پشاور (نیا اخبار رپورٹ) قبائلی رسم غگ نے کئی لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا۔ قبائلی علاقوں کی خواتین اکثر اس فرسودہ رسم کا شکار نظر آتی ہیں اور ان کیلئے کوئی بھی کچھ نہیں کر پاتا۔ ناز خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی سب سے خوبصورت خاتون ہے۔ 32ناز اب اپنے ماضی کو زیادہ یاد نہیں کرتی۔ 10سال قبل ایک مقامی لڑکے کو ناز سے محبت ہوئی اور اس نے اسے شادی کا پیغام بھیجا جسے ناز نے مسترد کر دیا۔ ناز اب غگ کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ یہ ایک ایسی قدیم قبائلی رسم ہے جس میں کوئی بھی شخص کھلے عام یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ فلاں لڑکی کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے اس لئے کوئی اور اس لڑکی کیلئے پیغام نہیں بھجوائے گا‘ جبکہ بنوں‘ کوہاٹ اور دیگر اضلاع میں ان رسموں سے تنگ لڑکیاں شادی نہ ہونے کے باعث خودکشی کر لیتی ہیں۔ اکثر شادی کے انتظار میں ماں باپ کی دہلیز پر بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں لیکن کوئی ان کا رستہ مانگنے نہیں آتا۔
غگ