نواز شریف کو جہاز کی بجائے موٹر وے کے ذریعے لاہور جانے کا مشورہ کس نے دیا ،چودھری نثار نے راز فاش کر دیا

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مری میں نواز شریف کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے 10 یا 11 اراکین موجود تھے۔چوہدری نثار کے ترجمان کے مطابق ایک دو ارکان کے علاوہ پارٹی کی سینئر قیادت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنائ پر نواز شریف کو بذریعہ موٹر وے لاہور جانے کا مشورہ دیا تھا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا تھا کہ ہر انٹرچینج پر نواز شریف کا استقبال کیا جائے گا۔ترجمان چوہدری نثار نے مزید کہا کہ مری کی میٹنگ کا فیصلہ ریکارڈ پر موجود ہے اور اگلے روز کے اخبارات میں بھی میٹنگ کا فیصلہ شائع ہوا تھا۔سابق وزیر داخلہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں بلکہ مجیب الرحمان شامی کی زیر صدارت میڈیا کے ایک وفد کی پنجاب ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئی۔رہنما (ن) لیگ کے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ اس مشورے کے بعد نواز شریف نے چوہدری نثار کو ٹیلی فون کر کے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جی ٹی روڈ کے پروگرام پر قائل کریں۔وضاحتی بیان میں بتایا گیا کہ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بھری محفل میں بتایا کہ شہباز شریف اس پروگرام پر آمادہ ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ جہاں تک نواز شریف کو جہاز پر لاہور جانے کا مشورہ دینے کا تعلق ہے تو اس کا نواز شریف سے ہی پوچھا جائے البتہ مری کے اجلاس میں کسی نے بھی اس قسم کی بات نہیں کی تھی۔

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ،رکن سندھ اسمبلی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت کا حکمنامہ جاری ،سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

(ویب ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی رو¿ف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے موقع پر مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ ضمانت پر رہا ملزم ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رو¿ف صدیقی و دیگر بھی پیش ہوئے۔بلدیہ فیکٹری کیس: عدالت کا رو¿ف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم عدالت نے ملزمان پر 6 سال بعد فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 17 فروری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا جب کہ عدالت نے کیس میں مفرور ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔خیال رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاو¿ن میں واقع گارمنٹ فیکٹری علی انٹر پرائزز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا تھا۔

الیکشن 2018،نتائج کی ترسیل بارے نادرا کا انوکھا کارنامہ ،سسٹم کی خصوصیات جان کر آپ بھی کہیں گے واہ بھئی واہ

(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 میں نتائج کی ترسیل کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا مرتب کردہ جدید سسٹم استعمال کرے گا۔عام انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا ڈیٹا بیس بنا کر دے گا۔الیکٹرانک اور بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا عملی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن میں منعقدہ تقریب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری بابر یعقوب فتح محمد جبکہ نادرا کی جانب سے چیئرمین عثمان یوسف مبین نے دستخط کئے۔اس موقع پر نادرا اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس منصوبہ کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو موبائل فون پر نتائج مرتب کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، انتخابی ایکٹ 2017ءکے سیکشن 13 (2) کے تحت پریذائیڈنگ ا?فیسرز اپنے موبائل فون سے براہ راست پولنگ اسٹیشن سے الیکشن کمیشن یا ریٹرننگ ا?فیسر کو نتائج بروقت بھجوا سکیں گے۔یہ سسٹم آئندہ عام انتخابات میں استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن اس سے قبل کامیابی سے چار ضمنی انتخابات میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر چکا ہے۔

 

کھُلے سمندر میں دہشتگردی کیخلاف ،پاکستان اور سعودی عرب کی سپیشل فورسز کا دنگ کر دینے والا اقدام

(ویب ڈیسک )پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین کراچی میں مشترکہ مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیز مکمل کرلیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہاربر فیز کے دوران سعودی اور پاک بحریہ کے کمانڈوز نے مختلف جنگی آپریشنز کی عملی مشقیں کیں جبکہ آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔مشق افعیٰ الساحل کے دوسرے مرحلے میں پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کھلے سمندر میں دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف آپریشنز کی مشقیں کریں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افعیٰ الساحل کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور سعودی میرنز کے مابین مشترکہ مشقیں دیرہ الساحل بھی سعودی عرب میں جاری ہیں۔بشکریہ پاک بحریہ سعودی عرب میں دونوں ممالک کی میرینز فورسز نے پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینڈنگ کرافٹ کے ذریعے ساحل پر ا±ترنے کی مشق کی۔دیرہ الساحل مشترکہ مشقوں کے دوران اسنائپر فائرنگ اور مختلف حربی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی فورسز کے مابین مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ اور حربی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

 

30سیکنڈ کی ویڈیو سے ہلچل مچانے ،راتوںرات شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ کیخلاف مسلم کمیونٹی کا حیران کن اقدام

حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک) اپنی اداو¿ں سے راتوں رات سوشل میڈیا پر چھاجانے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔تین روز قبل سوشل میڈیا پر محض 30 سیکنڈ کی ایک وڈیو نے ہلچل مچادی تھی جس میں بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریاپرکاش واریئر اپنی اداو¿ں کا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ پریا کی اداو¿ں کا سحر دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر پھیل گیا اورگزشتہ 3 روز سے سوشل میڈیا پر صرف پریاپرکاش نے اپنی اداو¿ں سے قبضہ جمایا ہواہے۔ اس وڈیو کی بدولت محض چند گھنٹوں میں ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم اب پریا مشکل میں آگئی ہیں کیونکہ ان کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریا کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد کےعلاقے فاروق نگر کے رہائشی نوجوانوں پر مشتمل گروپ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پریا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ملیالم گانے”مانیکا ملارایا پووی“ میں شامل چند الفاظ ایسے ہیں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔دوسری جانب اے سی پی سید فیاض کا کہنا ہے کہ ہمیں چند لوگوں کی جانب سےشکایت موصول ہوئی ہے کہ گانے میں ایسے بول ہیں جن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن شکایت کے ساتھ نوجوانوں کے گروپ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لہٰذا فی الحال اس حوالے سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پریا کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو دراصل ان کی پہلی ملیالم فلم”اورو آدار لو“ کے گانے کا ایک چھوٹاسا کلپ تھا، کلپ وائرل ہونے کے بعد یہ گانا یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور اس گانے کو صرف تین دنوں میں 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

 

ٹرمپ کے احکامات نظر انداز ،افغان حکومت کا طالبان سے خفیہ رابطہ ، مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کابل:(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار اور ایک ماہ میں 200 سے زائد افراد کی خود کش دھماکوں میں ہلاکت کے باوجود افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ ترکی میں افغان حکام اور طالبان نمائندگان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے تاہم اب مذاکراتی عمل دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے، افغان انٹیلی جنس کے سربراہ محمد معصوم استانکزئی اور افغان صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی امور محمد حنیف اتمار طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں مصروف ہیں۔افغان حکومت کے قائم کردہ ”افغان امن جرگے “ کے رکن حکیم مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پہلی ترجیح امن کا قیام ہے، ہم کسی بھی دباو¿ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، اس کے لئے ہم طالبان سمیت دیگر قوتوں سے بھی مذاکراتی عمل جاری رکھیں گے۔ افغانستان ایک ا?زاد اور خود مختار ملک ہے جہاں ہم اپنے فیصلے کرنے میں مکمل ا?زاد ہیں اور اپنے ملک کی سلامتی و پائیدار امن کے لیے کسی بھی بڑی طاقت کی دھونس و دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں افغان اور اتحادی افواج کے مورچوں اور مختلف عبادت گاہوں پر ہونے والے خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 200 سے زائد عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں جس کے بعد قطر اور ترکی میں ہونے والے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی دور ختم کردیا گیا تھا۔ طالبان کی جانب سے اتحادی افواج کو نشانہ بنانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں قیام امن کے لیے کام کرنے والی اتحادی افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں اور امریکی شہریوں کو اغوائ کر رہے ہیں جس کے بعد امریکا نے طالبان سے اب مزید کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔