نقیب قتل کیس ۔۔۔عدالت کا نیا حکم جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کو جمعہ (16 فروری) کو طلب کرلیا۔عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا بریگیڈیر لیول کاآفیسر شامل ہوگا جبکہ ایک قابل افسر کا تعین عدالت خود کرے گی۔عدالت عظمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک راو¿ انوار کو گرفتار نہ کیا جائے اور اسلام آباد پولیس راو¿ انوار کو سیکیورٹی فراہم کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے آج انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز، سیکریٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کیا تھا۔دوسری جانب ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس کے نام راﺅانوار کے خط میں ایسا کیا تھا کہ ثاقب نثار نے گرفتاری روک دی ؟ اہم انکشافات سے سب ششدر رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا اور مقدمے میں نامزد سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے جمعہ (16 فروری) کو عدالت طلب کرلیا۔عدالتی حکم کے مطابق جے آئی ٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا بریگیڈیئر لیول کاآفیسر شامل ہوگا جبکہ ایک قابل افسر کا تعین عدالت خود کرے گی۔عدالت عظمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک راو¿ انوار کو گرفتار نہ کیا جائے اور پولیس انہیں سیکیورٹی فراہم کرے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نقیب قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت میں پیش ہوئے اور راو¿ انوار کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں اپنی بے بسی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یکم فروری کو عدالت عظمیٰ نے سندھ پولیس کو مقدمے میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو 10 دن میں گرفتار کرنے کی مہلت دی تھی۔آج سماعت کے دوران راو¿ انوار کا ایک خط پڑھ کر سنایا گیا، جو سپریم کورٹ کے انسانی حقوق ونگ کو ڈاکخانے کے ذریعے ملا۔اپنے خط میں راو¿ انوار نے موقف اختیار کیا کہ ‘انہوں نے قتل نہیں کیا، ان پر الزام لگایا گیا’۔نقیب قتل ازخود نوٹس کیس: پولیس ٹیم خالی ہاتھ اسلام آباد پہنچ گئیساتھ ہی انہوں نے عدالت عظمیٰ سے ایک آزاد جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ‘جو فیصلہ جے آئی ٹی کرے گی، انہیں منظور ہوگا’۔خط کی تصدیق کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نےآئی جی سندھ کو راو¿ انوار کے دستخط دکھائے، جس پر اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ‘دستخط راو¿ انوار سے ملتے جلتے ہیں’۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ‘ٹھیک ہے پھر جے آئی ٹی بنادیتے ہیں’۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے اے ڈی خواجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ، ‘آئی جی صاحب پھر راو¿ انوار کا ہم نے ہی پتہ کرایا ہے، آپ نے کچھ نہیں کیا’۔جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ‘سر آپ میں اور ہم میں بہت فرق ہے’۔سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے راو¿ انوار کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں جمعےکو پیش ہونےکا حکم دیا۔دوسری جانب مقدمے کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

پارلمنٹ لاجز میں ایم این اے کی دو شیزہ سے زیادتی ،خفیہ ویڈیو ز ،زبان کھولنے پر تشدد کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیوایم پاکستان کے رکن اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر علینہ نامی خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کر دیاہے اور کہاہے کہ ایم کیوایم کے رہنما نے مجھے پہلی بار 12 اگست 2014 کو پارلیمنٹ لاجز میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنائی۔تفصیلات کے مطابق علینہ خان نامی خاتون نے گلشن اقبال تھانے میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کی درخواست درج کرائی ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے انہیں پہلی بار 12 اگست 2014 کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمرے سے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔خاتون نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کا وعدہ کر کے مجھے خاموش رہنے کا کہا لیکن جب میں نے ان پر زور دیا تو ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی نے بھائی کو اغوا کیا اور بھائی کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔علینہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ ویڈیوز کے عوض 40 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار سلمان مجاہد بلوچ ہوں گے۔

 

آرمی چیف اچانک ہمسایہ ملک پہنچ گئے ، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

نواز شریف کی پھر پیشی ۔۔۔ میڈیا سے گفتگو میں سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جاننا چاہتا ہوں اور کتنے سال عدالت آتے رہیں گے؟ ریفرنس میں کوئی سچائی ہوتی تو کیا ضمنی ریفرنس کی ضرورت ہوتی؟۔ انہوں نے کہا کل کا الیکشن جھوٹے مقدمات کا جواب ہے، یہ جو سب کچھ ہو رہا ہے عوام اس کا جواب دے رہے ہیں، عوام کو سلام جو تندہی سے میرا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔سابق وزیرا عظم کا کہنا تھا جب الزام ہی نہیں تو سزا کیوں ہوگی؟ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے، جنہوں نے ریفرنس بنا کر بھیجے وہ چاہتے ہیں نواز شریف کوسزا ہو۔

 

شریف خاندان کیخلاف سماعت اچانک ملتوی وجہ نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر 3 ریفرنسز کی مختصر سماعت کے بعد وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت 15 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے استفسار کیا کہ آج گواہ آئے ہیں جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ سارے گواہاں موجود ہیں، وکیل صفائی ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوگ کے اعلان کو بہانہ تو نہ کہیں۔پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ بار بار گواہوں کا آنا مشکل ہوتا ہے، ہر تاریخ پر گواہ اپنا کام چھوڑ کر آتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد سماعت 15 فروری تک کے لئے ملتوی کردی، عدالت نے استغاثہ کے 4 گواہوں کو آج طلب کیا تھا جن کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔

حکومتی عدم توجہی پر قومی باکسر محمد وسیم شدید مایوس

لاہور(نیوزایجنسیاں)مشہور قومی باکسر محمد وسیم نے اسلام آباد کا باکسنگ ہال برطانوی باکسر عامر خان کے نام کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان نے پاکستان کی کبھی نمائندگی نہیں کی لیکن ان کیلئے قومی ہیروز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔باکسر محمد وسیم کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں کروڑوں روپے سے تیار باکسنگ ارینا پہنچے اور برسوں سے ویران اس ارینا کو آباد کرنے کا عزم لیے اس کی صفائی کا عمل شروع کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومتی کی عدم توجہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں باکسنگ ہال عامر خان کے نام کرنے پر شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عامر خان نے آج تک پاکستان کے لیے کوئی فائٹ نہیں لڑی جبکہ انہوں نے پاکستان کو کئی میڈلز جتوائے اور چیمپیئن بنوایا لیکن اس کے باوجود ان کی کوئی قدر نہیں، قومی ہیروز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔محمد وسیم نے کہا کہ اگر کراچی کا باکسنگ ارینا ان کے نام کیا جائے تو وہ مفت کوچنگ دینے کو تیار ہیں۔

لودھراں ناکامی ، کپتان کا کھلاڑیوں کے نام چونکا دینے والا پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہر شکست کے بعد میں نے مزید طاقت کیساتھ قدم جمائے۔لودھراں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کپتان نے کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ این اے 154 کے نتائج سے افسردہ ہونے والے کارکنان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ کو پہنچنے والا ہر دھچکا نقائص کے تجزیے اور ان کی درستگی کا موقع فراہم کرتا ہے، آپ کو پہنچنے والا صدمہ ایک نئے عزم، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے اسباب مہیا کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کامیاب قومیں، لوگ اور ادارے اپنی غلطیوں کو کامرانی کا زینہ بناتے ہیں، ہمت ہار جانے والے کبھی اپنی صحیح صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کرپاتے۔

کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنےوالے پولش کوہ پیما زخمی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹوکو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ کے کوہ پیما رافیل فرونیا کو زخمی ہو جانے کے بعد سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رافیل فرونیا اپنی ٹیم کے ساتھ کے ٹو کو سردی کے موسم میں سب سے پہلے سر کرنے کی کوشش میں اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک چٹان ان کے بازو پر آ گری اور وہ ٹوٹ گیا۔زخمی ہونے کے بعد رافیل فرونیا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کوہ پیمائی کے ادارے الپائن فیڈریشن کے مطابق رافیل فرونیا کا بازو دو دن پہلے ٹوٹا تھا۔ادارے کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق انھیں کوہ پیماں کے لیے مخصوص ایک کیمپ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انھیں مزید علاج کے لیے بہتر موسمی حالات کا انتظار کرنے کی ضرروت تھی تاکہ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچا سکے۔

عمران طاہر پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کا واقعے پر تحقیقات شروع

جوہانسبرگ( آن لائن ) عمران طاہر پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ، بھارت کےخلاف کھیلے جانےوالے پنک ون ڈے میچ کے دوران عمران طاہر کو نامعلوم شائق نے نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے، کرکٹر نے واقعہ کے بارے میں سٹیڈیم سکیورٹی کو آگاہ کیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کسی شائق کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں عمران طاہر کو شائقین سے باتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔تاہم ان میں سے صرف یہی بات واضح سمجھ میں آتی ہے کہ لیگ اسپنر کہہ رہے ہیں ”میری فیملی بھی ہے“ جبکہ وڈیو میں بعض شائقین عمران طاہر کو ایک برا کھلاڑی کہہ رہے ہیں۔ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے کہا کہ اس وڈیو سے آگا ہیں ، عمران طاہر نے اس شخص یا کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ہاتھا پائی نہیں کی۔واضح رہے کہ نسل پرستی پر مبنی جملے کسنا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف ہے اور اگر کوئی شائق اس کا مرتکب قرار پایا جائے تو اسے پابندیوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔#/s#۔