریعے بچے کی پیدائش غیرقانونی ہے۔مرنے والے جوڑے کے والدین نے متبادل مائیں فراہم کرنے والی ایک غیرملکی ایجنسی سے رابطہ کیا جس نے انہیں تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک لاو¿س بھیج دیا جہاں متبادل ماو¿ں کے ذریعے بچوں کی پیدائش کو قانونی درجہ حاصل ہے۔ وہاں ایک خاتون کو معاوضے پر متبادل ماں کےلیے چنا گیا اور اس میں بارور بیضہ (ایمبریو) منتقل کرکے اسے حمل ٹھہرا دیا گیا۔البتہ، چین میں بچوں کی پیدائش سے متعلق قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کےلیے اس خاتون کو زچگی سے چند روز پہلے ہی چین پہنچا دیا گیا جہاں دسمبر 2017 میں اس نے ایک بچے کو جنم دیا جو ایک لڑکا ہے۔ بچے کے نانا نانی/ دادا دادی نے اسے ”تیان تیان“ (پیارا) کا نام دیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کے بعد اس بچے کو قانونی طور پر ان کی تحویل میں بھی دے دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے تیان تیان کی زندگی کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر اس کے نانا نانی/ دادا دادی نے پورے میڈیا کو اس واقعے کی تفصیلات سے ا?گاہ کیا۔

سرگودھا میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

سرگودھا(ویب ڈیسک)لک موڑ کے علاقے میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔ سرگودھا کے علاقے لک موڑ میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے دوست کی موبائل شاپ میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز پر مشتمل سی ڈی بنوارہے تھے۔دکان پر موجود شہری نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ جھال چکیال میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے دیگر 4 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں مرد وعورت کی تنخواہ برابر ہوگئی،نیاقانون منظور ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ابوظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے خواتین اور مردوں کی تنخواہ کے اسکیل برابر کر د یئے۔لبنانی اخبار کے مطابق کابینہ نے مساوی تنخواہ کا قانون منظور کر لیا ہے۔صنفی مساوات سے متعلق عالمی اقتصادی فورم کی سال 2017 کی درجہ بندی فہرست میں 144 ممالک میں امارات 120 ویں نمبر پر تھا۔دبئی کے شیخ محمد نےسماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ خواتین اور مردوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے میں کوئی تفریق کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین دونوں صنفوں میں برابر حقوق اور فرائض کا مطالبہ

 

چیف جسٹس نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کاعندیہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کا عندیہ دے دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سرکاری زمین کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ بیرون ملک اکاو¿نٹس اوراثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے، سرکار کے اثاثوں کو ایسے نہیں جانے دیں گے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو دیکھیں گے ، پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے۔