شادی کرکے لگا کہ یہ بہت آسان ہے: رؤف صدیقی

کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی روﺅف صدیقی نے کہا ہے کہ شادی کرکےلگا کہ یہ بہت ا?سان ہے، شادی باربار کرنی چاہیے۔روﺅف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں اسپیکرآغا سراج درانی سے مکالمہ ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ا?پ کو شادی اورعمرہ مبارک ہو۔آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ روﺅف صدیقی آپ شادی کے بعدجوان لگ رہے ہیں، شادی اورعمرے کا کامبی نیشن کیا ہے؟روﺅف صدیقی نے انہیں جواب دیا کہ شادی کر کے لگا کہ یہ بہت آسان ہے،شادی باربار کرنی چاہیے۔آغا سراج درانی نے شکوہ کیا کہ آپ نے اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا،آپ بلاتے تو ہم ضرور سعودی عرب پہنچتے۔جس پر رو?ف صدیقی نے ان سے کہا کہ ا?پ سب کو میرے ولیمے میں شرکت کی دعوت ہے، خاص و عام اور دشمنوں کو بھی میرے ولیمے کی دعوت ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رو?ف صدیقی نے گزشتے ہفتے 56 برس کی عمر میں شادی کی ہے، ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا ہے۔

کترینہ کیف کی باربی ڈریمزکی دھوم،فلم نہیں کتاب میں کرینگی چونکا دینے وا لے انکشافات

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سوانح عمری لکھنے کا سوچ رہی ہیں جو ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بوم‘ سے کیا جس کے بعد کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری پر چھاگئیں اور متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں، کترینہ کیف گزشتہ 15 سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور باربی ڈول کے نام سے جانی جاتی ہیں تاہم اب دیگر اداکاروں کی طرح کترینہ بھی سوانح حیات لکھنے کا سوچ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے کتاب لکھ سکتی ہیں، صرف یہ ہی نہیں رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے ایک پبلیکیشن ہاو¿س کو سوانح حیات لکھنے کے لیے حامی بھی بھردی ہے، سوانح حیات ممکنہ طور پر ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔

عمران خان نے 2018میں دنیا کے سب سے زیادہ سراہے جانیوالے افراد میں جگہ بنا لی

نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان نے 2018 میں دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں جگہ بنالی۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ یوگو کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جب کہ عمران خان 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ فہرست مجموعی طور پر 20 خواتین اور 20 مرد حضرات پر مشتمل ہے، جس کے نتائج کے لیے 35 ممالک کے 37 ہزار افراد سے آن لائن انٹرویو کیا گیا۔

تحریک انصاف کیوں چھوڑی؟ مجھے ناچنا نہیں آتا

پشاور(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد نے (ن)لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ، پشاور میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔صحافی کی جانب سے سوال پر کہ پی ٹی آئی کیوں چھوڑ رہے ہیں، سراج محمد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے ناچنا نہیں آتا۔واضح رہے کہ سراج محمد خان این اے 6 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

3400 مگرمچھوں کیخلاف نیب شکنجہ تیار

لاہور (نیااخبار رپورٹ) نیب نے ملک بھر میں بے رحمانہ احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سیاستدانوں‘ بیوروکریٹس‘ پولیس افسروں‘ تاجروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے تعمیر شدہ ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ ویجی لیشن اور ایئر کنڈیشنگ کی تنصیب کے ٹھیکہ میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ 15 روز میں طلب کرلی۔ کمیٹی نے چیئرمین نیب کی عدم حاضری پر ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ کو ملتوی کردیا۔ منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی میں نیب کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا جانا تھا۔ ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور نے پیش ہوکر کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چیئرمین نیب اس وقت ایوان صدر میں ہونے کے باعث یہاں حاضری یقینی نہیں بنا سکے۔ کمیٹی کی ہدایت پر چیئرمین نیب سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی عدم حاضری پر بریفنگ 18 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ بعدازاں آڈٹ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

موبائل رکھنے پر خواتین کو پھانسی

پشاور (بی بی سی رپورٹ)خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع کوہستان میں خواتین کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔علاقائی روایات کے مطابق اس ضلع میں خواتین کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے جبکہ اس کی سزا موت بتائی جاتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جاتا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اب تک اس علاقے میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں لیکن سزا آج تک کسی کو نہیں ہوئی ۔پٹن کے علاقے پالس سے تعلق رکھنے والے فیاض نے بی بی سی کو بتایا کہ چند سال قبل ان کے چچا زاد بھائی قاری الیاس اور ایک لڑکی کو موبائل فون پر بات کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ جس کے بعد اب یہ ایک بڑا تنازع بن گیا ہے جس میں اب تک فریقین کے سات افراد قتل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان جیل سے باہر ہیں جبکہ کیس تا حال عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں عنقریب راضی نامہ ہونے کا امکان ہے ۔ کوہستان لوئر کے ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس علاقے میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ تاہم علاقائی روایات کو جواز بنا کر کوئی بھی مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں نہیں آتا اور نہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتا ہے ۔پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اس روایت کو ختم کرنے کے لیے اسی صورت میں اقدامات کر سکتی ہے جب کوئی متاثرہ خاندان یا خاتون پولیس کو رپورٹ کریں۔ چونکہ اس علاقے میں خواتین کا بغیر مردوں کے گھروں سے نکلنا بھی ممنوع ہے اس لیے آج تک کسی نے پولیس کے پاس شکایت درج نہیں کی۔محمد حفیظ کا تعلق کوہستان کے علاقے داسو سے ہے ۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ کوہستان میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح دیگر اضلاع کی نسبت اسی وجہ سے کم ہے کہ یہاں خواتین کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ لیکن یہاں کی خواتین اپنے شوہر کے موبائل سے اپنے والدین سے بات تو کر سکتی ہیں لیکن اِس کے علاوہ وہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکتیں۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر کسی خاتون کے پاس موبائل فون مل جاتا ہے اور تحقیق سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ باہر سے آیا ہے تو پھر معاملہ سنگین صورت حال اختیار کر لیتا ہے ۔کوہستان پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ الطاف مشوانی نے بی بی سی کو بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل کے چار کیسز پولیس کے پاس آئے ہیں لیکن یہاں زیادہ تر کیس مقامی طور پر بنے ہوئے جرگے ہی حل کرتے ہیں اور اس میں راضی نامے ہو جاتے ہیں۔ اس سوال پر کہ اب تک غیرت کے نام پر قتل میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار کیا گیا اور سزا ہوئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس کوشش تو کرتی ہے کہ گرفتاریاں ہوں لیکن علاقے دور دراز اور پہاڑی ہیں جہاں پہنچنے کے لیے دس دس گھنٹے لگتے ہیں تو واقعے کے بعد ملزم فرار ہو جاتے ہیں۔دوبیر سے تعلق رکھنے والے جاوید کہتے ہیں کہ اب بدلتے وقت کے ساتھ رویوں میں بھی تبدیلی آ رہی ہے اور اب بعض دیہات میں کچھ لوگ گھروں میں موبائل رکھنے لگے ہیں لیکن زیادہ تر گھر کی بڑی عمر کی عورتیں ہی استعمال کرتی ہیں۔ پٹن میں سڑک کنارے کھڑے چند نوجوانوں نے بتایا کہ پہلے یہاں موبائل فون کے استعمال کی اتنی سختی سے ممانعت نہیں تھی لیکن چند واقعات اور خصوصا ایک ویڈیو سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوئی۔خیال رہے کہ 2012 میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کے ایک گاں میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کچھ لڑکے رقص کر رہے تھے اور پانچ لڑکیاں تالیاں بجا رہی تھیں جنھیں مبینہ طور پر مقامی جرگے کے فیصلے کی روشنی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ضلع کالاڈھاکہ گردونواح کے علاقے غیر میں جرگے کے مطابق اگر کسی لڑکے یا لڑکے سے کیمرے والا موبائل برآمد ہو جائے تو اس کے گھر کو نذرآتش کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کرکے دونوں کو علاقہ بدر کردیا جاتا ہے۔

 

محبت کی یا دگار ،تاج محل بارے تشویشناک خبر نے تھر تھلی مچا دی

آگرہ( ویب ڈیسک ) بھارت کے شہر آگرہ میں گذشتہ رات ہونے والی تیز بارش اور آندھی کے باعث تاج محل کو بھی نقصان پہنچا اور مرکزی دروازے کا 12 فٹ بلند مینار گر گیا۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواو¿ں سے تاج محل کے مرکزی گیٹ ‘دروازہ روزہ’ کا مینار نیچے آ گرا اور اس کا گنبد کئی ٹکڑوں میں بٹ گیا۔تیز ہواو¿ں سے تاج محل کے مرکزی گیٹ ‘دروازہ روزہ’ کا مینار نیچے آن گرا ۔اس سے قبل 2016 میں بھی تاج محل کا ایک مینار متاثر ہوا تھا۔

 

قومی ائیر لائن کے ایم ڈیز کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں ، چیف جسٹس پھر ان ایکشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 2008 سے 2018 تک کے تمام ایم ڈیز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری اور آڈٹ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی آئی اے کے وکیل نے 9 سال کا آڈٹ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ مذکورہ کیس کی 6 اپریل کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ادارے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

 

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو پھر بڑا جھٹکا لگ گیا ، نیا شو بھی بند

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی چینل انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے بند کردیا۔کپل شرما ’دی کپل شرما شو‘ کے آف ایئر ہونے کے بعد طویل عرصہ چھوٹی اسکرین سے دور رہے تھے اور انہوں نے ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ سے ٹی وی پر واپسی کی تھی۔تاہم کامیڈین کپل شرما کا نیا شو بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور شو کی ریٹنگ بھی سابقہ شو سے کم رہی جس نے اداکار سمیت چینل انتظامیہ کو بھی پریشان کردیا ہے۔کپل نے نئے شو کی ناکامی کی خبر لگانے پر صحافی کو گالیاں سنادیں۔کپل شرما نئے شو کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہیں، انہوں نے شو کی شوٹنگ مسلسل منسوخ ہونے اور کم ریٹنگ کی خبر لگانے والے صحافی کو فون کرکے دھمکیاں بھی دی تھیں۔کپل شرما کئی مرتبہ طبیعت کی خرابی کے باعث اپنے نئے شو کی شوٹنگ بھی کئی بار ملتوی کرچکے ہیں، گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ شو کی شوٹنگ بھی آخری وقت میں کینسل کردی گئی تھی۔

 

امریکہ روس سرد جنگ کے بعدتیل کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ روس شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان لبنان میں تعینات روسی سفیر کے اس انٹرویو کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روس شام کی جانب آنے والے تمام میزائلز کو تباہ کردے گا۔روس، شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور روس کے درمیان اس کشیدگی کا اثر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس اور تیل کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔