ارجن کپور فلم میں خفیہ پولیس اہلکار کا کردار کرینگے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار ارجن کپور فلم ساز راج کمار گپتا کی فلم ”موسٹ وانٹڈ“ میں خفیہ پولیس کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور فلم سازراج کما گپتا کی فلم”موست وانٹڈ“ کا حصہ بن گئے فلم میں اداکار خفیہ پولیس کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی عکس بندی نیپال اور دہلی میں رواں سال جولائی کے بعد شروع کی جائے گی، جو آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ارجن کپور ان دنوں پرینیتی چوپڑاکے ساتھ ویپل شاہ کی فلم ”نمستے انگلینڈ“ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، اداکار پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ہی فلم ”سندیپ اور پنکی فرار“ میںبھی نظر آئیں گے۔

 

سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزمائی کرنے کیلئے بے چین

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ میں کئی فلمیں کرنے کے باوجود کوئی کمال دکھانے کے باوجود اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارتی فلموں میں ایک بار پھر قسمت آزمائی کرنے کے لئے بے چین ہیں اور اب یہ نوجوان اداکار مشہور ٹی وی پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے ،اس سے پہلے بھی یہ جوڑی ایک ولن میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں آزما چکے ہیں تاہم ایک ولن باکس آفس میں کوئی معقول بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم ان دونوں کی اداکاری کی ناقدین نے تعریف کی تھی۔اس نئی فلم میں سدھارتھ کا کردار شائقین کے لیے کافی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ہوگا، فلم میں ان کا کردار ایک ٹھگ کا ہوگا ۔جس کا پس منظر بہار پر مبنی ہوگا۔اس فلم میں سدھارتھ ٹھگ کے کردار میں بھوجپوری بولتے ہوئے نظر آئیں گے مگر فلم کی دلچسپ بات یہ ہوگی کہ اس فلم میں ان کی لو انٹریسٹ شردھا کپور ہوں گی۔ سدھارتھ اداکارہ شردھا کپور سے شادی کریں مگر اس کہانی کی ٹریجڈی یہ ہوگی کہ ان کو شادی کے منڈپ سے ہی اغوا کرلیا جائے گا کیوں کہ بہار میں عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔سیلیش آر سنگھ کے پروڈکشن میں بننے جارہی اس فلم کو پرشانت سنگھ ڈائریکٹ کریں گے، فلم کی شوٹنگ بہار میں ہوگی، پرشانت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی اس فلم کا نام شاٹ گن شادی بتایا جا رہا ہے۔

 

سانولی رنگت کے باعث ہالی وڈ فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا، پریانکا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی سپر اسٹار اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا جو اپنے دلیرانہ اور منفرد کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گوری رنگت نہ ہونے کے باعث ہالی وڈ میں فلم نہیں ملی۔خیال رہے کہ 35 سالہ پریانکا چوپڑا کی اصل رنگت سانولی یا گندمی ہے، تاہم وہ 18 سال قبل 2000 میں محض 17سال کی عمر میں مس ورلڈ منتخب ہوئی تھیں۔مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد بالی وڈ میں اداکاری کی شروعات کرنے والی پریانکا چوپڑا اس وقت 50 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔اگرچہ وہ گزشتہ برس پہلی ہالی وڈ فلم بے واچ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں تھیں اور اس سے قبل وہ ایکشن تھرلر ڈرامے کوانٹیکو میں بھی نظر آئیں تھیں۔تاہم اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ایک ہالی وڈ فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا۔پریانکا چوپڑا اس سے قبل بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں ابتدائی کیریئر میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سات خون معاف، اعتراض، برفی، انداز، مجھ سے شادی کروگی، باجی را مستانی، ڈون، کرش، فیشن، جے گنگا جل اور میری کوم جیسی فلموں میں اداکاری دکھا چکی ہیں۔

 

دبنگ خان کا سکول کیلئے ایک کروڑ روپے عطےہ کرنیکا اعلان

ممبئی (شوبزڈیسک)جیل میں دو راتیں گزارنے والے سلمان خان نے سکول کے سالانہ فنکشن میں شرکت کی اورسکول کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔فنکشن میں سلو میاں نے شرکت کی اور بچوں کے ساتھ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔خصوصی بچوں کے سکول میں شرکت کے موقع پر سلمان خان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ رکا تو سلو میاں نے جاتے ہوئے سکول کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

 

ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی بر قرار

اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) کی کنوینئر شپ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے سماعت (آج )جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بابر ستار ایڈووکیٹ جبکہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بیرسٹر فرخ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران بیرسٹر بابر ستار نے موقف اختیار کیا کہ خالد مقبول صدیقی نے جس وقت غیر قانونی اجلاس طلب کیا فاروق ستار اس وقت اسلام آباد میں تھے،اگر فاروق ستار کو عہدے سے ہٹانا ہے تو دو تہائی اکثریت درکار ہے،وسیم اختر اورخالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے سی سی سی کے ممبر نہیں ہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذا عدالت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے کیس کی سماعت آج جمعرات تک ملتوی کر تے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کے وکیل آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں۔

سی پی ایل،سہیل تنویر تیسری بار گیانا ایمیزون کی نمائندگی کرینگے

لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی لیفٹ آرم فاسٹ بولر سہیل تنویر کو کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز گیانا ایمیزون واریئرز نے مسلسل تیسری مرتبہ اپنے اسکواڈ میں منتخب کر لیا۔فرنچائز نے ان کی خدمات ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل تنویر نے سی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 3 رنز کے عوض 5 شکار کرتے ہوئے اننگز کی بہترین بولنگ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا جبکہ سی پی ایل 2016 میں 20 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دوسرے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔

 

دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز میں سنچری بنانا چاہتا ہوں،اظہر علی

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز میں سنچری بنانا چاہتا ہوں۔اظہر علی نے اس صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیا۔ اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہے ، کئی ماہ بعد ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے اور اس حوالے سے ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے۔

تباہ حال شام پر فضائی کارروائی کی تیاریاں، برطانوی وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ اراکین کے حمایتی ووٹ کے بغیر شام میں کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے شام کی صورتحال پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا جس کے دوران شام میں فضائی حملے کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 4 افراد کی شہادت کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز کلگام میں 4 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد بھارت کے خلاف مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

ٹینس سٹارثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھارتی جاسوس کہے جانے پر پریشان

ممبئی(آئی این پی) نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا خود پاکستان میں بھارتی جاسوس کہنے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلمراضی کا ٹریلر جاری ہوا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر مبنی حساس موضوع کے باعث فورا ہی توجہ حاصل کرلی تھی۔ فلم راضیدراصل ایک کشمیری لڑکی کی کہانی ہے جسے بھارت پاکستان میں جاسوسی کرنے اور اہم معلومات اکھٹی کرنے کیلئے ایک پاکستانی افسر کی بیوی بناکر بھیجتا ہے۔اپنے حساس موضوع کے باعث سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم یہ فلم اس وقت مزید متنازع بن گئی جب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ عالیہ بھٹ کی فلم راضی ایک بھارتی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک پاکستانی آدمی سے شادی کرتی ہے لیکن کام بھارت کیلئے کرتی ہے، بنیادی طور پر یہ فلم ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کی کہانی لگتی ہے۔اس ٹوئٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے فورا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پریشان لہجے میں کہامجھے ایسا نہیں لگتا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلمراضیاگلے ماہ 11 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔